تاز ترین خبریں

پاکستان کے آرمی جنرل راحیل شریف دنیا ب کےہترین جنرلوں میں شامل...

( پاکستان )

واشنگٹن:دہشت گردوں کو نیست نابود کرنے اور جرآت اور بہادری کا تاریخ رقم کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دنیا کا بہترین جنرل قرار دیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے نے دنیا بھر کے بہترین فوجی کمانڈرز کی فہرست جاری کردی ہے۔ دہشت گردوں کو نیست نابود کرنے اور جرآت اور بہادری کا تاریخ رقم کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دنیا کا بہترین جنرل قرار دیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطاقب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملک کے اندر اور باہر...

پُرتشدد خیالات اُمت مسلمہ کیلئے سب سے بڑامسئلہ:الہام امین...

( ایران )

تہران: قانونی معاملات میں ایران کی نائب صدر ’’الہام امین زادہ ‘‘نے مسلمانوں کے درمیان اختلافات اور تنازعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد خیالات مسلم دنیا کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے اور دشمنوں کے ساتھ بعض مسلم ریاستوں کے اتحاد کے پیچھے ان کی جہالت کار فرما ہے ۔الہام امین زادہ نے کہا کہ دشمنوں کےساتھ بعض نام نہاد اسلامی ممالک کے اتحاد سے دشمنان اسلام مسلم دنیا کے مالی وسائل کو لوٹ رہے ہیں اوریہ مسلم ریاستیں دیگر مسلم ممالک کو اسی راہ پر...

اسلام اور مسلمین کے صفوں میں داعش کیلئے کوئی جگہ نہیں:جماعۃ الدعوۃ کراچی...

( پاکستان )

کراچی:جماعۃ الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرکے حرمین شریفین کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے داخلی معاملات پر تشدد آمیز ردعمل کے ذریعے اثر انداز ہونا درست اقدام نہیں ہے۔ مسلمانوں کی صفوں میں داعش کے تشدد آمیز نظریات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی کراچی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل...

داعش،طالبان اوردیگر دہشتگردتنظیموں کا خاتمہ وقت کی اہم ضروری:سربراہ سنی تحریک پاکستان...

( پاکستان )

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ داعش، طالبان اور کالعدم جماعتوں سمیت ہر شکل میں دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ دہشت گردوں کے سہولت کار ان کو فنڈز فراہم کرنے والے اور کرپٹ عناصر بھی بڑے دہشت گرد ہیں ان کو ختم کئے بغیر کرپشن پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔معروف اہلسنت عالم دین نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو انتہائی قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں اس پر آرمی چیف کی حیثیت میں ان کی مدت میں نہ صرف...

آل سعود کا حشر بھی ایرانی بادشاہ اور صدام جیسا ہوگا: موحدی کرمانی...

( ایران )

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی عرب پر حکمراں آل سعود خاندان کے بھیانک جرائم اور ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کا سرانجام بھی شاہ ایران اور صدام معدوم جیسا ہوگا اللہ تعالی آل سعود کو شدید عذاب میں مبتلا کرےگا۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ کے لاکھوں افراد کے مجمع سے خطاب کر تے ہوئے خطیب آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ آل سعود کو خود عربستان کے عوام اقتدار...

غاصب صہیونی دور حاضر کے دجال :قبلہ اول کے امام...

( فلسطین )

مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت و خطابت کے فرائض انجام دینے والے ممتاز عالم دین نے غاصب صیہونی رژیم کو عصر حاضر کا دجال قرار دیا ہے ۔عالمی ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت و خطابت کے فرائض انجام دینے والے ممتاز عالم دین’’ الشیخ محمد سلیم ‘‘نے غاصب صیہونی رژیم کو عصر حاضر کا دجال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غاصب رژیم ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کے مقدس مقام میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کا...

نبی اکرم ﷺکی ذات تمام انسانیت کے لیے ایک نمونہ ہے:دلائی لاما...

( بھارت )

تبت:نوبل انعام یافتہ اوربدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامانے کہا کہ رحمت للعالمین محمد مصطفیٰ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہےاور آپ ﷺ کی ذات تمام انسانیت کے لیے ایک نمونہ ہے۔ قرآن مجید اللہ کی ایک ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کو زندگی گزارنے کی رہنمائی کرتی ہے۔ حضرت محمدﷺ کی ذات با برکت کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری انسانیت کو ان کی زندگی کے مطابق چلنا چاہے اسی سے دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اور لوگوں...

سعودی عرب میں ایک قبیلے کی حکومت قائم جہاں صرف شہزادوں کا راج چلتاہے:آقائی مکارم شیرازی...

( ایران )

تہران:عالم جہاںکے مرجع تقلید نے کہا کہ سعودی عرب میں ایک قبیلے کی حکومت ہے اور سعودی عرب شاہزادوں نے اس ملک کی پوسٹوں اور اقتصادی ذرائع پر قبضہ کررکھا ہے اور ثروت اکٹھی کرنے میںلگے ہوئے ہیں جبکہ اس ملک میں آزادی اور حقوق بشر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے’’ابنا‘‘ کے حوالے نقل کیا ہے کہ عالم جہاں کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے مسجد اعظم قم میں فقہ کے درس خارج کے آغاز میں امام حسن عسکری(ع) کی حدیث کی...

دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرمسلمان ہوئے:بانکی مون...

( جینوا )

جینوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین سے خطاب کے دوران شدت پسندی کے خلاف جنگ کی حکمت عملی کا پروگرام پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ شدت پسندی کسی دین، قومیت،زبان اورنسل سے مربوط نہیں ہے اوراس شدت پسندی اوردہشتگردی کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ ہمیں یہ چیز فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ دہشتگرد گروپ فقط تشدد آمیز اقدامات انجام دیتے ہیں۔ لہذا اگرہم سیاست کے ذریعے اس وحشی دہشتگردی کا...

سعودی شاہی خاندان پر تنقید کرنے والی ایک خاتون گرفتار...

( سعودی عرب )

ریاض:سعودی سیکورٹی فورس نے شاہی خاندان پر تنقید کرنے والے بلاگر کی بہن کو بھی گرفتار کر لیا۔سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کے دن رائف بدوی کی بہن سمر بدوی کو اپنے شوہر ولید ابوالخیر علی کے ٹویئٹ پیج کو چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔اپنے سالے رائف بدوی کی حمایت کرنے والے ابوالخیر علی کو 2014 میں بادشاہ کی توہین کرنے کے جرم میں پندرہ سال قید کی ‎سزا سنائی گئی تھی۔سمر بدوی کے بھائی رائف بدوی کو بھی سن دو ہزار چودہ میں انٹرنیٹ سائٹ چلانے کے الزام...