کشمیر نیوز

میرواعظ یوسف شاہؒ کی دینی ،سیاسی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/10مئی 2020/جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے اولین معرکہ حق و باطل کے شہدائے بدر کو خراج عقیدت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر کے سرکردہ اور ممتاز عالم دین، تحریک حریت کشمیر کے بانی ، مہاجر ملت، مفسر قرآن میرواعظ مولانا یوسف شاہ صاحب ؒ کے 53 ویںیوم وصال پر مرحوم رہنما کی بے لوث دینی ، سیاسی ، سماجی ، تبلیغی ، تصنیفی اور تفسیری خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اہالیان کشمیر کے تئیں انکے احسانات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے ۔

حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈرریاض نائکواور عادل فوج کے ہاتھوں جاں بحق...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ کشمیر میں سیکورٹی افواج نے حزب المجاہدین کے اعلی ترین کمانڈرریاض نائکوکوجاں بحق کردیا ہے۔ ان کے ساتھ  محمد عادل احمدکو بھی جاں بحق کردیا گیا۔جس کے بعد کشمیر میں حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کر دئے گئے ہیں۔ولایت ٹائمز نے نقل کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاوں میں آنے کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر گاؤں...

وادی کشمیر سے19نئے کورونا کیس مشخص،تعداد585ہوگئی...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں ایک خاتون کی کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی جس کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔ولایت ٹائمز نے نقل کیا ہے کہ ساوتھ ایشین و ائر کے مطابق سرینگر کے رینا واری علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تاہم منگل ان کی موت واقع ہوئی ۔
حکومت نے منگل کے روز کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںاوراِن سبھی...

کشمیر میں شب برات اور نیمہ شعبان پرتمام مذہبی اجتماعات معطل ، عبادات گاہیں چراغاں ، لوگوں نے گھروں میں اعمال انجام دئے...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/دنیا بھر سمیت جموں کشمیر میں جاری کورونا خطرے کے پیش نظر شب برات اور نیمہ شعبان کی مناسبت پر تمام مذہبی اجتماعات معطل اور چھوٹے بڑے عبادتگاہیں سنسان نظر آئے تاہم لوگوں نے اس پربرکت شب سے متعلق اعمال کو اپنے گھروں میں ہی انجام دئے ۔ حکام اور مذہبی تنظیموں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس موقع پر اجتماعی عبادات سے گریز کریں۔ولایت ٹائمز کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ، سری نگر ، شاہد اقبال چودھری نے شہر میں شب برات پر تمام مذہبی اجتماعات اور عوامی...

بھائی چارے کی بہترین مثال:بانڈی پورہ میں مسلمانوں نے کشمیر پنڈٹ خاتون کی آخری رسومات انجام دئے...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ کشمیروادی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی رواں داری بھائی چارے کی ایک اورمثال اس وقت دکھائی دی جب شمالی کشمیرکے آجربانڈی پورہ میں کشمیری پنڈت خاتون کے انتقال کے بعداقلیتی طبقہ سے وابستہ لوگوں نے کشمیری پنڈت خاتون کے آخری رسومات اداکرنے کیلئے اپنی خدمات انجام دی اور شمشان گھاٹ میں برف ہٹانے کی کارروائی انجام دی ۔دہلی ،جموںسے آئے ہوئے کشمیری پنڈتوں نے اکثریتی طبقے کے لوگوں کے جانب سے ان کے دکھ میں شریک ہونے پراطمنان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ...

قم ایران میں وسیم رضا کشمیری کی مادربزرگ کی یاد میں مجلس ترحیم کا اہتمام...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ہلال حسین//اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم جموں وکشمیر کے جواں سال مذہبی اسکالراور ولایٹ ٹائمز کے بانی و مدیر اعلیٰ وسیم رضا کشمیری صاحب کی مادر بزرگ کے انتقال پُر ملال پرجمعرات کو شہر مقدم قم میں ایک پرنور مجلس ترحیم منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا اور پسماندگان مخصوصاً وسیم رضا سے تسلیت اور ہمدلی کا اظہار کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق اسلامیہ جمہوریہ ایران کے مذہبی اور علمی شہرقم میںجموں کشمیر کے پولیٹکل ایکٹویست وسیم...

بغیر اعلان ہڑتال کا سلسلہ تین ماہ سےمسلسل جاری ،میعیشت پر منفی اثرارت مرتب...

( جموںو کشمیر )

سرینگر/بغیر اعلان ہڑتال کا سلسلہ 8نومبر کو مسلسل 96ویں روزبھی جاری رہا۔مسلسل غیر یقینی صورتحال کے سبب کشمیر کی معیشت پر منفی اثرارت مرتب ہورہے ہیں ۔ادھر انٹر نیٹ خدمات اورریل سروس کی معطلی بھی ہنوز برقرار ہے ۔برفباری کے سبب لوگوںکو بنیادی مشکلات کا سامنا ہے۔ولایت تایمز کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کو2حصوں میں منقسم کرکے یونین ٹریٹریز قرار دینے کے پارلیمانی فیصلہ جات کے بعد سے کشمیر وادی میں پیدا شدہ غیر یقینی وتذبذب سے بھرپور صورتحال تاحال جوں...

’ہم پر تشدد نہ کریں، بس گولی مار دیں‘:کشمیریوں کا پرتشدد فوجی کریک ڈاؤن کا الزام،فوج نےکیا مسترد...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/ ولایت ٹائمز ڈیسک/انڈین کشمیر میں ریاست کی خود مختاری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد کشمیریوں نے سکیورٹی فورسز پر مارپیٹ اور تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔کئی دیہاتیوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں لاٹھیوں اور بھاری تاروں سے مارا گیا اور بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔ ہمیں کئی دیہاتیوں نے اپنے زخم بھی دکھائے ہیں۔ تاہم بی بی سی حکام کی طرف سے ان الزامات کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔ انڈیا کی فوج نے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور غیر مُصدقہ‘ قرار دیا ہے۔ ’’ولایت...

یوم شہادت علی ابن ابی طالبؑ:ریاست بھر میں مجالس عزاء کا اہتمام؛رسول اللہؐ کے بعد علیؑ افضل اور کامل ترین انسان؛علمائے کرام کا مختلف تقریبات سے خطاب...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز ڈیسک/دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں یوم شہادت مدینة العلم، اسد اللہ الغالب، شہید محراب اور مولائے متیقان امیرمومنان امام علی بن ابیطالب علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس اور تقریبات کا اہتمام ہوا جس میں علمائے کرام نے مولا علیؑ کی سیرت طیبہ اور آپؑ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور تاقیامت عالم انسانیت کیلئے آپؑ کو نمونہ عمل قرار دیا۔ ’’ولایت ٹائم‘‘ کی رپورٹ کے طابق  امیر المومنین حضرت...

تین سالہ معصومہ کی بے رحمانہ آبروریزی میں ملوث درندہ صفت ملزم انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ :مولانا مسرور عباس انصاری، کشمیر بند کی کال کا اعلان...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/وادی کشمیر کے علاقہ ترگام سمبل کی کمسن تین سالہ معصومہ کی بےرحمانہ آبروریزی کے بعد متاثرہ کنبہ سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کی خاطر جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کا ایک وفد تنظیم کے صدر و سینئر حریت رہنما مولانا مسرور عباس انصاری کی قیادت میں ملک پورہ ترگام سمبل گیا جہاں انہوں نے جنسی زیادتی کی شکار تین سالہ معصومہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کیا۔وفد میں جنرل سیکرٹری سید مظفر رضوی اور ضلع صدر...