بین الا قوامی خبریں

وحدت دشمن کو شکست دینے کا بہترین ہتھیار:استاد الازھر شیخ عبدالسلام...

( مصر )

قاہرہ/مصر کی معروف دانشگاہ الازہر کے استاد شیخ عبدالسلام محمد عبداللہ نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلاکر جہان اسلام پر تسلط جمانا چاہتا ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے آپسی وحدت کو بڑوا دینے کی سخت ضرورت ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ ۳۲ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مصر کی دانشگاہ الازھر کے استاد ” شیخ عبدالسلام محمد عبداللہ” نے ’’تقریب نیوز‘‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت کے داعی...

مسلمانوں کے مابین احترام اور وسعت قلبی پیدا کرنے سے ہی وحدت قائم ہوگی:ایرانی اہلسنت عالم دین مولوی عبد الحمید...

( فلسطین )

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف اہلسنت عالم دین مولوی عبدالحمید اسماعیل زھی نے کہا کہ مسلمانوں کے مابین تفرقہ اور فساد کی بنیادی وجہ قرآن و پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے۔ 146146ولایت ٹائمز145145 کی رپوورٹ کے مطابق ۳۲ویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کے موقعہ پر ایران کی معروف مذہبی شخصیت اور زاہدان میں اہلسنت امام جمعہ مولوی عبد الحمید اسماعیل زھی نے اپنے خطاب میں دوسرے ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا اور مجمع...

عرب ممالک کا اسرائیل سے تعلقات کا قیام فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھومپنے کے مترادف:جماعت اسلامی لبنان...

( لبنان )

بیروت/لبنان کی سرکردہ تنظیم جماعت اسلامی نے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنا فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی لبنان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض عرب ممالک میں اسرائیلی رہ نمائوں، حکومتی شخصیات اور سیاست دانوں کی آمد ورفت صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی سازشوں کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا...

مرجع عالیقدر جہاں آیت اللہ سیستانی کی اہل سنت کی حفاظت پر تاکید...

( عراق )

بغداد/عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں انھوں نے عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی سے عراق کے اہلسنت مسلمانوں کی حفاظت کئے جانے کی سفارش کی تھی۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ نے’’ابنا‘‘ سے نقل کیا ہے کہ  کہ عالم اسلام کے مرجع عالیقدر اور عراق کے نامور مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے نجف اشرف میں تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے...

لاپتہ سعودی صحافی کی لاش ترکیہ میں برآمد، مقتول کونسل خانہ میں مارے گئے:ترک پولیس کو خدشہ...

( ترکی )

استنبول/پولیس کی جانب سے تصدیق کے بعد یہ خبر آئی کہ سعودی عہدیداروں سمیت 15 شہری دو الگ الگ پروازوں میں استنبول پہنچے اور اسی دوران معروف صحافی بھی قونصل خانے میں موجود تھے۔ ترکی میں لاپتہ ہونے والے معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی کے حوالے سے ترک پولیس کو خدشہ ہے کہ انہیں منصوبے کے تحت سعوی عرب کے قونصل خانے کے اندر قتل کر دیا گیا۔
148ولایت ٹائمز147 نے نقل کیا ہے کہ148اے ایف پی 147کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا اپنی ابتدائی...

اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پاکستان کو صرف12 منٹ درکار ہیں: جنرل زبیر حیات...

( پاکستان )

اسلاآباد/پاکستانی آرمی میں اسٹاف کمیٹی کے جوائنٹ چیف افسر جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تباہ کرنے کے لئے صرف12 منٹ درکار ہیں۔
جنرل زبیر محمود حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اسرائیل پاکستان کی زمین پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو ہم 12 منٹ میں ہی اسرائیل کے اقتدار کو اکھاڑ پھینکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کو لے کر فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دوسرے ملکوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ کر...

صہیونیت دنیا کی تمام مشکلات کی جڑ،اسرائیل کی نابودی لازمی:صہیونیزم مخالف یہودی اتحاد کے ترجمان...

( فلسطین )

اینٹی صہیونیزم یہودی اتحاد کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم یہودی صہیونی رجیم کے تمام انتہا پسندانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں کہا ہے کہ یہودی عقائد کی بنا پر اسرائیل صہیونی حکومت کا دار الحکومت نہیں ہو سکتا۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا‘‘ سے نقل کیا ہے کہ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اینٹی صہیونیزم یہودی اتحاد کے ترجمان نے مشہد میں منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس ’’افق نو‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم اس بات کے گواہ ہیں کہ...

قدس یہودیت کا مرکز ویہودیوں کیلئے مقدس ہے:سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلیٰ...

( سعودی عرب )

ریاض/سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرق وسطی کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلیٰ نے امریکی چینل کے ساتھ ایک انٹریو میں ٹرنپ کے یروشلم اعلان کی تائید کرتے ہوئے قدس کو یہودیت کا مرکز قرار دیا۔‘‘ولایت ٹائمز‘‘ نے خبر رساں ادارہ ’’وطن سرب‘‘کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرق وسطیٰ کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلی عبدالحمید حکیم نے ایک امریکی ٹی وی چینل ’’الحرۃ‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں دعوی کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم...

مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے:شیخ الازہر...

( مصر )

قاہرہ/مصری یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے سعودی عرب کی بیت المقدس پر عدم توجہ اس کے ایمان کی کمزوری اور عدم ایمان کی علامت ہے۔ مصری یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے سعودی عرب کی بیت المقدس پر عدم توجہ اس کے ایمان کی کمزوری اور عدم ایمان کی علامت ہے۔احمد الطیب نے کہا کہ بیت المقدس کا ایک پتھر بھی ایسا...

امریکی اعلان اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا:سید حسن نصر اللہ...

( لبنان )

بیروت/حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے امریکی صدر کے بیت المقدس کے حوالے سے حالیہ فیصلے کو اسرائیل کی نابودی اور فلسطینیوں کی وطن واپسی کا پیش خیمہ قرار دیا اور کہا کہ عرب ممالک سمیت عالم اسلام کو اس حساس وقت میں فلسطینیوں کا بھرپور دفاع کرنا ناگزیر ہے۔
’’ولایت ٹائم‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے امریکی سفارتخانہ کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر کے فیصلہ کو اسرائیل کی نابودی اور فلسطینیوں کی...