تاز ترین خبریں

رواں مزاحمتی جدوجہد اور تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں کشمیر کی نمائندہ تنظیموں نے متحدہ مزاحمتی قیادت کو مکمل منڈیٹ دیا...

( جموں وکشمیر )

سرینگر:/جملہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین کی جانب سے بلائے گئے جملہ متعلقین(Stake holders) کا ایک نمایندہ اجلاس حیدر پورہ سرینگر(ہندوستان زیر انتظام کشمیر) میں منعقد ہوا جس میں جموں کشمیر بھر سے آئے ہوئے مختلف سیاسی، سماجی، دینی،تجارتی ،تعلیمی،ٹرانسپورٹ انجمنوں اور تنظیموں کے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی۔
یہ اجلاس تحریک آزادی جموں کشمیر کو آگے بڑھانے اور موجودہ مزاحمتی جدوجہد کو جاری وساری رکھنے کے...

اسلام کا لباس اوڑھے دشمن عناصر مسلمانوں میں تفرقہ اور فساد برپا کرنے کے امریکی مشن پر گامزن:مولانا سبط شبیر قمی کی مسلمانوں سے ہوشیار و اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر نے عالم اسلام میں انتشار اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لئے رچی جا رہی سازشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حقایق کو جانے بغیر کسی بھی معاملے میں عجلت میں اپنا رد عمل ظاہر نہ کریں کیونکہ اسلام اور مسلم دشمن عناصر ایک منظم سازش کے تحت ایک خاص فکر کو تقویت دینے کے لئے مذہبی جذبات بڑھا کر مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بنانا چاہتے ہیں۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ کو موصولہ...

اسلام آباد پاکستان میں ’’کشمیر کی موجودہ صورتحال او ہماری ذمہ دایاں ‘‘کے عنوان سے کانفرنس منعقد ،مرحوم شیخ محمد ذاکری کرگلی کو خراج عقیدت پیش،متفقہ قرار داد منظور...

( پاکستان )

اسلام آباد/ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تحریک وحدت اسلامی جموں و کشمیر اور البصیرہ اسلام آباد کے اشتراک سے 7ستمبر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جموں وکشمیر کے خطے کرگل کے معروف عالم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد ذاکری کرگل کی یاد میں ایک تعزیتی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں معروف مذہبی،سیاسی و سماجی رہنماوں نے مروحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔کانفرنس کی صدارت اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد نقوی نے کی۔کانفرنس میں...

شجرہ خبیثہ ملعونہ حرمین شریفین کے انتظامات سنبھالنے کا اہل نہیں:رہبر انقلاب اسلامی سے شہدائے منیٰ اور مسجد الحرام کے اہل خانہ کی ملاقات...

( ایران )

تھران/رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بدھ کی صبح شہدائے سانحہ منیٰ اور مسجد الحرام کے اہل خانہ سے ملاقات میں اس سانحے میں آل سعود کی کوتاہی اور نااہلی کو اس شجرہ ملعونہ خبیثہ کی جانب سے حرمین شریفین کے تصرف اور اسکے انتظام و انصرام میں ایک بار پھر ناتوانی کے اثبات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر وہ سچ کہتے ہیں کہ وہ اس سانحے کے سلسلے میں بے قصور ہیں تو اس بات کی اجازت دیں کہ ایک بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اس سانحے کی سنجیدہ...

حج ابراہیمی عزت، روحانیت، اتحاد اور شوکت کا مظہر ہے:حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام...

( ایران )

تھران/مسلمانوں کے لئے موسم حج، لوگوں کی نظر میں شکوہ و افتخار کا موسم اور خالق کی بارگاہ میں دل کو منور کرنے اور خشوع و مناجات کا موسم ہے۔ حج ایک ملکوتی، دنیاوی، خدائی اور عوامی فریضہ ہے۔ ایک طرف تو یہ فرامین؛ «فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبائکمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا» اور «وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ» اور دوسری جانب یہ خطاب: «الَّذِي جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ» حج کے لا متناہی اور...

چیچنیا میں’’اہل سنت کون ہیں‘‘ کانفرنس منعقد:آلسعود کواہل سنت کے دائرے سے خارج کر دیا گیا...

( چیچنیا )

چچنیا میں “اہل سنت کون ہیں” کے عنوان سے کانفرنس پر سعودی حکمرانوں اور وہابی مفتیوں کا غم و غصہ لامحدود، ایسی کانفرنس جس نے تکفیریت کو اسلام کی بدنامی کا سبب گردانا۔
خبررساں ایجنسی ’’ ابنا ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مورخہ 25 اگست سے، چ?چنیا میں 200 سنی علمائے دین کی موجودگی میں “اہل سنت کون ہیں” کے عنوان سے کانفرنس پر سعودی حکمران اور وہابی مفتی بدستور سیخ پا ہیں اور ان کا اظہار غیظ و غضب بدستور جاری ہے۔
مذکورہ کانفرنس میں وہابی، سلفی،...

دشمن جان لے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا:سے خاتم الانبیاء(ص) ایئر ڈفینس سسٹم کے اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات...

( ایران )

تہران/رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی خاتم الانبیاء ائیر ڈفینس ہیڈ کوارٹر کے اعلیِ عہدیداروں اور افسروں سے ملاقات میں ایئر ڈفینس سسٹم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ہر طرح کے حملے سے نمٹنے کے لئے فرنٹ لائن قرار دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مدمقابل محاذ کو خبیث، مکار اور ملت کی آزادی کا مخالف قرار دیا فرمایا کہ اس دشمن کے مقابلے میں کہ جو ہمارے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے...

معیشت ملک کا سب سے اہم مسئلہ، اصل سرمایہ عوام اور انکا اعتماد ہے:رہبر معظم کی صدر مملکت و کابینہ سے ملاقات...

( ایران )

تہران:رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے (بروز بدھ) صبح صدرمملکت اور کابینہ کے ساتھ ملاقات میں حکومت کی کارکردگیوں اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، عوام کے سامنے انجام شدہ کاموں کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے ہفتہ حکومت کو ایک بہت مناسب موقع شمار کیا۔ اور استقامتی معیشت، خارجہ سیاست، سائینس و ٹیکنالوجی، سیکوریٹی اور امن، ثقافت، چھٹے پروگرام، سائیبر اسپیس جیسے میدانوں سے متعلق نکات کو سات مختلف فصلوں میں بیان کیا اور ان کو آنے والے...

لبنان پر جنگ مسلط کی گئی تو کامیابی، حزب اللہ کی ہو گی:سید حسن نصر اللہ...

( لبنان )

بیروت (مانٹیرنگ ڈیسک )سید حسن نصراللہ نے کہاہے کہ صیہونی حکام نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ جنگ کر کے حزب اللہ لبنان کو شکست نہیں دی جاسکتی۔سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی حکام نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ جنگ کر کے حزب اللہ لبنان کو شکست نہیں دی جاسکتی۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان پر اگر جنگ مسلط کی گئی تو کامیابی، حزب اللہ کو ہی حاصل ہو گی۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نےکہا کہ دو ہزار چھے کی تینتیس روزہ...

بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں/ پاکستان...

( نیویارک )

نیو یارک/ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور وادی میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔نیویارک میں کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حالت زار پر عالمی برادری کی توجہ دلائی ہے، کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں...