بین الا قوامی خبریں

خود مختار ریاستوں میں امریکہ و برطانیہ کی مداخلت کے دن گذر چکے ہیں: برطانوی وزیر اعظم...

( برطانیہ )

لندن:برطانوی وزیر اعظم ’’تھریسا مئے‘‘ نے امریکی ریاست پنسیلوانیا کے شہر فیلاڈیلفیا میں ریپبلکن اراکین کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مغرب کی مرضی کے مطابق دنیا کو تبدیل کرنے کے لئے دنیا کے آزاد ملکوں میں فوجی مداخلت کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب برطانوی فوجی دیگر ممالک میں جمہوریت کے قیام کے لئے نہیں بھیجے جائیں گے۔
تھریسا مئے نے برطانیہ اور امریکہ کی ماضی کی پالیسیوں کو شکست خوردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کبھی...

مسلم حکمران امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس میں منتقلی کیخلاف مشترکہ آواز اٹھائیں:پاکستانی عالم دین...

( پاکستان )

اسلام آباد:اسلام کی آفاقی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، ہر سچے مسلمان کو عملی مسلمان بننا چاہیئے
جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس میں منتقلی کیخلاف مشترکہ آواز اٹھائیں، امریکہ عراق اور افغانستان کے لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کا قاتل ہے۔ مسلم حکمران امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس میں منتقلی کیخلاف مشترکہ آواز اٹھائیں
جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی...

ڈونلڈ ٹرنمپ نے سات ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری...

( امریکا )

واشنگٹن:امریکہ میں سات مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔
امریکہ میں سات مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ ادھر برطانوی وزیراعظم کی نئے امریکی صدر سے ملاقات میں روس کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں۔ امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سخت گیر انتخابی وعدوں پر تیزی سے عمل پیرا ہیں۔...

سعودی عرب امریکی آلہ کار ہے: عبدالملک الحوثی...

( یمن )

صنا:یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے جمعہ کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے ثابت کیا کہ وہ امریکہ کا اعلٰی درجے کا آلہ کار ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے جمعہ کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے ثابت کیا کہ وہ امریکہ کا اعلٰی درجے کا آلہ کار ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز نے المسیرہ ٹی وی چینل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ،...

بحرین میں تین بے گناہ نوجوانوں کو سولی پر چڑھانا سراسر انصاف کا قتل:مولانا قمی...

سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر نے اتوار کے روزبحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے تین انقلابی نوجوانوں کو سزائے موت دئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ولایت ٹائمز کو موصولہ بیان کے مطابق پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا ہے کہ بحرین میں پچھلے کئی عرصہ سے سعودی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام پر مظالم کے پہاڑ ڈھا دئے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے قید خانوں کو بے گناہ اور مظلوم بحرینیوں...

اسلام آباد پاکستان میں ’’کشمیر کی موجودہ صورتحال او ہماری ذمہ دایاں ‘‘کے عنوان سے کانفرنس منعقد ،مرحوم شیخ محمد ذاکری کرگلی کو خراج عقیدت پیش،متفقہ قرار داد منظور...

( پاکستان )

اسلام آباد/ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تحریک وحدت اسلامی جموں و کشمیر اور البصیرہ اسلام آباد کے اشتراک سے 7ستمبر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جموں وکشمیر کے خطے کرگل کے معروف عالم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد ذاکری کرگل کی یاد میں ایک تعزیتی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں معروف مذہبی،سیاسی و سماجی رہنماوں نے مروحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔کانفرنس کی صدارت اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد نقوی نے کی۔کانفرنس میں...

چیچنیا میں’’اہل سنت کون ہیں‘‘ کانفرنس منعقد:آلسعود کواہل سنت کے دائرے سے خارج کر دیا گیا...

( چیچنیا )

چچنیا میں “اہل سنت کون ہیں” کے عنوان سے کانفرنس پر سعودی حکمرانوں اور وہابی مفتیوں کا غم و غصہ لامحدود، ایسی کانفرنس جس نے تکفیریت کو اسلام کی بدنامی کا سبب گردانا۔
خبررساں ایجنسی ’’ ابنا ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مورخہ 25 اگست سے، چ?چنیا میں 200 سنی علمائے دین کی موجودگی میں “اہل سنت کون ہیں” کے عنوان سے کانفرنس پر سعودی حکمران اور وہابی مفتی بدستور سیخ پا ہیں اور ان کا اظہار غیظ و غضب بدستور جاری ہے۔
مذکورہ کانفرنس میں وہابی، سلفی،...

لبنان پر جنگ مسلط کی گئی تو کامیابی، حزب اللہ کی ہو گی:سید حسن نصر اللہ...

( لبنان )

بیروت (مانٹیرنگ ڈیسک )سید حسن نصراللہ نے کہاہے کہ صیہونی حکام نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ جنگ کر کے حزب اللہ لبنان کو شکست نہیں دی جاسکتی۔سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی حکام نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ جنگ کر کے حزب اللہ لبنان کو شکست نہیں دی جاسکتی۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان پر اگر جنگ مسلط کی گئی تو کامیابی، حزب اللہ کو ہی حاصل ہو گی۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نےکہا کہ دو ہزار چھے کی تینتیس روزہ...

بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں/ پاکستان...

( نیویارک )

نیو یارک/ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور وادی میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔نیویارک میں کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حالت زار پر عالمی برادری کی توجہ دلائی ہے، کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں...

اسلام کا تشدد سے موازنہ کرنا درست نہیں/ پوپ فرانسس...

( فرانس )

فرانس/کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسلام کا تشدد سے موازنہ کرنا درست نہیں کیوں کہ عیسائیوں میں بھی شدت پسند لوگ ہیں اور یورپ نوجوانوں کو دہشت گردی کی جانب دھکیل رہا ہے۔پولینڈ سے روم واپسی کے موقع پر طیارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی وہاں پیدا ہوتی ہے جہاں پیسے کے خدا کو ترجیح دی جاتی ہے اور جہاں دوسرے متبادل نہیں ہوتے، تقریبا تمام مذاہب میں قدامت پسندوں کا ایک چھوٹا طبقہ رہا ہے جو...