تاز ترین خبریں

پنڈت نہرو سے لیکر مودی تک ،سبھی نے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی:محبوبہ مفتی...

( جموں کشمیر )

سرینگر/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ’’ کشمیر میں موجودہ صورتحال کیلئے سیاسی لیڈر شپ کو ذمہ دار ‘‘ ٹھہراتے ہوئے کہا کہ نہرو سے مودی تک دلی والوں نے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا ۔ محبوبہ مفتی نے ہندوپاک کے درمیان مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد بحال کرنے کیلئے منقسم ریاست کے آر پار تمام بند پڑے راستوں کو کھولنا ہوگا ۔ انہوں نے وادی میں شہری ہلاکتوں اور لا تعداد لوگوں کے زخمی ہونے پر سخت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سنگباری...

اسلام کا تشدد سے موازنہ کرنا درست نہیں/ پوپ فرانسس...

( فرانس )

فرانس/کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسلام کا تشدد سے موازنہ کرنا درست نہیں کیوں کہ عیسائیوں میں بھی شدت پسند لوگ ہیں اور یورپ نوجوانوں کو دہشت گردی کی جانب دھکیل رہا ہے۔پولینڈ سے روم واپسی کے موقع پر طیارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی وہاں پیدا ہوتی ہے جہاں پیسے کے خدا کو ترجیح دی جاتی ہے اور جہاں دوسرے متبادل نہیں ہوتے، تقریبا تمام مذاہب میں قدامت پسندوں کا ایک چھوٹا طبقہ رہا ہے جو...

پاکستانی تعلیمی نصاب میں جہادی مواد امریکہ کے کہنے پر ڈالا گیا/مولانا محمد خان شیرانی...

( پاکستان )

اسلام آباد/پاکستان کے تعلیمی نصاب میں جہادی مضامین کو امریکی احکامات پر شامل کیا گیا تھا۔ پاکستان کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی نصاب میں جہادی مواد امریکہ کے کہنے پر ڈالا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو روس کے خلاف کرائے کے لوگوں کی ضرورت تھی جس کی بنا پر لوگوں میں جہادی جذبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستانی نصاب میں جہادی مضامین...

اتحاد بین المسلمین کو زخ پہنچانے کیلئے اسلام دشمن عناصر سرگرم،عوام سے ہوشیار رہنے کی مولانا سبط شبیر قمی کی اپیل...

( جموں کشمیر )

سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سر پرست مولانا سبط محمد شبیرقمی نے ملت اسلامیہ کشمیر سے دردمندانہ گزارش کی ہے کہ وہ اس نازک ترین دور میں اتحاد اسلامی کی راہ کو مضبوطی سے تھام کر اسلام اور اتحاد اسلامی کے دشمنوں کے تمام سازشوں کو ناکام بنادیں مولاناقمی نے کہا کہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں اعلانات کے مطابق مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے اور تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کے لئے کچھ ضمیر فروش لوگ سرگرم ہوئے ہیں اور وہ تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کے...

شامی عوام پانچویں سال بھی حج کی سعادت سے محروم...

( شام )

آل سعود کی ہٹ دھرمی کے سبب شامی عوام مسلسل پانچویں سال حج کی سعادت سے محروم رہیں گے۔شام میں حج کے امور سے متعلق محکمے کے مطابق سعودی حکومت نے اس سال بھی سیکڑوں شامی باشندوں کو مناسک حج کی ادائیگی سے روکدیا ہے۔ حج کے امور کے نگراں ادارے نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ مناسک حج کا انتظام کرنے والوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حجاج بیت اللہ اورزائرین روضہ رسول کی خدمت کریں اور فریضہ حج کی ادائیگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں...

نائجیریاکی جیل میں شیخ ابراہیم زکزکی کی حالت انتہائی تشویشناک:فرزند کا خط میں انکشاف...

( نائیجریا )

ابوجا/ نائجیریائی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ زکزکی کے فرزند نے ایک کھلے خط میں لکھا ہے کہ ان کے والد کی جسمانی حالت خراب ہونے کے باوجود بھی انہیں کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے۔عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا ئی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ زکزکی کے فرزند’’ شیخ ابراہیم نے ایک کھلے خط میں لکھا ہے کہ ان کے والد کی جسمانی حالت خراب ہونے کے باوجود بھی انہیں کسی قسم کی طبی سہولت فراہم...

وادی کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسہ جاری...

( جموں کشمیر )

سرینگر/وادی کشمیر میں شبانہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جبکہ بلیک آوٹ کے مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔اس سلسلے میں موصولہ تفصیلات کے مطابق شام ڈھلنے کیساتھ ہی جہاں کرفیو ،بندشوں اور سناٹا زدہ وادی میں شبانہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ،جو رات دیر گئے تک جاری رہتا ہے ۔شہر خاص میں دن کے اوقات سخت ترین کرفیو اور بندشوں عائد رہنے کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی گھروں میں محصو ر ہو کر رہ جاتی ہے۔تاہم شام ڈھلنے کے ساتھ ہی...

کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ نہیں بلکہ متنازعہ خطہ ہے/پاکستانی وزارت خارجہ...

( جموں کشمیر )

اسلام آباد/پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی کی طرف سے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہمسئلہ ہے جو ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہندوستانی کی طرف سے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے جو ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان...

مسئلہ کشمیر کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت،وزیر داخلہ ہند کا دورہ کشمیر فضول مشق:طارق حمید قرہ...

( جموں کشمیر )

سرینگر/راجناتھ سنگھ کے دورہ کشمیرکوایک فضول مشق قراردیتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر و ممبرپارلیمنٹ طارق حمیدقرہ نے کہاکہ جموں وکشمیرکے بارے حکومت ہندکااپروچ دوہرے معیارپرمبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرایک سیاسی مسئلہ ہے نہ کہ جائیدادکامعاملہ۔پی ڈی پی سے وابستہ ممبرپارلیمنٹ نے اپنی پارٹی کی موجودہ سرکارکوہدف تنقیدبناتے ہوئے انکشاف کیاکہ 2010کے مقابلے میں رواں احتجاجی لہرکے دوران مہلک ہتھیاروں کازیادہ استعمال کیاجارہاہے۔کشمیر نیوز...

ایرانی پارلیمنٹ کا کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر ہندوستان کو انتباہ...

( ایران )

تھران/ مجلس شورائے اسلامی کے ” ولایت” سے موسوم پارلیمانی دھڑے کے رکن محمد حسین قربانی نے اپنے ایک بیان میں حکومت ہندوستان کو متبنہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کو پائمال کرنے سے دستبردار ہوجائے۔ محمد حسین قربانی نے ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم کشمیر کے مظلوم عوام کے خلاف روز افزوں غیر انسانی اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام اپنے تشخص کی بحالی اور...