بین الا قوامی خبریں
شام میں ایک ہزار دو سو مسلح مخالفین نے خود سپردگی کر دی:گورنر محمد خالد...
( شام )
دمشق/شام کے جنوبی صوبے درعا کے گورنر محمد خالد الھانوس نے کہا ہے کہ1200 سے زیادہ مسلح مخالفین نے خود سپردگی کردی ہے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘نے ’’ ابنا‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ شام کے جنوبی صوبے درعا کے گورنر محمد خالد الھانوس نے کہا ہے کہ ایک ہزار دوسو سے زیادہ مسلح مخالفین نے خود سپردگی کردی ہے۔
محمد خالد الھانوس نے دمشق کی طرف سے جنگ بندی کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار دوسو سے زیادہ حکومت مخالف مسلح عناصر نے صوبہ درعا میں ہتھیار...
شہادت کی ثقافت نے یمنی قوم کو زندہ رکھا،آل سعود امریکہ کے ہاتھوں کا کھلونا ہے:الحوثی...
( یمن )
صناء/تحریک انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبد الملک الحوثی نے کہاکہ یمن کے لوگ مظلومانہ طریقے سے مارے جا رہے ہیں۔ ظلم کی حد یہ ہے کہ لوگوں کے پاس کھانے پینے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا ہے۔
’’ولایت ٹائمز ‘‘ نے ’’ابنا‘‘ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہاکہ ملت یمن آج تن تنہا عالمی استکبار خاص طور پر امریکہ، اسرائیل اور ان کے پیٹھو ممالک کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ ملت یمن ہر روز شہداء کا قافلہ جن میں مرد، عورتیں، بچے...
فلم’’یوسف پیغمبر (ع) ‘‘کے ڈائریکٹر فرج اللہ سلحشور کا انتقال ہوگيا...
تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک مؤمن ، متعہد ہنرمند اور فلم “یوسف پیغمبر (ع) ” کے ڈائریکٹر فرج اللہ سلحشور انتقال کر گئے ۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فلم ” یوسف پیغمبر” اور” مردان آنجلس ” ان کے اہم شاہکار میں شامل ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔ان کے انتقال پر ملک کے دینی و سیاسی قائدین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ نے مرحوم کے وفات پر رنج و غم کا...
کسی بھی مسلمان کا قتل حرام ہے،اُمت مسلمہ کو تعصب سے پاک کرنے کی ضرورت:شیخ الازہر...
( مصر )
قاہرہ/انڈونیشیاء کے علمائے سے ملاقات کے دوران شیخ الازہر کے مفتی شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ کسی بھی مسلمان کا قتل حرام قرار دیا اور سب کو اس بات کی طرف دعوت دی کہ اسلام کی حقیقی میراث جو مہر و محبت اور تشدد سے پرہیز پر مبنی ہے کی طرف توجہ کریں۔علمائے الازہر کے ایک وفد کے ہمراہ انڈونیشا کے دورے کے دوران شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے اس ملک کے علما کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی نسبت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں...
حزب اللہ لبنان کے سیاسی ڈھانچے کی اہم رکن ہے:لبنانی وزیر اعظم...
( لبنان )
بیروت/لبنانی وزیر اعظم نے حزب اللہ کو مزاحمتی فورس اور ملک کے دفاعی اور سیاسی ڈھانچے کا اہم رکن قرار دیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لنبانی وزیر اعظم تمام سلام نے ’’اسکائی ‘‘نیوز ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں حکومت لبنان اور حزب اللہ کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک حزب اللہ اس ملک اور اسی سرزمین سے وجود میں آئی ہے اور اس نے تاریخی دشمن کے مقابلے میں استقامت کی ہے اور وہ لبنان کی حکومت...
دهشت گرد گروه داعش نے عربی زبان میں اخبار ’’النباء‘‘ شائع کردیا...
( عراق )
سرت/لیبیا کے شهر سرت سے مذکوره اخبار شایع کیا جارها هے۔اطلاع رساں اداره ’’الامة الاخباریة ‘‘کے مطابق لیبیا کے شهر سرت سے مذکوره اخبار شایع کیا جارها هے۔ داعش کا پهلا اخبار’’ریاح الصلیبیین و رایات الطواغیت: صلیبی هوائیں اور طاغوتی جھنڈے‘‘ سپر لیڈ کے ساتھ شایع کیا گیاهے .اس سے پهلے ایک میگزین انگریزی زبان میں ’’دابق‘‘ داعش کی جانب سے نشر کیا جاتا تھا۔ نیوز ایجنسی ’’عماق‘‘ اور’’الحیاة‘‘بھی داعش کے میڈیا میں شمارهوتے هیں جو داعش کی...
دشمنوں کی ناکامی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت میں مضمر:ممتاز ایرانی اہلسنت عالم دین...
( ایرا ن )
نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے ایرانی قوم سے ملک میں 26 فروری کوہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سندج کے ممتاز اہلسنت عالم دین ’’ماموستا خلیل ادبی‘‘ نے ایک مقامی نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں ایرانی قوم سے ملک میں 26 فروری کوہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی...
داعش کا کو ئی مذ ہب نہیں ہے:ایرانی اہلسنت عالم دین...
( ایران )
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ بد نام زما نہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا کو ئی مذ ہب نہیں ہے ۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ نیوز نور ‘‘ کے حوالے خبردی ہے کہاسلامی جموریہ ایران کے صوبہ کر مان شاہ کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین ’’ ما مو ستا قدر قادری ‘‘نے کہا ہے کہ بد نام زمانہ تکفیر ی دہشتگرد گروہ داعش کا کسی بھی مذ ہب سے کو ئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ گروہ انتہا پسند سنی مفتیوں اور مغربی انٹلی جنس نظام کی ایک وحشی...
داعش برصغیر میں بھی اپنا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کر رہی ہے:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل...
( جینوار )
نیوز نور : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش برصغیر میں بھی اپنا دائرہ وسیع کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ’’بانکی مون‘‘ نے پاکستان اور بھارت کودہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش برصغیر میں بھی اپنا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کر...
ڈونلڈ ٹرمپ عیسائی نہیں ہوسکتا : پوپ فرانسس...
( ایران )
واشنگٹن:پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات کوعیسائیت سے متصادم قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر کوئی شخص لوگوں کے درمیان پل بنانے کے بجائے دیواریں کھڑی کرتا ہے تو وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات کوعیسائیت سے متصادم قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر کوئی شخص لوگوں کے درمیان پل بنانے کے بجائے دیواریں کھڑی کرتا ہے تو وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔امریکہ میں موجود امیگرینٹس کے بارے میں ریپبلکن صدارتی...