کشمیر نیوز

کشمیر کا چپہ چپہ خونِ شہیداں سے رنگین ہے :سید صلاح الدی...

( جموں کشمیر )

سرینگر/’’کشمیر کا چپہ چپہ خونِ شہیداں سے رنگین ہے اور ہمیں یقین ہے شہداء کا یہ لہو رنگ لائے گا‘‘۔ بھیجئے گئے اپنے بیان میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے سوپور بمئی میں حزب المجاہدین کے دو سرفروشوں الطاف احمد ساکنہ براٹھ سوپور اور امیتاز احمد لون ساکنہ اُوسن کھوئی پٹن اور مژھل سیکٹر کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ساتھ ایک خونریز جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے چار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک خطاب کے دوران کیا۔
انہوں...

کشمیر:ڈی پی ایس اسکول میں عبایا پہننے پراستانی برطرف...

( جموں کشمیر )

سرینگر / ریاست جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اتھواجن علاقہ میں قائم دہلی پبلک اسکول میں عبایا پہننے پر ایک استانی پر اعتراض کرکے اسے اسکول سے برطرف کیا گیا۔ریاست کے دینی،سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مسئلہ کو افسوسناک قرار دیا اور اسکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس دوران سنیچر وارکو قانون ساز اسمبلی میں مخلوط سرکار کے ترجمان اور وزیر تعلیم نعیم اختر نے اسے انتہائی حساس مسئلہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ’’جموں کشمیر فرانس نہیں ہے‘‘۔اسمبلی...

وادی میں نو عمر لڑکے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا پیشہ اختیار کر رہے ہیں ؟...

( جموں کشمیر )

سرینگر/شہر سرینگر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا دعویٰ کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا ہے کیونکہ مختلف روٹوں پر چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں میں نو عمر لڑکے کنڈیکٹری کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ حکام کے سامنے سب کچھ ہو ر ہا ہے تاہم آج تک کسی بھی ٹرانسپورٹر کے خلاف نہ تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی کسی ٹرانسپورٹر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ پوری وادی میں لیبرقوانین کی دھجیاں اڑائی جار ہی ہے متعلقہ محکمہ کے بعض اہلکار بہتی...

جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں برسی امام خمینی ؒ پر تقریبات کا اہتمام...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/بت شکن و بانی انقلاب اسلامی ایران اما م خمینیؒ کی 27ویں برسی کے مناسبت سے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی ریاست جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں تقاریب کا اہتمام کیا ۔ کشمیر یونیورسٹی کے کنووکیشن ہال میں ایک پُر وقار سمینار’ امام خمینی ؒ ملت کی متاع گم گشتہ کا سراغ‘ کے عنوان سے منعقدہ ہوا جس میں جسٹس (ر) بشیرا حمدکرمانی، مولانا خورشیدا حمد قانون گو،آغا سید سید یوسف موسوی، ڈاکٹر سید فضل اللہ رضوی، سید محمد حسین، غلام حسن بابا وغیرہ شامل ہیں۔ ہندوستان...

’سانحہ شوپیان تاریخ کا بدترین واقعہ‘؛مزاحمتی خیمے کا آسیہ و نیلوفر کو خراج عقیدت پیش...

( جموں کشمیر )

سرینگر/حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی، فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ اور سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے سانحہ شاپیان کی ساتویں برسی کے موقعہ پر آسیہ اور نیلوفر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اس دلدوز واقعہ کی کسی غیرجانبدار عالمی ادارے کے ذریعے تحقیقات کرانے کی مانگ کی۔حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے 30مئی سوموار کو جنوبی کشمیر(شوپیان، اسلام آباد، کولگام اور پلوامہ) میں ایک روزہ ہڑتال کرنے کی کال دی ہے۔گیلانی نے اس دلدوز واقعہ کی کسی...

وادی کشمیر میں غیر ملکی جنگجوؤں کیلئے ہائی سیکورٹی جیل بنایا جائیگا...

