بین الا قوامی خبریں
پاکستانی تعلیمی نصاب میں جہادی مواد امریکہ کے کہنے پر ڈالا گیا/مولانا محمد خان شیرانی...
( پاکستان )
اسلام آباد/پاکستان کے تعلیمی نصاب میں جہادی مضامین کو امریکی احکامات پر شامل کیا گیا تھا۔ پاکستان کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی نصاب میں جہادی مواد امریکہ کے کہنے پر ڈالا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو روس کے خلاف کرائے کے لوگوں کی ضرورت تھی جس کی بنا پر لوگوں میں جہادی جذبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستانی نصاب میں جہادی مضامین...
شامی عوام پانچویں سال بھی حج کی سعادت سے محروم...
( شام )
آل سعود کی ہٹ دھرمی کے سبب شامی عوام مسلسل پانچویں سال حج کی سعادت سے محروم رہیں گے۔شام میں حج کے امور سے متعلق محکمے کے مطابق سعودی حکومت نے اس سال بھی سیکڑوں شامی باشندوں کو مناسک حج کی ادائیگی سے روکدیا ہے۔ حج کے امور کے نگراں ادارے نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ مناسک حج کا انتظام کرنے والوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حجاج بیت اللہ اورزائرین روضہ رسول کی خدمت کریں اور فریضہ حج کی ادائیگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں...
نائجیریاکی جیل میں شیخ ابراہیم زکزکی کی حالت انتہائی تشویشناک:فرزند کا خط میں انکشاف...
( نائیجریا )
ابوجا/ نائجیریائی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ زکزکی کے فرزند نے ایک کھلے خط میں لکھا ہے کہ ان کے والد کی جسمانی حالت خراب ہونے کے باوجود بھی انہیں کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے۔عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا ئی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ زکزکی کے فرزند’’ شیخ ابراہیم نے ایک کھلے خط میں لکھا ہے کہ ان کے والد کی جسمانی حالت خراب ہونے کے باوجود بھی انہیں کسی قسم کی طبی سہولت فراہم...
ایرانی پارلیمنٹ کا کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر ہندوستان کو انتباہ...
( ایران )
تھران/ مجلس شورائے اسلامی کے ” ولایت” سے موسوم پارلیمانی دھڑے کے رکن محمد حسین قربانی نے اپنے ایک بیان میں حکومت ہندوستان کو متبنہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کو پائمال کرنے سے دستبردار ہوجائے۔ محمد حسین قربانی نے ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم کشمیر کے مظلوم عوام کے خلاف روز افزوں غیر انسانی اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام اپنے تشخص کی بحالی اور...
امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ تکفیریت اور خارجیت ہے:علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری...
( پاکستان )
کراچی/ امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ تکفیریت اور خارجیت ہے، خارجی فکر نے ہم سے امن، اعتدال پسندی چھین لی، انسانی خون بہانے کو جائز قرار دیا اور کفر کے فتوؤں کی فیکٹریوں کو عام کیا۔ 13 سو سال کی اسلامی تاریخ میں مسالک کے درمیان تما م تر اختلاف رائے کے باوجود قربتیں قائم رہیں، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مسلکی اختلاف کی بنیاد پر کسی کی جان لینے کو جائز قرار دیا گیا ہو، مگر آج فتنہ خوارج کے علمبرداروں نے قربتوں کو فاصلوں اور محبتوں کو نفرتوں میں تبدیل کر کے...
استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر دو خود کش حملوں میں41افراد ہلاک و200 زخمی...
( ترکی )
استنبول/ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے کمال اتاترک ائیرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی کے حصے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اتا ترک ایئرپورٹ پر دھماکوں کے...
عراق میں داعش کو بدترین شکست کا سامنا،وزیر اعظم نے شہر فلوجہ کی آزادی کا اعلان کر دیا...
( عراق )
بغداد/عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے فلوجہ کے اسٹراٹیجک شہر کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اپنے وعدے پر عمل کردیا ہے اور ہم عنقریب موصل کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گے۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فورسز نے فلوجہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی لڑائی شہید ہونے والے عراقی فوجیوں اور قبائل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے عزیز وطن کو ملکی اور غیر ملکی...
نائیجریا میں بوکوحرام کے حملے میں 18 خواتین ہلاک...
( نیجیریہ )
ابوجہ/نائیجریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ایک گاؤں پر فائرنگ اور گھروں کو نذر آتش کرکے 18 خواتین کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں نماز جنازہ کے دوران دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور گھروں کو آگ بھی لگادی جب کہ حملے کے بعد سے اب بھی کئی خواتین لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس...
امریکا، صہیونی ریاست کو اب تک کا سب سے بڑا فوجی پیکیج دے رہا ہے: سوزان رایس...
( امریکہ )
واشنگٹن/امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رایس نے واشنگٹن میں امریکی یہودیوں کی بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ کا نیا فوجی پیکیج تقریبا چالیس ارب ڈالر کا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی فضائیہ اور میزائیلی سسٹم کی تقویت کر سکے گا۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اپریل میں سینیٹ کے دباؤ میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے لئے امریکی فوجی امداد کی تاریخ کا سب بڑا فوجی پیکیج دے گی ۔امریکہ اور اسرائیل نے دوہزار...
دنیا مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں اور بیت المقدس کو آزاد کرائیں:عیسائی رہنما...
( فلسطین )
غزہ/فلسطین میں ارتھوڈکس عیسائیوں کے اسقف اعظم نے مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسندوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے اور غاصب صیہونی حکومت کے تسلط سے بیت المقدس کو نجات دلانے کی اپیل کی ہے۔ فلسطین کے ارتھوڈکس عسیائیوں کے اسقف اعظم ’’عطاء اللہ حنا‘‘ نے مقبوضہ قدس کو امت مسلمہ کی عزت و وقار قرار دیا اور مسلمانوں ، عیسائیوں اور دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قوم اور اسلامی مقدسات کی حمایت کے لئے ، صرف کانفرنسوں اور بیانات جاری کرنے پر...