کشمیر نیوز

پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات میں اُمت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل مضمر...

سرینگر/حریت کانفرنس (ع)کے چیرمین اور متحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق نے پیغمبر اسلام ﷺ کے اسوۂ کاملہ کی پیروی کو نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری نوع انسانی کے جملہ مسائل اور مشکلات کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اگر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مسلمان ایک پر آشوب حالات اور مختلف قسم کی سیاسی اور سماجی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں تو اسکی بنیادی وجہ اللہ تعالیٰ اور اسکے آخری رسول ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے ۔’’ولایت ٹائم‘‘ کو موصولہ بیان...

25سال سے بیٹے کی انتظار میں تڑپ رہی حاجرہ لخت جگر کے دیدار سے قبل انتقال کر گئیں...

سرینگر/ کپوراہ کے گزریال علاقے میں 25سال سے بیٹے کی انتظار میں تڑپ رہی حاجرہ بیگم نامی خاتون اپنے لخت جگر کا دیدار کر نے سے قبل ہی موت کے آغوش میں سو گئی۔ گزریال کپوارہ کے پیر رحمت اللہ ولد پیر بہاو الدین 1991میں ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے سرحد پار چلے گئے تاہم وہاں پر موجود اسکے ماما نے انہیں ہتھیار اٹھانے نہیں دیا۔ معلوم ہوا کہ پیر رحمت اللہ کو اپنے ماما نے ساتھ رکھ لیا اورانکی شادی بھی کرائی اور یہ کہ زندگی ہنسی خوشی گزر رہی تھی۔ ادھر اسکے...

پلوامہ میں پنڈتانی کے انتقال پر بھائی چارے کی مثال زندہ...

سرینگر/پنڈتوں اور مسلمانوں کی بھائی چارے کی مثال اس وقت پھر سے دیکھنے کو ملی جب پلوامہ میں پنڈتانی کے انتقال پر مسلمانوں کی بھاری تعداد میں لوگوں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ نمائندے کے مطابق پلوامہ کارپورہ سرِنو علاقے سے تعلق رکھنی والی پنڈتا نی اُمی شوری المعروف اماجی زوجہ سوم ناتھ پنڈت 65برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پورے پلوامہ میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ان کی آخری رسومات میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر...

کشمیرکے دونوں حصوں کو خود مختاربنانے کی ضرورت...

سرینگر/5دسمبر201/کشمیرکے دونوں حصوں کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دینے کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کنٹرول لائن کو غیر متعلق ، آر پارمسافروں کی آواجاہی اور تجارت کو آسان تر بنانے پر زور دیاہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارت اور پاکستان کو مفاہمت کی راہ اپنانے کا مشورہ دیا اورامید ظاہر کی کہ وزیر خارجہ سشما سوراج کا پاکستان کا مجوزہ دور ہ ہند پاک مذاکرات کی بحالی کیلئے مدد گار ثابت...

مسئلہ کشمیر و فلسطین عالمی امن کیلئے خطرہ...

سرینگر/3دسمبر2015/حریت کانفرنس (ع)نے ’ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو عالمی امن کیلئے بدستور خطرہ‘قراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ عالمی نوعیت کے مسائل کوحل کرانے میں اقوام متحدہ اورعالمی برادری کاکلیدی رول ہے۔ حریت کانفرنس(ع) کی ایگزیکیٹو کونسل کا اجلاس چیرمین میرواعظ محمد عمر فاروق کی صدارت میں میرواعظ منزل نگین پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی سطح پر متنازعہ مسائل کی موجودگی سے عالمی امن کو لاحق خطرات کو بھانپتے ہوئے ان مسائل کا مذاکراتی عمل کے...

کشمیر بھر میں رہبر کی شان میں گستخانہ خبر کی اشاعت کیخلاف احتجاجی مظاہرے...

سرینگر/ساجد رسول/ریاست جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر اور سرمائی دالحکومت جموں کے چند اخبارات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شان میں چھپی بے بنیاد خبر کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کئے اورالعربیہ ڈاٹ نیٹ کو استعمار کا ہتھیار ۔ چند مقامی اخباروں میں روسی صدر ولاد میر پوتن اور رہبر انقلاب اسلامی کے درمیان ہوئی ملاقات کے حوالے گستخانہ الفاظ کے استعمال اور رہبر معظم کو بطور تحفہ پیش کئے گئے قدیمی...

کشمیر یونیورسٹی میں ’’اقدار کربلا ‘‘ کانفرنس منعقد...

سرینگر/ساجد رسول /28دسمبر2015/ کشمیر میں ’’ اقدار کربلا‘‘ عنوان کے تحت ایک سیمنار منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ سرکردہ علماء و دانشور حضرات نے شرکت کی ۔ سیمنار کشمیر یونیورسٹی کے ابن خلدون آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کا اہتمام ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر ، کشمیر یونیورسٹی نے کیا تھا۔’’ اقدار کربلا ‘‘ زیر عنوان سیمنار میں علماء تشیع و علماء تسنن کے علاوہ مختلف دانشوروں نے فلسفہ شہادت امام حسین ؑ پر روشنی ڈالی۔ سیمنار میں سینکڑوں طلباء...

سید قلب کشمیری مکہ مکرمہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے...

آقائی سید قلب حسین رضوی کشمیری مکہ مکرمہ کی پاک سرزمین پر حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سےداعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ والہانہ جذبات اور وابستگی کی بناء پر سید قلب حسین رضوی کو ایران کی جانب سے سازمان تبلیغات اسلامی میں کام کرنے کی دعوت موصول ہوئی۔ 1982ء میں تمام آرام و آسائش کو خیرباد کہہ کر سید قلب حسین کشمیری نے ایران مذکورہ اداہ کےساتھ شامل ہوئے ۔34سال سے انقلاب اسلامی ایران میں سرگرم...

تحریک طالبان اسلام کے نام پر اسلام کی بیخ کنی کر رہے ہیں:سید علی گیلانی...

سرینگر/کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی نے پاکستان کے پشاور شہر میں فضایہ کے بیس کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں قیمتی انسانی زندگیوں کے زیاں پر اپنے گہرے صدمے اور رنج وغم کا اظہار اکرتے ہوئے اس حملے میں ملوث اعانت کاروں کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے۔ پاکستان خارجی اور داخلی سطح پر سازشوں کے جال میں پھنسا ہوا ہے اور جہاں بیرونی سطح پر بھارت اس ملک میں دہشت گردی کروارہا ہے، وہاں اندرونی سطح پر خارجی اور تکفیری ذہنیت...

سگی پورہ سوپور میں نا معلوم مسلح افراد نے باپ بیٹے کا خون بہایا،اہل کشمیر ماتم کناں...

  شمالی کشمیر قصبہ سوپور کےمضافاتی علاقہ سگی پورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 18ستمبرتقریباًسات بجے سابق عسکریت پسند بشیر احمدبٹ کو نشانہ بنانے کی غرض سے گرنیڈ داغا اور بعد میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 35سالہ بشیر احمد موقعے پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ اس کا تین سالہ بٹیا برہان بشیر کئی گھنٹوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھا ۔’’ولایت ٹائمز ‘‘کو ملی تفصیلات سگی پورہ سوپور کے قریب موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ پر...