بین الا قوامی خبریں
استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر دو خود کش حملوں میں41افراد ہلاک و200 زخمی...
( ترکی )
استنبول/ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے کمال اتاترک ائیرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی کے حصے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اتا ترک ایئرپورٹ پر دھماکوں کے...
عراق میں داعش کو بدترین شکست کا سامنا،وزیر اعظم نے شہر فلوجہ کی آزادی کا اعلان کر دیا...
( عراق )
بغداد/عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے فلوجہ کے اسٹراٹیجک شہر کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اپنے وعدے پر عمل کردیا ہے اور ہم عنقریب موصل کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گے۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فورسز نے فلوجہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی لڑائی شہید ہونے والے عراقی فوجیوں اور قبائل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے عزیز وطن کو ملکی اور غیر ملکی...
نائیجریا میں بوکوحرام کے حملے میں 18 خواتین ہلاک...
( نیجیریہ )
ابوجہ/نائیجریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ایک گاؤں پر فائرنگ اور گھروں کو نذر آتش کرکے 18 خواتین کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں نماز جنازہ کے دوران دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور گھروں کو آگ بھی لگادی جب کہ حملے کے بعد سے اب بھی کئی خواتین لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس...
امریکا، صہیونی ریاست کو اب تک کا سب سے بڑا فوجی پیکیج دے رہا ہے: سوزان رایس...
( امریکہ )
واشنگٹن/امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رایس نے واشنگٹن میں امریکی یہودیوں کی بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ کا نیا فوجی پیکیج تقریبا چالیس ارب ڈالر کا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی فضائیہ اور میزائیلی سسٹم کی تقویت کر سکے گا۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اپریل میں سینیٹ کے دباؤ میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے لئے امریکی فوجی امداد کی تاریخ کا سب بڑا فوجی پیکیج دے گی ۔امریکہ اور اسرائیل نے دوہزار...
دنیا مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں اور بیت المقدس کو آزاد کرائیں:عیسائی رہنما...
( فلسطین )
غزہ/فلسطین میں ارتھوڈکس عیسائیوں کے اسقف اعظم نے مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسندوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے اور غاصب صیہونی حکومت کے تسلط سے بیت المقدس کو نجات دلانے کی اپیل کی ہے۔ فلسطین کے ارتھوڈکس عسیائیوں کے اسقف اعظم ’’عطاء اللہ حنا‘‘ نے مقبوضہ قدس کو امت مسلمہ کی عزت و وقار قرار دیا اور مسلمانوں ، عیسائیوں اور دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قوم اور اسلامی مقدسات کی حمایت کے لئے ، صرف کانفرنسوں اور بیانات جاری کرنے پر...
ایٹمی معاہدے کے بعد ایران سے امریکہ کی دشمنی میں اضافہ:آیت اللہ صادق آملی لاریجانی...
( ایران )
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران سے امریکا کی دشمنی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد امریکا نے جو رویّہ اپنایا ہے اس سے ایران کے ساتھ امریکا کی انتہائی دشمنی کا اندازہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام یہ سمجھ رہے تھے کہ ایٹمی معاہدے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران ان کے سامنے جھک جائے...
حلب کو غیر ملکی حمایت یافتہ دشتگردوں کیلئے قبرستان بنائیں گے: شامی صدر...
( شام )
دمشق/شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ حلب کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا قبرستان بنا دیا جائے گا۔ شام کے صدر بشار اسد نے نومنتخب پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے پالمیرا کو آزاد کرایا ہے اسی طرح شام کی ایک ایک بالشت زمین کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائیں گے ۔
شام کے صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتح کے سوا ہمارے سامنے اور کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام کے عوام ظلم و ستم...
سعودی عرب اپنی چودھراہٹ کو دنیائے عرب پر مسلّط کرنا چاہتا ہے:سابق امیر قطر...
( قطر )
دوحہ/سعودی عرب اپنی چودھراہٹ کو دنیائے عرب پر مسلّط کرنا چاہتا ہے جبکہسعودی عرب سکے یمن پر اندھادھند حملے ایک غلط اقدام ہے۔قطر کے سابق امیر حم بن خلیفہ آل ثانی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالوں سے عربوں کے درمیان برادرکشی نہیں تھی مگر گزشتہ دو سالوں سے سعودی عرب کی قیادت میں یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔
سعودی عرب اپنی چودھراہٹ کو دنیائے عرب پر مسلّط کرنا چاہتا ہے اسی لیے وہ یمن پر اندھادھند حملے کررہا ہے۔امیر حم بن خلیفہ آل ثانی نے کہا...
یمن کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں:سربرا ہ یمن تحریک...
( یمن )
صناء/یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین حوثی نے جارحین کے مقابلے میں استقامت پر تاکید کی ہے۔عبدالملک بدرالدین حوثی نے اپنے ملک پر سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے حملوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک جارحیت جاری رہے گی تب تک یمنی قوم ظالموں کے مقابلے میں ڈٹی رہے گی۔عبدالملک بدرالدین حوثی نے پیر کے دن اپنی تقریر میں کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فریق مقابل نیک...
امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے: چینی وزارت خارجہ...
( چین )
بیجنگ/بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا بیجنگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل اور انسداد دہشت گردی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے، افغان مصالحتی عمل کے لیے چارملکی گروپ تشکیل دیا گیا جس کا مقصد افغانستان میں امن قائم کرنا ہے جب کہ تمام فریق افغان مصالحتی عمل کے حصول کے لیے اقدامات کریں۔
بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...