کشمیر نیوز

ہند پاک تناؤ کو ختم کرنے کیلئے مذاکراتی عمل کا آغاز وقت کی اہم ضرورت، جماعت اسلامی پر پابندی افسوسناک:آغا سید ہادی الموسوی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/کشمیر کے معروف مذہبی رہنما آغا سید ہادی الموسوی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور دونوں ملکوں کی جانب سے حالیہ فضائی حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگی صورتحال سے مسائل اور بگڑیں گے حل نہیں ہونگے۔ ’’ولایت تائمز‘‘ کو موصولہ بیان کے مطابق جمعہ کے روز مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ یوسفؒ  بمنہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر و چیرمین آیت اللہ یوسفؒ میموریل ٹرسٹ حجت الاسلام والمسلمین...

جنگی جنون کو ہوا دینے کے بجائے برصغیر میں قیام امن کیلئے ہند پاک اقدامات اٹھائیں:میرواعظ کشمیر...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق نے بھارت کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ جنگی جنون کو ہوا دینے کے بجائے مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کیلئے اقدامات کرے کیونکہ جنگوں سے آج تک مسائل حل نہیں ہوئیکیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ جنگوں کے باوجود بھی بالآخردونوں ممالک کو میز پر آکر ہی مذاکرات کے ذریع مسائل کا حل تلاش کرنے کی راہ اختیار کرنی پڑی اور خدانخواستہ مسئلہ کشمیر کو لیکر دو جوہری مملکتوں کے درمیان...

کشمیر میں تفرقہ پھیلانے والے عناصر کا پنپنا ایک گہری سازش، عوام بیدار رہیں ، میرواعظ کی شیعہ علماء وفد سے ملاقات...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین اورمتحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں وکشمیر میں ملی وحدت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو قائم رکھنے اور مسلمانوں کے سبھی فرقوں کے درمیان کلمہ وحدت کی بنیاد پر اتحاد و اتفاق کو وقت اور حالات کا ناگزیر تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں جبکہ یہ قوم اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے جاری جدوجہد میں ایک انتہائی نازک اور فیصلے کُن مرحلے سے گزر رہی ہے ایسے میں...

تاریخی جامع مسجدسرینگر میں داعش پرچم کشائی اور توہین کا واقعہ شرانگیز، سوشل میڈیا پر شیعوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کی سرزنش کی جائے:آغا سید حسن...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے پرچم لہرانے اور توہین منبر کے معملے کو وادی میں اتحاد ملی کے لئے ضرر رسان قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سالار عجم حضرت امیر کبیرؒ کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوئی کشمیری قوم داعش کے تکفیری فکر و نظریات سے ہم آہنگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے سرزمین کشمیر پر داعشی جھنڈے کی رونمائی ان داعیان اسلام اور اولیاے کرام...

تاریخی جامع مسجد میں منبر کی بے حرمتی نا قابل برداشت، نام نہاد واعظین کی جانب سے کفر کے فتویٰ لگانا انتہائی افسوسناک: مولانا عباس انصاری...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں شر پسندانہ حرکت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیا ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘ ‘ کو موصولہ بیان کے مطابق تنظیم کے سربراہ و سینئرحریت رہنما مولانا عباس انصاری نے جامع مسجد کے تقدس کی بے حرمتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مذموم کاروائیوں کے پیچھے ایک گہری سازش ہے جس کو بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا عباس انصاری نے کہا کہ خانہ خدا...

امرتسر پنجاب میں جموں کشمیر بینک کے برانچ کی نئی عمارت کا کیا چیئر مین نے افتتاح، زرعی تاجروں کیلئے فائنانس سکیم کا آغاز...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور سرپرست اعلیٰ پرویز نے امرتسرپنجاب میں زرعی پیداوار سے منسلک تاجروں اور بیوپاریوں کیلئے ایک خاص جے کے بینک منڈی فائنانس سکیم چالو کی۔ اس موقع پر ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو اور آر کے چھبر، پریزیڈنٹ راکیش گنڈوترا، زونل ہیڈ انوک سنگھ، امرتسر کے مشہور تاجر، کاروباری حلقے کے ممبران، بینک کے متعدد گاہکوں کے علاوہ بینک سٹاف بھی موجود تھے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کے مطابق اس سے پہلے چیئر مین نے امرتسر میں جے کے بینک...

مشترکات کو بڑھاوا دینے کی ضرورت، نوجوانوں کو بیدار رہنے کی سفارش،ایران میں عالمی میلاد النبیؐ اور ہفتہ وحدت کانفرنس منعقد ، وسیم رضا کشمیری کی شرکت اور کئی شخصیات سے...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/اسلامی جمہوری ایران کے دارلحکومت تہران میں ولادت باسعادت خاتم النبین حضرت محمد مصطفی(ص) و امامت کی چھٹی کڑی حضرت امام جعفر صادق(ع) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے 32ویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے350 معروف مذہبی و سیاسی شخصیات بشمول 10 وزراء اور 40 مفتیان کرام نے شرکت کی۔ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے سہ روزہ وحدت کانفرنس کے افتتاحی تقریب میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں امت...

ریاست کے تینوں خطوں میں اربعین حسینی کی مناسبت سے مجالس و جلوس ہائے عزاء برآمد،علمائے کرام نے کربلا کی تحریک کو دنیا کے تمام مسائل کا حل قرار دیا...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/نمائندہ ولایٹ ٹائمز/دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں اربعین حسینیؑ نہایت ہی جوش و خروش اور پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ وادی کشمیر کے علاقہ بمنہ ، بڈگام، زڈی بل، سعدہ کدل اور چھتہ بل وغیرہ میں اربعین کی مناسبت سے عظیم الشان جلوس عزاء و مجالس کا اہتمام کیا گیاجس دوران عاشقان اہلبیت ؑ نے شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران ضلع کرگل کے مختلف مقامات پر جلوس ہائے عزا برآمدہوئے جن میں...

2019کے انتخابات میں بھاجپاکواقتدارسے بیدخل کرناممکن:عمرعبداللہ...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ مرکز میں بھاجپا کو اقتدارسے ہٹانے کیلئے 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کو اپوزیشن کے اتحاد کا محوراورراہل گاندھی کو قائد بننا ہوگا۔کے این این مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ایک انٹرویومیں عبداللہ نے کہاکہ حالانکہ اپنی ریاستوں میں مضبوط علاقائی لیڈروں کی ذمہ داری اس سے کم نہیں ہوتی ہے۔عمرعبداللہ نے کہا کہ کانگریس کومحوربننا پڑے گا کیونکہ ایک خاص پارٹی سے اپوزیشن کی سیٹوں...

اتحاد امت کی جانب توجہ ایمان کا حصہ ہے،سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر تنگ ظرف خطیبوں کے تعصب آمیز بیانات سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت :مولوی غلام علی گلزار...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/آج امت مسلمہ انتہائی نازک دور سے گذر رہی ہے، لیکن بعض تنگ ظرف خطیبوں اور منچلے نوجوانوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیانات کا مظاہرہ ہوتا ہے،جس سے مسلمانوں کے درمیان تعصب اور نفرت بڑھتی ہے اور غلط فہمی میں اضافہ ہوتا ہے۔اہل علم اور صاحبان خطابت کو ایک دوسرے کے نزدیک آکرباہمی اختلاف اور موقف کی اصلیت کوجان لینے کیلئے تبادلہ نظر کرنا چاہئے ، عوام کو بھڑکانے سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ملوکانہ اور ملحدانہ سامراج نے ہمیشہ مسلمانوں...