تاز ترین خبریں

الموت للا امریکہ۔۔۔الموت للاسرائیل:جموں،کشمیر اور لداخ میں عوام سراپا احتجاج،مذمتی بیانات جاری، مسلمانوں کو متحد ہونے کی اپیل...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/نمائندہ ولایت تائمز /امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف پوری مسلم دنیا کے ساتھ ساتھ ریاست کے جموں،کشمیر اور لداخ خطوں میں بے چینی، اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام نے بلالحاظ مذہب و مسلک نے اس فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیاہے۔’’ولایت ٹائمز‘کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں تینوں خطوں کے مختلف اضلاع میں مذہبی، سیاسی و سماجی انجمنوں کے اہتمام سے امریکی...

قاسم سلیمانی نے امام خامنہ ای کے نام پیغام میں داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا...

( ایران )

تہران/بندہ ناچیز، اس میدان میں آپ جناب (امام خامنہ ) کی طرف سے مامور سپاہی کی حیثیت سے داعش کے آخری قلعے ’’ابوکمال‘‘ شہر کی آزادی کے لئے ہونے والی کاروائی کے اختتام اس شجرہ خبیثہ ملعونہ کے تسلط کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں۔جو چیز خدائے سبحان کے لطف و کرم اور رسول اللہ الاعظم صلی اللہ علیہ و آلہ اور آپ(ص) کے اہل بیت کرام علیہم السلام کی عنایات خاصہ کے بعد، اس سیاہ اور خطرناک سازش کی شکست کا باعث ہوئی حضرت مستطاب عالی و مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ...

نائیجیریا میں مسجد پر خودکش حملہ، 50 افراد جانبحق...

( نائجیریا )

نائیجیریا کے مشرقی صوبے آڈا ماوا کی ایک مسجد پر خود کش حملے میں کم از کم 50 افراد جانبحق ہو گئے۔نائجیریا میں ایک خود کش حملہ آور نے مسجد میں دھماکہ کرکے 50 نمازیوں کی جانیں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق مسجد کو اس وقت نشانہ بنایا جب نمازیوں کی ایک بڑی تعداد مسجد میں داخل ہورہی تھی۔نائیجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ خود حملہ صوبہ ادموا کے شمال میں واقع ایک مسجد پر کیا گیا ہے۔نائجیریا کے پولیس ترجمان عثمان ابوبکر کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے خود کو نماز گزار...

خانقاہِ میر سید علی ہمدانیؒ میں آگ،گنبد کو نقصان،عوام میں غم و غصہ کی لہر!...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/700سالہ قدیم تاریخی خانقاہ معلی کو منگل اور بْدھ کی درمیانی شب لگنے والی آگ سے جزوی نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ آتش زدگی کا یہ واقعہ آسمانی بجلی گرنے سے پیش آیا اور وہ اِسے خدا کی طرف سے غلط کاموں سے باز رہنے کا انتباہ سمجھتے ہیں۔تاہم خانقاہِ معلی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ خانقاہ میں موجود تبرکات اور تاریخی نوادرات محفوظ ہیں۔اس دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ازخود خانقاہ معلی جاکر صورتحال کاجائزہ لیا اور واقعے...

ماں کی دعا اورفریاد رنگ لے آئی،ماجد خان کی جنگجوئیت کی شروعات اور اختتام!...

( جموں وکشمیر )

سرینگر// جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع میں ایک ابھرتے فٹ بال کھلاڑی ماجد خان کے جنگجو بن جانے کا ڈرامہ باالآخر انکے واپس آنے کے بعد ختم ہوگیا ہے جسکی وجہ سے انکے والدین نے راحت کی سانس لی ہے۔ماجد کے سرنڈر کے حوالے سے تاہم ابہام ہے کہ پولس نے نہایت احتیاط بھرتی ہوئی ہے جبکہ کئی سطحوں پر کئی طرح کے بیانات دئے جاچکے ہیں۔اس دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ماجد خان کے ہتھیار چھوڑ دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک ماں کے پیار کی جیت کہا ہے جبکہ اپوزیشن...

