کشمیر نیوز

کنٹرون لائن کے دونوں اطراف جموں کشمیر کا پورا خطہ متنازعہ:سید علی گیلانی...

سری نگر/کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سیدعلی گیلانی نے’گلگت بلتستان کو پاکستان میں ضم کرنے کوناقابل قبول ‘قراردیتے ہوئے پھرتواضح کیاکہ جنگ بندی لائین کے دونوں اطراف جموں کشمیر کا پورا خطہ متنازعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری نہیں کرائے جانے تک ریاست کے اس اٹوٹ حصے سے متعلق الگ تھلگ سے کوئی فیصلہ نہیں لیا جاسکتا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کو موصولہ بیان کے مطابق حریت کانفرنس(گ)کے چیئرمین سید علی گیلانی نے گلگت...

اسلامی بیداری کے نتیجے میں آل سعود کی بادشاہت عنقریب نابود ہوگی:پیر اشفاق بخاری...

سرینگر:سرزمین کشمیر کے نوجوان اہلسنت عالم دین پیر سید اشفاق بخاری نے کہا کہ شیخ باقر النمر اپنے حقوق کے لئے مطالبات کررہے تھے اور اپنے بنیادی حقوق، آزادی وسربلندی کے لئے جد و جہد ہی اصل اسلام ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو دئے گئے انٹریو میںجموں و کشمیر کاروان شاہ ہمدان کے سربراہ پیر سید اشفاق بخاری نے کہا کہ باطل کے سامنے حق کی آواز بلند کرنا ہی تعلیمات اسلام ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو سعودی عرب کا نظام حکومت باطل...

ایران اور سعودی عرب اُمت مسلمہ کو مصائب سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائیں:میرواعظ...

سرینگر/متحدہ مجلس علماء کے امیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس (ع)کے چیئرمین جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ملت اسلامیہ میں موجودہ انتشاری کیفیت کو ہر لحاظ سے پریشان کن اور اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کی تکمیل کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسلمانان عالم سے بالعموم اور اسلامیان کشمیر سے بالخصوص ہر قسم کے انتشار اور اختلاف سے بچنے کے ساتھ ساتھ باہمی اتحاد و اتفاق اور ملی وحدت کے مظاہرے کی اپیل کی ہے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ کو موصولہ بیان...

افسوس پوری اُمَّت مسلمہ انتشار اور افتراق کی شکار :سید علی شاہ گیلانی...

سرینگر/کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین حریت سید علی گیلانی نے شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو سعودی عرب میں سزائے موت دئے جانے اور اس کے بعد پیدا ہوئی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا سخت افسوس اور قلق ہے کہ پوری اُمَّت مسلمہ اس وقت انتشار اور افتراق کی شکار ہے اور سامراجی قوتیں اور صیہونی لابی نہ صرف اس صورتحال کا فائدہ اٹھارہی ہیں، بلکہ وہ ان شعلوں کو اور زیادہ ہَوا دیکر تمام مسلمانوں کو بھسم اور نیست ونابود کرنے کی کوششیں...

شیخ نمر کو پھانسی دینے کیخلاف جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں احتجاجی مظاہرے...

سرینگر/محمد افضل بٹ/ریاست جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے تاہم تین روزہ سوگ کے ساتھ ساتھ مساجد اور امام باڑوں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانہ کا خصوصی اہتمام کیاگیا ہے ۔آل سعود کے ہاتھوں شیخ باقر انمر کو پھانسی دئے جانے کے بعد ہی جہاں دنیا بھر میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی وہیں کشمیر،جموں اور لداخ میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں احتجاجی...

نائجیریا اور پارا چنار میں مسلمانوں کے قتل عالم کیخلاف ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے...

سرینگر/وسیم رضا /دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کے تینوں خطوں میں نائیجریا سانحہ اور پاراچنا پاکستان واقعہ کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور عالم اسلام میں دہشتگردی سے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے علاوہ عالمی اداروں و میڈیا کے منفی رول کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ کے نمائندے کے مطابق وادی کشمیر کے سرینگر ضلع کے علااقہ آبی گذر لالچوک ،گپکار آستان نہرو پارک،حسن آباد رعناواری، پاند ریٹھن، چھتہ بل، بمنہ...

پشاور سانحہ میں ملوثین آدم کے بیٹے اور رحمت العالمینؐ کے اُمتی نہیں...

پشاور سانحہ کی پہلی برسی پر حریت رہنما سید سلیم گیلانی کا شہداء کو خراج عقیدت پیش
سینئر حریت قائد اور پیپلزپارٹی جموں کشمیر کے چیئرمین سید سلیم گیلانی نے پشاور پاکستان کے دہشتگردی واقع میں شہید بچوں کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سرینگر میں تنظیم کی جانب سے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سید سلیم گیلانی نے پشاور کے دلدوز سانحہ کو یاد کرتے ہوے کہا کہ درندگی کی ایسی مثال تاریخ انسانی میں ملنا محال ہے اور ایسے گھناونے...

کیا 34مسلمان ممالک کا اتحاد امریکی سرپرستی میں قائم ہوا ہے یا نہیں؟...

سرینگر/بزرگ حریت رہنما وجموں و کشمیر محاذ آزدی کے سرپرست محمد اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ سعودی عربیہ نے پاکستان، ترکی، مصر اور ملیشیا جیسے ممالک کے تعاون سے جو 34رُکنی فوجی اتحاد قائم کیا ہے، ہم اس کے بارے میں بیسیوں سوالات پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ کو موصولہ بیان میں معروف حریت رہنما نے کہا کہ اگر یہ اتحاد امریکہ کی سر پرستی میں قائم ہوا ہے تو ملت اسلامیہ اپنے عبرتناک انجام کے مناظر دیکھنے کے لئے تیار رہے، اور اگر یہ اتحاد واقعی...

پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات میں اُمت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل مضمر...

سرینگر/حریت کانفرنس (ع)کے چیرمین اور متحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق نے پیغمبر اسلام ﷺ کے اسوۂ کاملہ کی پیروی کو نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری نوع انسانی کے جملہ مسائل اور مشکلات کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اگر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مسلمان ایک پر آشوب حالات اور مختلف قسم کی سیاسی اور سماجی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں تو اسکی بنیادی وجہ اللہ تعالیٰ اور اسکے آخری رسول ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے ۔’’ولایت ٹائم‘‘ کو موصولہ بیان...

25سال سے بیٹے کی انتظار میں تڑپ رہی حاجرہ لخت جگر کے دیدار سے قبل انتقال کر گئیں...

سرینگر/ کپوراہ کے گزریال علاقے میں 25سال سے بیٹے کی انتظار میں تڑپ رہی حاجرہ بیگم نامی خاتون اپنے لخت جگر کا دیدار کر نے سے قبل ہی موت کے آغوش میں سو گئی۔ گزریال کپوارہ کے پیر رحمت اللہ ولد پیر بہاو الدین 1991میں ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے سرحد پار چلے گئے تاہم وہاں پر موجود اسکے ماما نے انہیں ہتھیار اٹھانے نہیں دیا۔ معلوم ہوا کہ پیر رحمت اللہ کو اپنے ماما نے ساتھ رکھ لیا اورانکی شادی بھی کرائی اور یہ کہ زندگی ہنسی خوشی گزر رہی تھی۔ ادھر اسکے...