بین الا قوامی خبریں
عالمی برادری فورسز کی مظلوم کشمیریوں پر بربریت کا نوٹس لے:پاکستان دفتر خارجہ...
( پاکستان )
سرینگر/ پاکستان نے عالمی برادری سے کشمیر میں مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن اپنی ٹیم کشمیر بھیجے۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق بھارت نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو مسلسل نظر بند رکھا ہے جبکہ پاکستان کی جیت پر جشن منانے والے کشمیریوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے۔ جے کے این ایس مانٹرنگ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، رواں ہفتے درجنوں...
محاصرہ ظلم ہے قطر کا ہو یا یمن کا۔۔۔...
تحریر: سید اسد عباس
( ھندوستان )
5 جون 2017ء کو سعودیہ، امارات، بحرین اور مصر نے خلیجی ریاست قطر کے ساتھ اپنے سفارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کر لئے، اسی روز ان ممالک نے قطر کے ساتھ زمینی، فضائی اور سمندری رابطے بھی ختم کر دیئے۔ ان ممالک میں رہنے والے قطری شہریوں کو چودہ دنوں کی مہلت دی گئی کہ وہ اپنے وطن لوٹ جائیں۔ یمن جنگ میں قطری تعاون کو بھی ٹھکرا دیا گیا۔ ان اقدامات کے سبب قطر میں خوراک، تعمیراتی سامان اور افرادی قوت کے بحران کی سی کیفیت ہے۔ خلیج کے مختلف ممالک میں رہنے والے قطری...
قطر پر لگائی جانیوالی پابندیاں غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہیں، ہماری خارجہ پالیسی پر بات چیت کا حق کسی کو نہیں، قطری وزیر خارجہ...
( قطر )
دوحہ/سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے قطر نے انہیں غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دے دیا۔ دورہ پیرس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا تھا کہ ہمارے خارجہ امور سے متعلق معاملات پر بات چیت کا حق کسی کو حاصل نہیں۔ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے قطر پر دہشت گرد گروہوں کی معاونت کے الزامات پر شفاف بنیادوں پر مذاکرات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قطر خلیجی...
معدوم ڈکٹیٹر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام قذافی جیل سے رہا...
( لیبیا )
ترپولی/ابوبکر الصادق نامی ایک گروہ نے جو لیبیا کی نیشنل آرمی کی کمان سے وابستہ بتایا جاتاہے اعلان کیا ہے کہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو گذشتہ جمعےکی شام ملک کے مشرق میں قائم پارلیمنٹ کے معافی کے قانون کے تحت رہا کردیا گیا ہے۔
مذکورہ گروہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے مغربی شہر الزنتان کی جیل سے رہا ہونے کے بعد سیف الاسلام قذافی ملک کے اندر ہی کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔
ابوبکر الصادق نامی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ سیف الاسلام...
سعودی عرب میں قطری مفتی یوسف قرضاوی کی کتابوں پر پابندی...
دوحہ/ سعودی عرب کی حکومت نے مصری نژاد قطری مفتی، اخوان المسلمین کے معنوی رہنما اور معروف عالم دین یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر یونیورسٹیوں اور لائیبریریوں میں مکمل طورپر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی اور قطر کے درمیان جاری تناو کے باعث ریاض حکومت نے اخوان المسلمین کے معروف رہنما یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر تعلیم احمد بن محمد العیسیٰ نے ایک فوری بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور...
امریکہ اور سعودی عرب نے 4 کھرب اور 60 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیئے...
( سعودی عرب )
ریاض/امریکہ اور سعودی عرب نے اپنے سامراجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر 4 کھرب اور 60 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
ولایت ٹائمز نے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے اپنے سامراجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر 4 کھرب اور 60 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ جن میں سے 110 ارب ڈالر کے فوجی آلات اور ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر فوری عمل کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے آئندہ...
قم حقیقی اسلام کی ترویج کا مرکز،پاک ایران اقتصادی تعاون لازم/پاکستانی قومی اسمبلی چیئرمین کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات...
( ایران )
تھران/پاکستانی قومی اسمبلی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات اور اقتصادی تعاون دشمن کیلئے سخت و نہایت اہم پیغام ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے طلاب کو قم میں حقیقی اسلام کی تعلیم دی جا رہی ہے نہ کہ تکفیریت کی۔
ولایت ٹائمزنےشعور نیوزکے حوالے سے نقل ہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی کے چیئر مین ایاز صادق نے ایران کے مقدس شھر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر پر حاضری دی۔
پاکستانی اسمبلی...
پارا چنار ایک بار پھر لہو لہو۔۔۔بم دھماکہ میں24 شہید90 سے زائد زخمی...
( پاکستان )
اسلام آباد/ محمد سلیم / پارا چنار میں کار بم دھماکہ کے نتیجہ میں 24 افراد شہید اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 16افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایجنسی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی‘ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا، فاٹا کے سب سے بڑے شہر کرم ایجنسی ہیڈکوارٹر پارا چنار میں جمعہ کے روز صبح 11 بجے کے قریب مین بازار میں واقعہ مرکزی امام بارگاہ کے خواتین گیٹ کے قریب کھڑی کار میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا اس وقت...
ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے حوالے سے طاہر القادری کا سنسنی خیز انکشاف...
( پاکستان )
اسلام آباد:پاکستا ن عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار خود ماڈل ٹاون میں ہونے والے قتل عام کی نگرانی کرتے رہے۔ ایک ٹی وی پروگرام سے گفتگو کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار پر خوفناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹاون میں قتل عام ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کی نگرانی میں ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس...
آیت اللہ ناصری: خدا اور اہل بیت(ع) سے تمسک کرکے ہی دنیا کے پُرخطر راستے کو عبور کیا جاسکتا ہے...
( پاکستان )
تھران:شہر اصفہان میں قرآنی سرگرمیوں میں مشغول خواتین نے آیت اللہ ناصری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ ناصری کے وعظ و نصیحت سے بھی استفادہ کیا۔
انہوں نے کہا حقوق اللہ اور حقوق النبی کی رعایت کرکے انسان بلند مقامات حاصل کرسکتا ہے اور انسان کی عظمت اس کے قول و فعل اور عمل سے ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم نے اب تک قرآن کریم کو نہیں سمجھا اور قرآن کریم کو صرف اہل بیت(ع) نے سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا قرآن کریم کے ہر حرف کے 70...