تاز ترین خبریں
شراب”ام الخبائث و ام الفواحش”...
پیرزادہ سید اشفاق بخاری شافعی
( جموں و کشمیر )
اسلام سے قبل معاشرہ جن برائیوں میں مبتلاتھا اورجن خرابیوں نے اس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ،ان میں اہم برائی’’ نشہ ‘‘ کرنے کی تھی،شراب کا استعمال پانی کی طرح کیا جاتاتھا،اسلام نے جن خرابیوں کو دورکرنے کیلئے تدریجی طریقہ اختیارکیا ہے، ان میں سے ایک شراب بھی ہے تحریر :پیرزادہ سید اشفاق بخاری شافعی شورو خانصاحب بڈگام، کشمیر اسلام سے قبل معاشرہ جن برائیوں میں مبتلاتھا اورجن خرابیوں نے اس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ،ان میں اہم برائی’’ نشہ ‘‘...
کشمیر میں منفرد بین المذاہب و مسالک نشست منعقد ،قرار داد منظور ، ہمدلی اور بھائی چارہ قوم کی طاقت کا سرچشمہ قرار...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/17جون /ولایٹ ٹائمز نیوز/وادی کشمیر میں کئی مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کو نقضان پہنچانے اور یہاں صدیوں سے قائم مثالی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم کوششوں کے تنا ظر میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حوزہ علمیہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں اپنی نوعیت کا پہلاغیر معمولی بین المذاہب و و بین المسالک اجلاس منعقد ہوا ۔ولایت ٹائمز کو موصولہ بیان کے مطابق انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن...
امام خمینی ؒ عصر حاضر کی تاریخ ساز شخصیت...
مجتبیٰ ابن شجاعی
( جموں و کشمیر )
طول تاریخ میں کھربوں انسانوںنے اس دھرتی پر جنم لیا اور مختصر مدت تک دنیا کو اپنا عارضی مسکن بناکریہاں سے کوچ کیا۔دہائیوں کے بعدمرحومین کا نام و نشان تک مٹ گیا۔ عزیز و اقارب کے سوا کسی نے آہ تک بھی نہ کیا۔ لیکن انسانی تاریخ نے ایسے افرادفرشتہ صفت انسانوں کو بھی جنم دیا جواس دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی اپنی ذہانت اور عظیم الشان کارناموں کے سبب ایک ابدی اور زندہ و جاوید حقیقت بن گئے۔ از قلم:مجتبیٰ ابن شجاعی، سرینگر کشمیر طول تاریخ میں کھربوں انسانوںنے...
امام خمینیؒ اتحاد بین المسلمین کا عظیم داعی,تحریر:سید ماجد رضوی...
سید ماجد رضوی ،کشمیر
( جموں و کشمیر )
اند ھیرا تھا اوراندھوںکی حکمرانی،استکباری طاقتیںاوراستعاری قوتیںبزعم خود اسلام جیسے جامع نظام حیات کو مسجدوں اورمدرسوںکی چار دیوار ی میںمحصورکرنے میںکامیاب ہوگئںتھیں عالم اسلام کے ہر طرف اسلامی تحریکوںاوراسلام پسندوں کاقافیہ حیات تنگ کردیا گیا تھا ناامیدی اور مایوسی کی گٹھا ٹوپ فضا میں مستضعفین اورمحروموںکادم گھٹ رہاتھاکہ اتنے میں فاطمہ الزہراؑکی پاکیزہ نسل کے ایک بت شکن نے اپنی روحانی اورالٰہی طاقت کے سہارے شیطانی طاقتوں کے خلاف ہمہ...
قم میں بنیاد اختر تابان کی جانب سے دعوت افطارکا اہتمام، معروف علمائے کرام کی شرکت، علامہ رضویؒ کو خراج عقیدت پیش...
( ایران )
قم/ہندوستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی ؒ کے تبلیغی خدمات اور آپ کے آثار و کتب کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں ایران کے شہر مقدس قم پرمنعقدہ تین روزہ افطار پارٹی میں 70 سے زائد معروف علمائے کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔
ولایت ٹائمز کو موصولہ بیان کے مطابق دعوت افطار کا اہتمام علامہ رضویؒ کے خلف صالح یعنی ان کے پوتے اور ادارہ بنیاد اختر تابان کے مدیر و سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید کاظم رضوی نے...
ایران میں پھنسےزائرین کی ناگفتہ حالت، مرکزی سرکار کشمیر واپسی کیلئےجلد اقدامات اٹھائیں:آغا سید حسن...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/سینئر حریت رہنما اور انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے خانہ محبوس صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران میں گزشتہ کئی ماہ سے پھنسے کشمیری زائرین کے ناگفتہ بہ حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے ان کی جلد از جلد وطن واپسی کیلئے ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ولایت ٹائمز کو موصولہ بیان کے مطابق آغا سید حسن نے کہا کہ یہ زائرین کئی ماہ سے وطن واپسی کا انتظار کررہے ہیں اور ان کا زاد راہ کب کا ختم ہوچکا ہے...
حریت رہنما کے فرزند جنید صحرائی ساتھی سمیت سرینگر جھڑپ میں جاں بحق، 2 اہلکار زخمی ، رہائشی مکانات تباہ...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/جموں کشمیر کے گرمائی دارلخلافہ شہر سرینگر کےنواعی علاقہ نوا کدل میں جھڑپ میں حزب المجاہدین کے کمانڈرجنید صحرائی اپنے ایک اور ساتھی سمیت جاں بحق جبکہ ایک سی آر پی ایف جوان اور جموں و کشمیر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرینگر کے شہر خاص میںمنگلوار کی رات کو نوا کدل علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرہ میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جو گولیوں کے تبادلوں کے ساتھ ہی چھڑپ میں تبدیل ہوگیا۔ دوپہر تک جاری رہنے والے اس تصادم میں چند رہائشی...
یوم مادر: کشمیر میں ممتا کا تقدس پامال...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/10مئی 2020/یوم مادر یا مدرز ڈے ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ اس دن رسمی طور پر ماں کی عظمت کو اجاگر کرنے اور اس کی بلند پایہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
ماں کے تقدس رکھنے والی خواتین کا استحصال رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں رونما ہوئے دو واقعات میں عیاں ہے۔
کورونا وائرس کی زد میں آنے والی ضلع اننت ناگ کے نوگام علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک تیس سالہ خاتون کو زچہ بچہ ہسپتال...
میرواعظ یوسف شاہؒ کی دینی ،سیاسی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/10مئی 2020/جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے اولین معرکہ حق و باطل کے شہدائے بدر کو خراج عقیدت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر کے سرکردہ اور ممتاز عالم دین، تحریک حریت کشمیر کے بانی ، مہاجر ملت، مفسر قرآن میرواعظ مولانا یوسف شاہ صاحب ؒ کے 53 ویںیوم وصال پر مرحوم رہنما کی بے لوث دینی ، سیاسی ، سماجی ، تبلیغی ، تصنیفی اور تفسیری خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اہالیان کشمیر کے تئیں انکے احسانات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے ۔
حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈرریاض نائکواور عادل فوج کے ہاتھوں جاں بحق...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ کشمیر میں سیکورٹی افواج نے حزب المجاہدین کے اعلی ترین کمانڈرریاض نائکوکوجاں بحق کردیا ہے۔ ان کے ساتھ محمد عادل احمدکو بھی جاں بحق کردیا گیا۔جس کے بعد کشمیر میں حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کر دئے گئے ہیں۔ولایت ٹائمز نے نقل کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاوں میں آنے کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر گاؤں...