( جموں کشمیر )

سرینگر/’وادی میں غیرملکی جنگجوؤں کیلئے ہائی سیکورٹی جیل ‘تعمیرکرنے کیلئے ریاستی سرکارنے مرکزسے7کروڑروپے کی رقم طلب کی ہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ مرکزی سرکارسے درکارفنڈس واگزارہوتے ہی کشمیروادی میں مذکورہ جیل کاقیام عمل میں لانے کیلئے معقول جگہ کی نشاندہی کاکام بہت جلدشروع کیاجائیگاجبکہ درکارتعمیرات کی ذمہ داری ممکنہ طور پر جموں وکشمیرپولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کوسونپی جائیگی ۔
ریاست کے مختلف جیلوں میں مقید رہنے کے دوران پاکستان اور پاکستانی...

سیلف رول مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کیلئے نقش راہ:محبوبہ مفتی...

( جموں کشمیر )

سرینگر/سینک کالونیوں کے قیام سے صاف انکار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایوان اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں واضح کیا کہ مائیگر نٹ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری منصوبے کے تحت اِن کیلئے کوئی علیحدہ کالونیاں نہیں بلکہ حالات ساز گار ہونے تک ’ٹرا نزٹ رہائشی سہولیات‘ فراہم کی جائیں گی۔ ایک گھنٹہ 17منٹ کی تقریر کے دوران پاؤر پروجیکٹوں کی واپسی کو سرکار کی ترجیح اور ایجنڈا آف الائنس کا حصہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس معاملے...

نوجوان نسل کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورے:میرواعظ عمر فاروق...

( جموں وکشمیر )

سرینگر// جموںوکشمیر کو مسلکی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی سرزمین قرار دیتے ہوئے متحدہ مجلس علما ءکے امیر میرواعظ محمد عمر فاروق نے علماء اور بزرگان دین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مذہبی رواداری ، احترام آدمیت اوربین مسالک ہم آہنگی کی تعلیم دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے منصبی فرائض کا احترام کرکے ایسے فروعی مسائل ابھارنے سے اجتناب کریں جو یہاں مسلکی منافرت کا باعث بن سکیں۔ادارہ...

شراب اور منشیات مخالف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا ہم سب کا دینی فریضہ:مولانا غلام رسول حامی...

( کشمیر )

سرینگر/ کاروانِ اسلامی جموں وکشمیر نے جس حساس مسئلے کی اور قوم توجہ مبذول کرائی تھی کہ منشیات ، شراب اور نشہ آور چیزوں کا استعمال عروج پکڑتا جا رہا ہے اور اگر اس کا سدِ باب نہیں کیا گیا تو حالات انتہائی سنگین رُخ اختیار کر سکتے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ شراب منشیات مخالف پروگرام کو ہنگامی بنیادوں پر چلایا گیا اگرچہ چند لوگوں نے اس وقت اپنے خدشات ظاہرکئے تھے تاہم United Nation کی تازہ سروے رپورٹ نے ہمارے خدشات کو صحیح ثابت کردیا کیوںکہ رپورٹ کے مطابق 70%...

اہل وادی کی دعاؤں سے سید علی گیلانی صحت یاب...

( کشمیر )

سرینگر/نئی دلی میں مقیم حریت کانفرنس(گ) کے چیرمین سید علی گیلانی کو جمعرات کے روز دل کا ہلکا سا دورہ پڑا ، اُنہیں فوری طور دہلی کے میکس(MAX)اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں رکھا ۔ اُن کا تفصیلی چیک اپ اور ضروری ٹیسٹس کی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال سے رخصت کیا۔ حریت کانفرنس کی ایک مرکزی ٹیم فوری طور دہلی کے لیے روانہ ہوئی جس میں چیرمین کے پرسنل سیکریٹری پیر سیف اللہ، ترجمان ایاز اکبر، گیلانی کے...