تاز ترین خبریں
صیہونی طاقتوں نے مسلمانوں کو پست کرنے کیلئے سازشیں رچیں اور ہم آسانی سے شکاربھی بن گئے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ صہیونی طاقتوں نے اپنے ناپاک عزائم اور مسلمانوں کو پست کرنے کیلئے سازشیں رچیں اور ہم مسلمان ان سازشوں کا آسانی سے شکار بن گئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے الزام میں مسلمانوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جا رہا ہے اور مذہبی معاملات میں دخل اندازی کی جارہی ہے۔ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کو محلہ مخدوم صاحب میں حضرت سلطان العارفین...
گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے اور پاکستان میں ضم کرنا تنازعہ کشمیر کو زک پہنچانا ہے،سید علی گیلانی، میرواعظ او ر یٰسین ملک نے حکومت پاکستان کے مجوزہ فیصلے کی سخت مخالف...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ’آر پار پانچوں خطوں متنازعہ قرار ‘ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان میں ضم کرنے سے مسئلہ کشمیر کو زک پہنچے گا ۔سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا 5واں صو بہ قرار دینے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیاکہ جموں ،کشمیر، لداخ، پاکستانی زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان ایک ہی جغرافیائی وحدت ہے اور اس پوری ریاست کے مستقبل کا حتمی تعین...
وادی کشمیر کے نوجوا ن عالم دین سید مصطفی حسینی نہ رہے ،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا خراج عقیدت پیش...
( کشمیر )
سرینگر/وسیم رضا/ریاست جموں وکشمیر کے نوجوان معروف عالم دین، بے مثال خطیب،اتحاد کے علمبرداراور امام جمعہ چھترگام حجۃ الاسلام والمسلمین سید مصطفی حسینی مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئے۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے علاقہ چھترگام سے تعلق رکھنے والے 48سالہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفی حسینی موسوی 14مارچ2017ء کو اس دارفانی سے انتقال کر گئے۔مرحوم کا نماز جنازہ سینئر حریت رہنما و جموں کشمیر انجمن شرعی...
نیا سال استقامتی معیشت، قومی پیداوار اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کا سال مقرر:رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام...
( ایران )
تہران/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام نوروز میں ایرانی قوم اور دنیا کی تمام مسلم اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ سال کو ایران اور ایرانی قوم کے لئے عزت و وقار اور امن و آشتی کا سال تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا اور عید نوروز کی ایران کی عظیم قوم، ملک کے نوجوانوں، عوام کے سبھی...
وادی کشمیر کے عالم دین سید مصطفی حسینی انتقال کر گئے ،دینی سماجی اور سیاسی انجمنوں کا خراج عقیدت...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز رپورٹ/ریاست جموں وکشمیر کے معروف عالم دین، بے مثال خطیب اوراتحاد کے علمبردار حجہ الاسلام والمسلمین سید مصطفی حسینی انتقال کرگئے۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے علاقہ چھترگام سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفی حسینی انتقال کر گئے ۔ان کی وفات پر وادی کی مذہبی ،سیاسی اور سماجی انجمنوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
نہ جانے کب یہ خونی کھیل بند ہوگا!...
تحریر:مدیر اعلیٰ وسیم رضا
( جموں وکشمیر )
یہاں امن کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، علم و دانش کومفادات کیلئے بیچا جاتاہے، اتحاد کے بجائے تفرقہ سکھایا جاتا ہے،پتھر اٹھانے پر گولیاں و پیلٹ چلائے جاتے ہیں،لیڈران قوم کو روشنی دکھانے کے بجائے چراغوں کو بجھانے میں آگے آگے نظر آتے ہیں،قدرتی وسائل کے تحفظ کے بجائے چور بازار ی کی منڈی لگائی جاتی ہے ،ثقافت کی تشہیر کے بجائے مغربی ثقافت کو عام کیا جاتا ہے، ترقی کے نام پر پسماندگی سیکھائی جاتی ہے،جوانوں کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے بندوق...
بہارِ کشمیر کے نام سے گل لالہ فیسٹول یکم اپریل سے منعقد ہوگا...
( جموں وکشمیر )
جموں /سیاحت اورپھولبانی کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے کہا کہ گل لالہ فیسٹول اس سال کے بہار کشمیر کا ایک حصہ ہوگا جو ایشیا کے سب سے بڑے گل لالہ باغ میں منعقد ہوگا جہاں 46 اقسام کے 20لاکھ سے زائد گل لالہ اُگائے گئے ہیں ۔ یہ باغ سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔
سیکرٹری موصوف نے کہا کہ یہ میلہ 14روز تک جاری رہے اور اس دوران وادی کی دستکاری مصنوعات اور پکوانوں پر سٹال لگائے جائیں گے۔
فاروق احمد شاہ نے مزید کہا کہ اس میلے کے حاشیہ پر...
صیہونی طاقتیں عرب و افریقی ممالک میں قتل و غارت گری اور بربادی کیلئے ذمہ دار :سید علی شاہ گیلانی...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/بزرگ کشمیری رہنما و حریت کانفرنس (گ) کے چےئر مین سید علی گیلانی نے پاکستان کو درپیش سرحدپار دہشت گردی اور پاک افغان سرحد کی طرف سے ہورہے دہشت گردانہ حملوں پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی مسلم دشمن ممالک ایک مشترکہ منصوبے کے تحت پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم بنانا چاہتے ہیں اور اس صورتحال کا سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس مقصد کے لیے افغانستان کی سرزمین ایک لانچنگ پیڈ کے طور استعمال ہورہی ہے۔
’’ولایت...
تیسری انتفاضہ، صیہونی حکومت کو شکست سے دوچار کرے گی:فلسطینی عوام کے انتفاضہ کی حمایت کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس، رہبر انقلاب کا خطاب...
( ایران )
تہران/رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انتفاضہ فلسطین کی حمایت کے زیرعنوان چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے اپنے خطاب سے قبل امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے مسلمان رہنما شہید میلکم ایکس کی برسی کی مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا -رہبرانقلاب اسلامی نے کانفرنس کے شرکا سے فرمایا کہ وہ میلکم ایکس کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ پڑھیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے مسلمان رہنما ...
کچھ قومیں بہت جلد آزادہوتی ہیں اور کچھ کا سفر طویل ہوجاتا ہے:سید علی گیلانی...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/کشمیری بزرگ حریت رہنما و حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سیدعلی گیلانی نے’’مسائل کے حل کیلئے شارٹ کٹس کوفضول مشق‘‘قراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ کسی بھی قوم کی جدوجہدِ آزادی ٹائیم باؤنڈ نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے اپنے پالیسی بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سب سے اچھا آئیڈل اور قابل عمل حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ میں مضمر ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی فارمولہ اس دیرینہ تنازعے کا پائیدار اور مستحکم حل ثابت ہوسکتا ہے اور نہ اس کے...