شہر سرینگر سمیت شمال و جنوب میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعدادسے ،لوگوں میں خوف ودہشت...

سرینگر/شہر سرینگر سمیت وادی کے درجنوں قصبہ جات اور دیہات میں آوارہ کتوں کی بڑتی تعداد سے لوگوں خاص کر بچوں اور بزرگوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے اور شام اور صبح کے وقت مسجدوں کی طرح جانے والے نمازیوں پر آوارہ کتوں کے جھنڈ حملہ کرتے انہیں زخمی کر دیتے ہیں ۔ اسی دوران عوامی حلقوں سے اس بات پر سخت تاراضگی کا اظہار کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی جانب سے وادی کے لوگوں کو اس مصیبت سے نجات دلانے کیلئے کسی بھی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی...

ریاست جموں کشمیر ہماری اور اس پار کشمیر پاکستان کا ہے /ریشی کپور...

( بھارت )

سرینگر /معروف اداکار رشی کپور نے آج نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اس بیان سے اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان۔اس پار کشمیر پاکستان کا ہے اور انہیں ہندوستان کے کشمیر کی آزادی کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ معروف ادا کار ریشی کپور نے ٹوئٹ کیا کہ فاروق عبداللہ جی سلام! آپ کے ساتھ بالکل متفق ہوں۔ جموں وکشمیر ہمارا ہے اور پی او کے ان کا ہے۔ یہی واحد راستہ ے جس سے ہم مسائل کا حل کرسکتے ہیں۔ اسے قبول کریں...

اندرونی خودمختاری ہمارا حق،بھارت نے کبھی بھی ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا/فاروق عبداللہ...

( جموں وکشمیر )

سرینگر /بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، ہمارے ساتھ دھوکہ کیا، ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا ،ہمارے آئینی و جمہوری حقوق پر شب خون مارا اور اُس محبت و خلوص کو نہ سمجھا جس کے تحت مہاراجہ نے ریاست کا یونین آف انڈیا کیساتھ مشروط الحاق کیا،یہی حالات و واقعات کشمیر کی موجودہ بحرانی کیفیت کی بنیادی وجہ ہے۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج یوتھ نیشنل کانفرنس، ضلع صدور اور اقلیتی سیل کے...

مسلمان ممالک میں انتشار پھیلاکر اپنی بالادستی اور تاناشاہی برقرار رکھنا شیطانی قوتوں کا اصل ہدف :مولانا سبط شبیر قمی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر نے ہزارہ برادری پر ہوئے دہشتگرد انہ حملے کی شدید مذمت کی ہے تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے جمہوری اسلامی ایران سے اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
مولانا قمی کہا ہے کہ شیطانی طاقتیں مسلمان ممالک میں انتشار پھیلا کر ایک نہ ایک بہانے سے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اور اپنی چنگیزیت اور تاناشاہی برقرار رکھنے کے لئے اسلام کے نام پر...

کشمیر میں چوٹی کاٹنے کی لہرسے خوف کا ماحول پیداِمذہبی،سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا اور ملوثین کو بے نقاب و سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/نمائندہ ولایت ٹائمز /’’چوٹیاں کاٹنے کی لامتناعی سرگرمیوں نے کشمیر میں دہشت اور اضطرابی صورتحال پیدا کر لی ہے جس کے نتیجے میں عوام میں سخت خوف و ناراضگی پائی جاتی ہے۔شمالی اور مغربی بھارت میں نامعلوم افراد کے ذریعہ خواتین کو بیہوش کرکے ان کی چوٹیاں کاٹنے کی سنسنی خیز لہر کشمیر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ جموں صوبے میں 100اور کشمیر میں سرینگر سمیت کئی اضلاع میں اب تک 60سے زائد ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ان واقعات سے شہروں اور قصبوں...