تاز ترین خبریں

پلوامہ میں پنڈتانی کے انتقال پر بھائی چارے کی مثال زندہ...

سرینگر/پنڈتوں اور مسلمانوں کی بھائی چارے کی مثال اس وقت پھر سے دیکھنے کو ملی جب پلوامہ میں پنڈتانی کے انتقال پر مسلمانوں کی بھاری تعداد میں لوگوں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ نمائندے کے مطابق پلوامہ کارپورہ سرِنو علاقے سے تعلق رکھنی والی پنڈتا نی اُمی شوری المعروف اماجی زوجہ سوم ناتھ پنڈت 65برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پورے پلوامہ میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ان کی آخری رسومات میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر...

نائیجیریا: ممتاز دینی رہنما شیخ ابراہیم الزکزکے گھر پر فوج کا حملہ،بیوی...

زاریا /ولایت ٹائمز/13دسمبر2015//نائیجیریا کے صوبہ کادونا کے شہر زاریا میں فوج نے نائیجیریا کے ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کے گھر پر حملہ کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔ فوج نے شیخ الزکزکی کے گھر کو آگ بھی لگائی اور گھر کے کئی حصوں کو مارٹر گولوں سے تباہ کردیا۔ اس حملے میں نائیجیریا کی فوج نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 12افرادشہید اور 40سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ معتبر ذرائع کے مطابق 100سے زائد افراد شہید ہو گئے...

پاکستا ن کا غزہ۔۔۔پارا چنار ایک بار پھر لہولہو...

کراچی/12دسمبر2015/پاراچنا ر پاکستان میں اہلسنت عیدگاہ کے قریب کباڑ کے عارضی بازار میں مبینہ طور پر صدہ سے آئے ایک کرولا گاڑی میں تین افراد نے کباڑی کا روپ دہار کر جوتوں کا سٹال لگایا تھا۔ کم ریٹ پر نیلام کی بولی لگا کر لوگوں کا جب ہجوم لگ گیا تو ایک زور دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 23 افراد شہید جبکہ 65 تک زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد مشتعل ہجوم نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں عیدگاہ مارکیٹ میں دھماکے سے 23 افراد...

فلسطین ایرانیوں کے دلوں میں بستا ہے...

غزہ/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نے ملت ایران کو فلسطینیوں کا مہربان دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ملت فلسطین کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو کتنی محبت ہے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی قربانیوں سے آزادی کی منزل بہت قریب آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے آزادی کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتااور فلسطینی شہداء کا لہو بھی جلد رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی...

قرآن اسلامی آئین کا پہلا منبع ہے...

بیروت/ لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبد اللطیف نے قرآن کریم کو اسلامی آئین کا پہلا منبع قرار دیا۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’رسا ‘‘نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مفتی اعظم شیخ عبد اللطیف نے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں حافظ قرآن کریم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کو اسلامی آئین کا پہلا منبع قرار دیاہے۔
لبنان میں کثیر قرآنی مراکز کی موجود گی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ لبنان میں قاریان قرآن کی کثرت نے لبنان کی اہمیت بڑھا دی...

دہشتگرد ٹولوں کا مقصد اسلامی انقلاب کے افکار کا مقابلہ کرناہے...

استنبول/ابنا/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے پیغمبر اکرم (ص) اور ائمہ طاہرین(ع) کے روضوں کی زیارت کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگان کے روضوں کی زیارت ان عوامل میں سے ایک ہے جنہوں نے تشیع کو آج تک زندہ رکھا ہے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں اربعین حسینی(ع) کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنر ل آیت اللہ شیخ حسن اختری نے پیغمبر...

اکیسویں صدی کے آخر تک اسلام دنیاکاسب سے بڑامذہب بن جائیگا...

واشنگٹن/امریکہ کے ایک تحقیقی ادارے ’’پیوریسرچ سینٹر‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی دنیابھرمیں جس تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے اسکی بنا پر مذہب اسلام اکیسویں صدی کے آ خر تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جا ئے گا۔
رپورٹ کے مطا بق اکیسویں صدی کے آخرمیں مسیحیت کے پیرو کاروں کی تعداد پہلے سے کم ہوکر دوسرے نمبر پرچلی جائیگی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ امریکہ کے بالغ شہریوں میں مسلمانوں کی تعداداس وقت ایک فیصدہے جو 2050ء تک بڑھ کردواعشاریہ...

ایرانی اتحاد کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں...

تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہاہے کہ ایرانی اتحاد کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اورشہرپاوہ کے امام جمعہ ’’ماموستا ملا قدرقادری ‘‘نے ایرانی عوام کے درمیان یکجہتی ،بھائی چارے اوراتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اتحاد ویکجہتی کا ایک ایسا مظہر ہے جسکی مثال دنیا میں کہیں اورنہیں ملتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں شیعہ وسنی اوردوسرے مذاہب کے پیروکاروں...

اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور صیہونیت کا فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں...

کولالمپور/10دسمبر2015/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب، ناجائز اور قابض ریاست ہے جس کا سرزمین فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ ’’خالد شعل‘‘ نے کولالمپور میں ایک تقریب سے خطاب میں یہودی...

کشمیرکے دونوں حصوں کو خود مختاربنانے کی ضرورت...

سرینگر/5دسمبر201/کشمیرکے دونوں حصوں کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دینے کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کنٹرول لائن کو غیر متعلق ، آر پارمسافروں کی آواجاہی اور تجارت کو آسان تر بنانے پر زور دیاہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارت اور پاکستان کو مفاہمت کی راہ اپنانے کا مشورہ دیا اورامید ظاہر کی کہ وزیر خارجہ سشما سوراج کا پاکستان کا مجوزہ دور ہ ہند پاک مذاکرات کی بحالی کیلئے مدد گار ثابت...