تاز ترین خبریں
اہانت قرآن کریم پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی”بزدلانہ اور افسوسناک”:مولانا وسیم رضا الکشمیری...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/سویڈن میں ایک بار پھر مقدس آسمانی صحیفہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر مولانا وسیم رضا الکشمیری نے کہا کہ دو ارب مسلمانوں کے اعتقادات کو ٹھیس پہنچانا یا مقدسات کی توہین کو آزادی بیان کا نام دینا جھوٹ اور فریبکاری ہے جس کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند ہونی چاہییے تاکہ سویڈن کی حکومت واقعے میں ملوث گستاخ کو سخت سزا دیکر روکتھام کیلئے ایک ٹھوس پالیسی...
اچھے حسنہ کا سلوک اور مسلمانوں کے مابین آپسی وحدت حکم باری تعالیٰ ہے: شیخ یوسف بن محمد سعید کا خطبہ حج...
( سعودی عرب )
ریاض /ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ شیخ یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج میں کہا: اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنے کا حکم دیا ہے اور فرقہ فرقہ ہونے سے منع فرمایا ہے۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو جائیں۔شیخ یوسف نے خطبہ حج کے دوران مساوات اور تقویٰ کے فلسفہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دین اسلام کے لحاظ کسی عربی کو عجمی یا کسی گورے کو کالے پر فضیلت حاصل نہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی کو کسی پر فوقیت ہے تو صرف تقویٰ کی بنیاد...
اتحاد اور معنوی پیشرف میں امت مسلمہ کی کامرانی اور دشمن کی شکست یقینی: رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حج...
( سعودی عرب )
عرفات/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج کرام کے نام پیغام جاری کیا جو حسب ذیل ہے؛ بسم اللہ الرحمن الرحیم والحمد للہ ربّ العالمین و صلّی اللہ علی الرسول الاعظم محمد المصطفی و آلہ الطیبین و صحبہ المنتجبین. حج ابراہیمی کی صلائے عام اور اس کی عالمی دعوت نے ایک بار پھر تاریخ کی گہرائيوں سے پوری دنیا کو مخاطب کیا اور ذکر خدا کرنے والے مشتاق دلوں میں ہلچل مچا دی۔ داعی کی آواز بنی نوع انسان کی فرد فرد کے لیے ہے:...
ممبئی؛ مسجدایرانیان میں انہدام جنت البقیع کے سو سال مکمل ہونے پر احتجاجی جلسہ منعقد؛نمائندہ ولی فقیہ ہند سمیت ملک کے معروف علمائے کرام اور دانشوروں کی شرکت...
( ہندوستان )
نئی دہلی/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/انہدام جنت البقیع کےسو سال مکمل ہونے پر بھارت کے شہر ممبئی کی معروف و قدیمی عبادتگاہ مسجد ایرانیان میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام ، دانشوران اور مومنین کی کثیر تعداف نے شرکت کے کی اور امت مسلمہ پر زور دیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلی کے تعمیر نو کیلئے اپنی آواز اٹھاکر عالم گیر تحریک کو مضبوط بنائیں۔تقریب میں ولی فقیہ اور انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی...
جنت البقیع کے 100 سال مکمل ہونے پر ایران کے شہر قم المقدس میں کانفرنس کا انعقاد ، علمائے کرام اور دینی طلاب صدائے احتجاج، تعمیر نو کیلئے عالم گیر تحریک چلانے کا پر زور ...
( ایران )
قم/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی شہر قم المقدس میں انہدام جنت البقیع کے ۱۰۰ سال مکمل ہونے پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان کے علمائے کرام اور دینی طلاب نے آل سعود کے مظالم اور جرائم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کے یکجٹ ہوکر عالم گیر تحریک شروع کی جائے۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی شہر قم المقدس میں موجود معروف دینی و...
اصل کامیابی ماہ رمضان کے گذرنے کے بعد بھی احکام الٰہی کی پابندی اور دینی مشن کی آبیاری کرنا ہے:یورپ میں مقیم آیت اللہ سیستانی کے خصوصی نمائندے سید مرتضیٰ کشمیری کا عی...
( برطانیہ )
لندن/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/یورپ میں مقیم مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری کا عید الفطر کے کی مناسبت سے پیغام۔ یورپ میں مقیم بزرگ مذہبی رہنما اور مرجع عالیقدر جہاں تشیع حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی کے خصوصی نمائندے نے عیدالفطر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی اوراللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کی دعا مانگی۔ “ہم نے ماہ مبارک رمضان کے مہینے میں روزے رکھے،...
امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی پیروی اور اتباع میں مسلمانوں کے مسائل و مشکلات کا حل مضمر؛یورپ کیلئے آیت اللہ سیستانی کے خصوصی نمائندہ کاشہادت مولا علی کی منا...
( لندن )
لندن/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے کہا “امام علی علیہ السلام کی شہادت سے لے کر آج تک چودہ سو سال سے زائد زمانہ گزرجانے کے باوجود اور قیامت تک آپ(ع) ایک کامل نمونہ ، نظریات کا مظہر اور فضائل و کمالات کا معراج بنے رہیں گے۔آپ تمام خوبیوں و کمالات، فصاحت وبلاغت اور شجاعت کے وارث ہیں اور اسی وجہ سے دنیا میں مختلف فرقوں اور مذاہب کے ماننے والے آپ(ع) کی تعظیم اور تقدیس کے قائل ہیں اور اگر مسلمانان عالم آپ(ع)کی...
علامہ شیخ غلام حسین نجفی کی پہلی برسی ؛کشمیر اور ایران میں تعزیتی مجلس کا اہتمام؛ مرحوم کی ناقابل فراموش دینی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سوریر/ریاست جموں کشمیر کے نامور روحانی پیشوا حجت الاسلام شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری کی پہلی برسی کے مناسبت سے وادی کے علاوہ ایران میں مجالس اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس دوران مقررین نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ لایت ٹائمز کی رپورت کے مطابق 19 اپریل بروز اتوار امام بارگاہ خندہ بڈگام میں مرحوم حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری کے انتقال کی پہلی برسی کی مناسبت پر ایک...
کشمیر کے نامور عالم دین علامہ شیخ مہدی نجفی کی چوبیسویں برسی؛ عظیم الشان تعزیتی مجلس منعقد، موحوم کی دینی و فلاحی خدمات کو شاندار خراج پیش...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/وادی کشمیرکے معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ میر شیخ مہدی حسین ہمدانی النجفیؒ کی چوبیسویں برسی کی مناسبت سے وسطی ضلع بڈگام کے خندہ علاقے میں مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے عقیدتمندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مقررین نے ان کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں...
مشہد مقدس میں 16ویں بین الاقوامی قرآن و عترت نمائش کا آغاز...
( ایران )
تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/آستان مقدس حرم امام رضا علیہ السلام میں 16ویں بین الاقوامی قرآن وعترت نمائش کا آغاز کیا گیا جس کا اافتتاح حرم کے متولی کے ہاتھوں انجام پائی۔ ولایت ٹائمز کو ملی اطلاعات کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن باب الجواد(ع) میں 16ویں بین الاقوامی قرآن وعترت نمائش کا آغاز کیا گیا جو 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ واضح رہے مذکورہ نمائش میں صوبہ خراسان رضوی کی150 قرآنی انجمنوں نے اپنی اپنی مصنوعات پیش کرنے کے لئے 150 اسٹال لگانے...