بین الا قوامی خبریں

سعودی عرب میں ایک قبیلے کی حکومت قائم جہاں صرف شہزادوں کا راج چلتاہے:آقائی مکارم شیرازی...

( ایران )

تہران:عالم جہاںکے مرجع تقلید نے کہا کہ سعودی عرب میں ایک قبیلے کی حکومت ہے اور سعودی عرب شاہزادوں نے اس ملک کی پوسٹوں اور اقتصادی ذرائع پر قبضہ کررکھا ہے اور ثروت اکٹھی کرنے میںلگے ہوئے ہیں جبکہ اس ملک میں آزادی اور حقوق بشر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے’’ابنا‘‘ کے حوالے نقل کیا ہے کہ عالم جہاں کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے مسجد اعظم قم میں فقہ کے درس خارج کے آغاز میں امام حسن عسکری(ع) کی حدیث کی...

دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرمسلمان ہوئے:بانکی مون...

( جینوا )

جینوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین سے خطاب کے دوران شدت پسندی کے خلاف جنگ کی حکمت عملی کا پروگرام پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ شدت پسندی کسی دین، قومیت،زبان اورنسل سے مربوط نہیں ہے اوراس شدت پسندی اوردہشتگردی کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ ہمیں یہ چیز فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ دہشتگرد گروپ فقط تشدد آمیز اقدامات انجام دیتے ہیں۔ لہذا اگرہم سیاست کے ذریعے اس وحشی دہشتگردی کا...

سعودی شاہی خاندان پر تنقید کرنے والی ایک خاتون گرفتار...

( سعودی عرب )

ریاض:سعودی سیکورٹی فورس نے شاہی خاندان پر تنقید کرنے والے بلاگر کی بہن کو بھی گرفتار کر لیا۔سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کے دن رائف بدوی کی بہن سمر بدوی کو اپنے شوہر ولید ابوالخیر علی کے ٹویئٹ پیج کو چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔اپنے سالے رائف بدوی کی حمایت کرنے والے ابوالخیر علی کو 2014 میں بادشاہ کی توہین کرنے کے جرم میں پندرہ سال قید کی ‎سزا سنائی گئی تھی۔سمر بدوی کے بھائی رائف بدوی کو بھی سن دو ہزار چودہ میں انٹرنیٹ سائٹ چلانے کے الزام...

حق کی فتح۔۔۔ایران کا صبر و استقامت رنگ لے آیا...

ویانا:آئی اے ای اے نے ایران کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے تمام شرائط پر عمل کیا اور معاہدے کے مطابق ایٹمی سرگرمیاں ختم کیں۔ امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر عائد عالمی پابندیاں اٹھالی ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ یوکیا آمانو نے اپنی رپورٹ بورڈ آف گورنرز میں پیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے بارے...

حکومت آل سعودکا اقدام وحشیانہ اور ظالمانہ:ایرانی اسپیکر...

تہران/ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے سعودی عرب کے سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر نمر کی سزائے موت پر عملدرآمد کو وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطا بق جنوبی ایران کے صوبے بوشہر میں صوبائی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ سعودی حکومت آیت اللہ باقر نمر کو شہید کرکے ایسی دلدل میں دھنس گئی ہے جس سے نکلنا اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا...

آل سعود دین محمدی ؐ کو بدنام کر رہے ہیں:آیت اللہ نوری ہمدانی...

تہران/عالم اسلام کے مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے سعودی عرب میں آیت اللہ نمر باقر النمر کو قتل کئے جانے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اہل سنت اور شیعہ مسلمان اس اندوہناک واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کریں گے۔ بہت سارے ممالک نے سعودی عرب سے اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت نہ دی جائے ۔آیت اللہ نوری ہمدانی نے سعودی حکومت کو منحرف مذہب کا پیروکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بوکوحرام، داعش اور دوسرے تکفیری اور...

آل سعود کے حامی جان لیں کہ وہ ایک خونخوار جانور کی حمایت کر رہے ہیں:آقائی اختری...

تہران/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ شیخ حسن اختری نے کہا کہ سعودی عرب کے حامی؛ امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور مغربی ممالک یہ جان لیں کہ وہ کس جانور کی حمایت کر رہے ہیں۔ آل سعود کی حمایت کرنے والے جان لیں کہ وہ کس خونخوار کی پشت پناہی کر رہے ہیں؟’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا نیوز ایجنسی‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ شیخ حسن اختری نے آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر...

 شیخ باقر النمر اُمت کے مظلوم ترین شہید:آیت اللہ سیستانی...

بغداد/عالم اسلام کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے سعودی عرب میں دینی رہنما شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ المسلہ ‘‘کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے رہنما شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس سے...

دنیا بھر میں آل سعود کے ہاتھوں شیخ نمر سمیت46شیعہ و سنی مسلمانوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کے خلاف مظاہرے...

نئی دہلی/دنیا بھر میں آل سعود کے ہاتھوں ممتاز حجازی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں ۔سعودی عرب،ایران،عراق، شام، لبنان، بحرین، نائجیریا،لندن،امریکہ، پاکستان اور ہندوستان میں عوام کی بڑی تعداد نے آل سعود کے ہاتھوں مرد مجاہد آیت اللہ شیخ باقر النمر سمیت47شیعہ و سنی مسلمانوں کو پھانسی دئے جانے کیخلاف غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے مظاہرے کئیں۔ مظاہرین نے آل سعود کے مجرمانہ اور بہیمانہ اقدام...

شیخ نمر کااپنی شہادت سے پہلے ماں کے نام خط؟...

قطیف/مادر عزیز! جان لیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے جان لیں کہ وہ انسان کے ذرہ ذرہ کاموں سے بھی آگاہ ہے اور انسان کے ارادے اس کی گرفت سے باہر نہیں ہیں۔ ہمارے لیے کافی ہے کہ ہم جان لیں کہ اگر کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو وہ مشیت الہی کی بنیاد پر رونما ہوتا ہے نہ کسی اور چیز کی وجہ سے۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق سرزمین حجاز(سعودی عرب) کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کے کچھ دیر بعد ان کی ویب سائٹ نے اس خط کو شائع کیا جو شہید نے شہادت...