تاز ترین خبریں

معدوم ڈکٹیٹر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام قذافی جیل سے رہا...

( لیبیا )

ترپولی/ابوبکر الصادق نامی ایک گروہ نے جو لیبیا کی نیشنل آرمی کی کمان سے وابستہ بتایا جاتاہے اعلان کیا ہے کہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو گذشتہ جمعےکی شام ملک کے مشرق میں قائم پارلیمنٹ کے معافی کے قانون کے تحت رہا کردیا گیا ہے۔
مذکورہ گروہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے مغربی شہر الزنتان کی جیل سے رہا ہونے کے بعد سیف الاسلام قذافی ملک کے اندر ہی کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔
ابوبکر الصادق نامی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ سیف الاسلام...

سعودی عرب میں قطری مفتی یوسف قرضاوی کی کتابوں پر پابندی...

دوحہ/ سعودی عرب کی حکومت نے مصری نژاد قطری مفتی، اخوان المسلمین کے معنوی رہنما اور معروف عالم دین یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر یونیورسٹیوں اور لائیبریریوں میں مکمل طورپر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی اور قطر کے درمیان جاری تناو کے باعث ریاض حکومت نے اخوان المسلمین کے معروف رہنما یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر تعلیم احمد بن محمد العیسیٰ نے ایک فوری بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور...

اسلامی ممالک کی بربادی اور مسلمانوں کا قتل عام اب سعودی حکمرانوں کی سرکاری پالیسی کا حصہ :مولانا غلام رسول حامی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/عیش پسند سعودی حکمرانوں اور صہیونی طاقتوں کا اتحاد اس بات کی واضع عکاسی ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک کی بربادی اور مسلمانوں کا قتل عام اب ان کے سرکاری پالیسی کا حصہ بن چکا ہے جس کو عملی طور اپنانے کے لئے اب نام نہاد عرب حکمران آپس ہی میں مخاصمت کے شکار ہو چکے ہیں۔ دنیا اسلام کا 75% حصہ اب اسلام دشمن طاقتوں کے لئے تجربہ گاہ بن چکا ہے۔ صہیو نی جیلوں میں نظر بندعافیہ صدیقی کی طرح ہزاروں بے گناہ مسلمانوں سے دنیا کفر کے اسیر خانے اب بھر چکے...

امریکہ اور سعودی عرب نے 4 کھرب اور 60 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیئے...

( سعودی عرب )

ریاض/امریکہ اور سعودی عرب نے اپنے سامراجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر 4 کھرب اور 60 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
ولایت ٹائمز نے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے اپنے سامراجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر 4 کھرب اور 60 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ جن میں سے 110 ارب ڈالر کے فوجی آلات اور ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر فوری عمل کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے آئندہ...

قم حقیقی اسلام کی ترویج کا مرکز،پاک ایران اقتصادی تعاون لازم/پاکستانی قومی اسمبلی چیئرمین کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات...

( ایران )

تھران/پاکستانی قومی اسمبلی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات اور اقتصادی تعاون دشمن کیلئے سخت و نہایت اہم پیغام ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے طلاب کو قم میں حقیقی اسلام کی تعلیم دی جا رہی ہے نہ کہ تکفیریت کی۔
ولایت ٹائمزنےشعور نیوزکے حوالے سے نقل ہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی کے چیئر مین ایاز صادق نے ایران کے مقدس شھر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر پر حاضری دی۔
پاکستانی اسمبلی...

ضمنی چناؤ کا پہلا مرحلہ:بڈگام لہو لہان۔۔۔صرف 7فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا,7نوجوان جاں بحق اور70سیکورٹی اہلکاروں سمیت200سے زائد افراد زخمی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/ سرینگر پارلیمانی نشست کیلئے’’ضمنی چناؤکے پہلے مرحلے میں ضلع بڈگام لہولہان‘‘ہوگیاکیونکہ پکھرپورہ،بیروہ،چاڈورہ ،نارہ بل اورخانصاحب میں الیکشن مخالف مظاہرین اورپولیس وفورسزکے درمیان پُرتشددجھڑپوں کے دوران 9ویں اور12ویں جماعت میں زیرتعلیم 2طلاب سمیت 7 معصوم نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ سنگباری ،پیٹرول بم حملوں، ٹیرگیس شلنگ،پیلٹ فائرنگ اورگولی باری کی زدمیں 70 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 200سے زیادہ افرادزخمی ہوگئے ،جن میں سے کئی شدیدزخمیوں...

شام پر امریکی یلغار؛ٹرانپ کا گھاٹے کا سودا...

از قلم:سید عبدالحسین موسوی کشمیری

( جموں وکشمیر )

سرینگر/ دلچسپ بات یہ ہے کہ شامی حکومت کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں اور اس نے رسمی طور تمام کیمیائی ہتھیار اقوام متحدہ کے تحویل میں دئے ہیں اور اقوام متحدہ نے بھی شام کے ایسے اقدام پر رسمی طور مہر تائید لگائی ہے اور اسی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے وہ بھی ایسے شرائط میں جب وہ دہشتگردوں کو کچلنے میں پوری طرح کامیابی کے ساتھ آگے بڑ ھ رہا تھا اور ایسے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے وہ بھی نہتے عوام پر نہ کہ دہشتگردوں...

نوجوان تشدد کا راستہ ترک کریں،40برسوں کے دوران خون خرابے سے کشمیری ماؤں نے صرف اور صرف اپنے لختِ جگر کھوئے:وزیر اعظم...

( جموں وکشمیر )

ادھمپور/کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر امودی نے کہا کہ گزشتہ40برسوں کے دوران خون خرابے سے کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ وادی لہو لہان ہوئی اور کشمیری ماؤں نے صرف اور صرف اپنے لختِ جگر کھوئے ۔ پتھر بازی کرنے والے کشمیری نوجوانوں کو گمراہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کے پاس دو ہی راستے ہیں،جو انکے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،ایک سیاحت کا دوسرا شدت پسندی کا،اب فیصلہُ ان کو کرنا ہے وہ کون سا...

آخر کب تک!...

مدیر اعلیٰ

( جموں وکشمیر )

آخر کب تک حکومت ہندوستان و پاکستان اپنی ہٹ دھرمی کی پالیسی کے نتیجے میں کشمیری عوام کو مصائب و آلا م میں گرفتار بنائے رکھیں گے۔بندوق ایک تباہی کا نام ہے جس سے ایک انسان کا خون بہایا جاتا ہے البتہ کشمیری عوام تین بندوق کے سائے میں زندگی گذار رہی ہے ،ہندوستانی افواج کا بندوق، عسکریت پسندوں کا بندوق اور نامعلوم بندوق برداروں کا بندوق۔آخر کب تک مسلح تصادموں کے دوران مظاہروں اور سنگبازوں کو گولیوں و پیلٹ کا نشانہ بنایا جائیگا۔آخر کب تک لوگ خوف و...

پارا چنار ایک بار پھر لہو لہو۔۔۔بم دھماکہ میں24 شہید90 سے زائد زخمی...

( پاکستان )

اسلام آباد/ محمد سلیم / پارا چنار میں کار بم دھماکہ کے نتیجہ میں 24 افراد شہید اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 16افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایجنسی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی‘ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا، فاٹا کے سب سے بڑے شہر کرم ایجنسی ہیڈکوارٹر پارا چنار میں جمعہ کے روز صبح 11 بجے کے قریب مین بازار میں واقعہ مرکزی امام بارگاہ کے خواتین گیٹ کے قریب کھڑی کار میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا اس وقت...