تاز ترین خبریں
شیخ نمر کو پھانسی دینے کیخلاف جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں احتجاجی مظاہرے...
سرینگر/محمد افضل بٹ/ریاست جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے تاہم تین روزہ سوگ کے ساتھ ساتھ مساجد اور امام باڑوں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانہ کا خصوصی اہتمام کیاگیا ہے ۔آل سعود کے ہاتھوں شیخ باقر انمر کو پھانسی دئے جانے کے بعد ہی جہاں دنیا بھر میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی وہیں کشمیر،جموں اور لداخ میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں احتجاجی...
مرد مجاہد شیخ ابراہیم زکزاکی کون ہیں؟...
ولایت ٹائمز ڈیسک رپورٹ
نائیجیریا ایک افریقی ملک ہے جس کی کل آبادی 17 کروڑ ہے۔ جس میں 60 فیصد مسلمان اور ان میں سے 7 فیصد شیعہ اثنا عشری ہیں۔حالیہ چند سالوں میں تشیع میں روز بروز اضافے کی وجہ سے اسرائیل اور وہابیت نائیجرین عوام کے جانی دشمن بن گئے ہیں۔ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی بھرپور سعی کررہا ہے۔
5مئی1953کو زاریا افریقہ میں ابراہیم یعقوب الزکزکی نامی مرد مجاہد ایک سادہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔شیخ ابراہیم زکزاکی ملت جعفریہ نائیجیریا...
نائجیریا اور پارا چنار میں مسلمانوں کے قتل عالم کیخلاف ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے...
سرینگر/وسیم رضا /دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کے تینوں خطوں میں نائیجریا سانحہ اور پاراچنا پاکستان واقعہ کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور عالم اسلام میں دہشتگردی سے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے علاوہ عالمی اداروں و میڈیا کے منفی رول کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ کے نمائندے کے مطابق وادی کشمیر کے سرینگر ضلع کے علااقہ آبی گذر لالچوک ،گپکار آستان نہرو پارک،حسن آباد رعناواری، پاند ریٹھن، چھتہ بل، بمنہ...
پشاور سانحہ میں ملوثین آدم کے بیٹے اور رحمت العالمینؐ کے اُمتی نہیں...
پشاور سانحہ کی پہلی برسی پر حریت رہنما سید سلیم گیلانی کا شہداء کو خراج عقیدت پیش
سینئر حریت قائد اور پیپلزپارٹی جموں کشمیر کے چیئرمین سید سلیم گیلانی نے پشاور پاکستان کے دہشتگردی واقع میں شہید بچوں کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سرینگر میں تنظیم کی جانب سے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سید سلیم گیلانی نے پشاور کے دلدوز سانحہ کو یاد کرتے ہوے کہا کہ درندگی کی ایسی مثال تاریخ انسانی میں ملنا محال ہے اور ایسے گھناونے...
کیا 34مسلمان ممالک کا اتحاد امریکی سرپرستی میں قائم ہوا ہے یا نہیں؟...
سرینگر/بزرگ حریت رہنما وجموں و کشمیر محاذ آزدی کے سرپرست محمد اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ سعودی عربیہ نے پاکستان، ترکی، مصر اور ملیشیا جیسے ممالک کے تعاون سے جو 34رُکنی فوجی اتحاد قائم کیا ہے، ہم اس کے بارے میں بیسیوں سوالات پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ کو موصولہ بیان میں معروف حریت رہنما نے کہا کہ اگر یہ اتحاد امریکہ کی سر پرستی میں قائم ہوا ہے تو ملت اسلامیہ اپنے عبرتناک انجام کے مناظر دیکھنے کے لئے تیار رہے، اور اگر یہ اتحاد واقعی...
پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات میں اُمت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل مضمر...
سرینگر/حریت کانفرنس (ع)کے چیرمین اور متحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق نے پیغمبر اسلام ﷺ کے اسوۂ کاملہ کی پیروی کو نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری نوع انسانی کے جملہ مسائل اور مشکلات کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اگر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مسلمان ایک پر آشوب حالات اور مختلف قسم کی سیاسی اور سماجی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں تو اسکی بنیادی وجہ اللہ تعالیٰ اور اسکے آخری رسول ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے ۔’’ولایت ٹائم‘‘ کو موصولہ بیان...
مسلمان ملکوں کی مشکلات کی وجہ عدم اتحاد...
تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں کی مشکلات اورغیرملکی طاقتوں کی مداخلت کی بنیادی وجہ مسلمان ملکوں کے درمیان عدم اتحاد ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا‘‘ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیر نے الجزائر کے دورے کے دوران سینیٹ کے چیئرمین عبدالقادر بن صالح سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں الجزائر کے ساتھ دو...
حکومت نائجیریا استکباری قوتوں کے احکام پر عمل پیراہے...
تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اہلسنت علماء نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہیکہ نائجیریائی حکومت استکباری طاقتوں کے احکام پر عمل پیراہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے اہلسنت علماء نے نایجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نائجیریائی حکومت اورفوج کے ان وحشیانہ اقدامات سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حکومت نائجیریا استکباری قوتوں کے احکام پر عمل پیراہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’نیو ز نور‘‘ کے...
25سال سے بیٹے کی انتظار میں تڑپ رہی حاجرہ لخت جگر کے دیدار سے قبل انتقال کر گئیں...
سرینگر/ کپوراہ کے گزریال علاقے میں 25سال سے بیٹے کی انتظار میں تڑپ رہی حاجرہ بیگم نامی خاتون اپنے لخت جگر کا دیدار کر نے سے قبل ہی موت کے آغوش میں سو گئی۔ گزریال کپوارہ کے پیر رحمت اللہ ولد پیر بہاو الدین 1991میں ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے سرحد پار چلے گئے تاہم وہاں پر موجود اسکے ماما نے انہیں ہتھیار اٹھانے نہیں دیا۔ معلوم ہوا کہ پیر رحمت اللہ کو اپنے ماما نے ساتھ رکھ لیا اورانکی شادی بھی کرائی اور یہ کہ زندگی ہنسی خوشی گزر رہی تھی۔ ادھر اسکے...
پلوامہ میں پنڈتانی کے انتقال پر بھائی چارے کی مثال زندہ...
سرینگر/پنڈتوں اور مسلمانوں کی بھائی چارے کی مثال اس وقت پھر سے دیکھنے کو ملی جب پلوامہ میں پنڈتانی کے انتقال پر مسلمانوں کی بھاری تعداد میں لوگوں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ نمائندے کے مطابق پلوامہ کارپورہ سرِنو علاقے سے تعلق رکھنی والی پنڈتا نی اُمی شوری المعروف اماجی زوجہ سوم ناتھ پنڈت 65برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پورے پلوامہ میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ان کی آخری رسومات میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر...