تاز ترین خبریں
انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ؛جموں میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد؛ علمائے کرام اور دانشوروں نے کیا اجتماع سے خطاب...
( جموں و کشمیر )
جموں/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ جموں کشمیر اور لداخ کی مختلف دینی و سماجی تنظیموں نے مشترکہ طور اسلامی انقلاب ایران کی ۴۶ویں سالگرہ کے موقعہ پر جموں میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا حس میں علمائے کرام، دانشور حضرات، طلاب ، شعراء کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز نیوز سرویس کو ملی اطلاعات کے مطابق شیعہ فیڈریشن جموں، انجمن حسینی بٹھنڈیٰ، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمن صاحب الزمان کرگل، انجمن امامیہ لیہ اور رحمت للعالمین...

معراج النبیﷺ کی اختتامی تقریب:سکمز صورہ کی جانب سے درگاہ حضرتبل میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتما...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/وادی کے بڑے طبعی ادارے شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (SKIMS) نے شبِ معراج کی تقریبات کے سلسلے میں 27اور 28 جنوری 2025 کو درگاہ حضرت بل سری نگر میں ایک ہائی ٹیک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ آثار شریف درگاہ حضرتبل میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کی طبی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے کیمپ کو مزید ایک ہفتہ یعنی اگلے جمعہ تک بڑھا دیا گیا۔ ڈائریکٹر سکمز پروفیسر محمد اشرف گنای اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق احمد ...

عوامی تاثرات اور حکومتی اقدامات کو ابھارنے میں محکمہ اطلاعات کا رول انتہائی اہم ہے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ...
( جموں و کشمیر )
جموں/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزارت روڈ پر واقع اَپنی سرکاری رہائش گاہ پر جموں کی سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں کی سول سوسائٹی کے ساتھ یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔اِسی طرح کی بات چیت 30؍ اکتوبر کو کشمیر میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ بھی ہوئی تھی۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ، وزرأ محترمہ سکینہ اِیتو ، جاوید احمد رانا ، ستیش شرما ، وزیر اعلی کے مشیرناصر...

لداخ کے تین بزرگ شخصیات کو خراج:نئی دہلی میں “تذکرہ” کے عنوان سے کانفرنس منعقد...
( جموں و کشمیر )
نئی دہلی/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/آل کرگل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے “تذکرہ” کے عنوان سے ایک شاندار اور یادگار کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں خطہ لداخ کی معروف شخصیات مرحوم لاما لبزنگ، مرحوم عبدالغنی شیخ اور مرحوم عبدالحمید تنویرکی زندگی، خدمات، اور کارناموں کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں خطے کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات، اساتذہ، پروفیسر حضرات اور ذی عزت شخصیات نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز کو موصولہ اطلاعات کے...

شام میں تکفیری ٹولے کے اہداف...
( شام )
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کا ہمسایہ ملک ترکی اس تکفیری فتنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ترکی نے 2011ء کے تکفیری فتنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور تکفیری دہشت گردوں کو بھرپور فوجی، مالی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی تھی۔ اب بھی ترکی نے اپنی سرحدیں تکفیری دہشت گردوں کے لیے کھول رکھی ہیں اور ازبک اور ترکستانی تکفیری دہشت گرد ترکی کے راستے ہی شام میں داخل ہو رہے ہیں۔ اگرچہ تکفیری دہشت گرد عناصر اور ان کی حامی قوتوں نے موجودہ یلغار کا مقصد...

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی معاشی جدوجہد:ایک قومی سرمایہ کے ضیاع کی کہانی...
عابد حسین راتھر:
( جموں و کشمیر )
گزشہ چند مہینوں میں ہماری وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی پی ایچ ڈی اسکالرز کی کہانیاں منظرِ عام پر آئیں، جنہیں خشک میوہ جات، جوس اور دیگر اشیاء ریڑھیوں پر بیچتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کہانیوں نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خاصی توجہ حاصل کی۔ از قلم:عابد حسین راتھر گزشہ چند مہینوں میں ہماری وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی پی ایچ ڈی اسکالرز کی کہانیاں منظرِ عام پر آئیں، جنہیں خشک میوہ جات، جوس اور دیگر اشیاء ریڑھیوں پر...

کشمیرمیں یک روزہ رحمة للعالمین کانفرنس کا اہتمام ؛، علمائے کرام اور دانشورں نے آپسی وحدت اور سماجی مسائل کے حل پر دیا زور...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/جموں کشمیر کی رحمۃ اللعالمین فاونڈیشن کے زیراہتمام ٹائیگور ہال سرینگر میں یک روزہ ”سالانہ رحمۃ اللعالمین کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام ، دانشوروں اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز نیوز سرویس کو موصولہ بیان کے مطابق رحمۃ اللعالمین فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے سیرت رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مفصل روشنی ڈالی اور جموں وکشمیر کی سماجی اور...

حیدرآباد میں بین الاقوامی نہج البلاغہ کانفرنس منعقد...
( ہندوستان )
نئی دہلی/ولایت ٹائمز نیوز سروئس/مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ عربی اور نہج البلاغہ سوسائٹی حیدرآباد کے اشتراک سے نہج البلاغہ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان، ایران، کویت اور دیگر کئی ممالک کے مہمانان اور شخصیات نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز نیوز سرویس کی رپورٹ کے مطابق مولانا آزاد اردو یونیوسٹی کے آڈیٹوریم حال میں نہج البلاغہ کے عنوان پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس دوران مقررین نے اس کتاب...

عظیم مرثیہ نگار میر انیس کی شخصیت اور شاعری کا مطالعہ...
یہ قدرت کا اصول رہا ہے کہ ہر زمانے میں کسی بھی صاحب فضل و کرامات نے خود اپنا تعارف نہیں کروایا بلکہ ایسی ہستی ہمیشہ موجود رہی جو اس صاحب کرامت کا تعارف کرواتی رہتی تھی اگر ہم یہ سلسلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت علی علیہ الصلوۃ والسلام سے شروع کریں تو بات سمجھ میں آ جائے گی، رسول اللّہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ہر پل وہر لمحہ حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی شخصیت کا تعارف کروایا اور تعارف کا یہ سلسلہ غدیر خم پر منتہی ہوا۔ا...

قم المقدس میں حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) کی شان میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد...
( ایران )
قم/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدس میں حضرت جعفر بن ابیطالب علیہ السلام کی یاد میں پہلی نوعیت کی بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے زمانہ رسالت مآب میں جناب جعفر طیار کی عظیم خدمات اور قربا نیوں کو شاندار خراج پیش کرتے ہوئے ان کی ایمانی، جہادی اور ولایت مداری کو مثالی نمونہ قرار دیا۔7 نومبر 2024ء کو مدرسہ امام خمینی(رح) کے قدس آڈیٹوریم ہال میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے تحت مجتمع آموزش عالی...
