تاز ترین خبریں
جماعت اسلامی پر پابندی، چہ معنی دارد...
( جموں وکشمیر )
مرکزی حکومت نے سال رواں کے ماہ فروری کی اٹھائیس تاریخ کو جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پانچ سالہ پابندی عائد کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی جموں کشمیر زیر زمین مسلح گروپوں کے رابطے میں ہے اور لوگوں کو پُر تشدد کارروائیوں کے لئے یہ جماعت اکساتی ہے۔
جماعت پر پابندی عائد ہونے کے باقاعدہ اعلان سے قبل ہی وادی کے طول وعرض میں جماعت اسلامی جموں کشمیر کے امیرجماعت ڈاکٹر عبدلحامد فیاض سمیت درجنوں سرگرم کارکنوں...
یمن پر حملے کی اصلی وجہ یمنیوں کی امریکی اور اسرائیلی سازشوں میں عدم شمولیت ہے:عبدالمالک الحوثی...
( یمن )
صنا/ عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ یمن نے ہر صورت اپنی آزادی اور استقلال کی حفاظت کی ہے جبکہ یمن پر چار سال سے مسلط کردہ جنگ کی اصلی وجہ یمن کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی سازشوں میں عدم شمولیت ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اتوار روز یمنی قبائل کے سرداروں سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ یمنی ٹیلیویژن “المسیرہ” کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں کہا کہ “وارسا کانفرنس” دراصل...
پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، قیام امن کی سنجیدہ کوشش؛جماعت اسلامی پر قدغن افسوسناک:آغا سید حسن...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/بھارت اور پاکستان کے درمیان تشویشناک کشیدگی اور سرحدوں پر گن گرج کے بیچوں بیچ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی سپردگی کو خیرسگالی کے قابل تحسین اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ پاکستان نے اس نازک مرحلے پر سیاسی تدبر اور مفاہمانہ رویہ کا مظاہرہ کرکے جنوب ایشائی خطے میں پائیدار امن و استحکام کی پُرخلوص خواہش کا اظہار...
جماعت اسلامی پر پابندی استعماری حربہ؛ دفعہ 35Aکا تحفظ ریاستی عوام کے لیے ’’کرو یا مرو‘‘ والا معاملہ:مشترکہ مزاحمتی قیادت...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/جموں کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے جماعت اسلامی کو غیر قانونی قرار دئے جانے کو استعماری حربہ قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قائدین نے بتایا کہ جس طرح حکومت ہندوستان نے رات کے اندھیرے میں جموں وکشمیر کے آئین میں ترمیمی آرڈر پاس کیا اسی طرح رات کے اندھیرے میں ہی ریاست کے پشتنی باشندگی قانون35A، آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ کرکے ریاستی عوام کو حاصل حقوق پر شب خون مارنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ’’ولایت ٹائمز ‘‘...
ہند پاک تناؤ کو ختم کرنے کیلئے مذاکراتی عمل کا آغاز وقت کی اہم ضرورت، جماعت اسلامی پر پابندی افسوسناک:آغا سید ہادی الموسوی...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/کشمیر کے معروف مذہبی رہنما آغا سید ہادی الموسوی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور دونوں ملکوں کی جانب سے حالیہ فضائی حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگی صورتحال سے مسائل اور بگڑیں گے حل نہیں ہونگے۔ ’’ولایت تائمز‘‘ کو موصولہ بیان کے مطابق جمعہ کے روز مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ یوسفؒ بمنہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر و چیرمین آیت اللہ یوسفؒ میموریل ٹرسٹ حجت الاسلام والمسلمین...
اناپرستی سے ہے بربادئ قوم یقینی...
خدا وند عالم نے بشریت کے لئے وقتاً فوقتاً پیغمبر بھیجے تاکہ بنی آدم کی ہدایت کا چارہ جوئی کر سکیں ظاہر سی بات ہے کہ پیغمبروں کوان تمام صفات و کمالات سے مزین کیا گیا کہ جو انسان کی رشد و ہدایت کے لئے نہایت ہی لازمی ہوا کرتی ہیں۔ان پیامبران الٰہی کی بعثت کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ وہ اانسانی نفوس کی پاکیزگی اور تزکیہ نفس کے ذریعے ایک صالح انسانی معاشرے کو تشکیل دیں۔ ازقلم : سید ماجد رضوی ،ماگام خدا وند عالم نے بشریت کے لئے وقتاً فوقتاً...
سکھ برادری کی دریا دلی، باعث نصیحت بھی اور سبق بھی...
( جموں وکشمیر )
حال ہی میں جب وادی کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہرا ہ ناسازگار موسمی حالات کی وجہ سے بسا اوقات ٹریفک کی نقل وحل کے لئے بند رہی تو سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری جن میں خواتین ،بچے ، بیمار اور عمر رسیدہ لوگ بھی شامل تھے، شاہراہ پر بھی اور جموں میں بھی درماندہ ہو گئے۔ان بے یارویاور اور بے سروسامان درماندہ کشمیری مسافروں کو ہوٹل والوں ، دکانداروں اور دیگر لوگوں جن کے ساتھ انہیں اس دوران واسطہ پڑا نے لوٹنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں...
جنگی جنون کو ہوا دینے کے بجائے برصغیر میں قیام امن کیلئے ہند پاک اقدامات اٹھائیں:میرواعظ کشمیر...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق نے بھارت کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ جنگی جنون کو ہوا دینے کے بجائے مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کیلئے اقدامات کرے کیونکہ جنگوں سے آج تک مسائل حل نہیں ہوئیکیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ جنگوں کے باوجود بھی بالآخردونوں ممالک کو میز پر آکر ہی مذاکرات کے ذریع مسائل کا حل تلاش کرنے کی راہ اختیار کرنی پڑی اور خدانخواستہ مسئلہ کشمیر کو لیکر دو جوہری مملکتوں کے درمیان...
کشمیر میں دفعہ ۳۵ اے کو نہیں جنگجوؤں کو نشانہ بناو؛ کشمیری عوام کو ہراساں کرنا قابل افسوس:نتیش کمار...
( ہندوستان )
سرینگر/جنتا دل (یونائیٹڈ) لیڈر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ دفعہ 35Aپر وار کرنے کے بجائے وادی میں جنگجوؤں کا قلع قمع کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں رہ رہے مسلمان بھی غیر مسلم برادری کی طرح پلوامہ حملے سے کافی رنجیدہ ہے اس لیے یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ کشمیر کا بائیکاٹ کیوں کیا جارہا ہے؟ ’’ولایت تائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ ’’کے این ایس‘‘ کے مطابق بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ...
ابو ظہبی میں بھارت اور پاکستان کے وزرا خارجہ کی ملاقات متوقع...
( ہندوستان )
نئی دہلی/بھارت اور پاکستان کے وزرا خارجہ کی یکم مارچ کو ابو ظہبی میں ملاقات ہوسکتی ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے وزرا خارجہ کی یکم مارچ کو ابو ظہبی میں ملاقات ہوسکتی ہے۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی) نے غیر متوقع اقدام کرتے ہوئے دہلی کو بھی اپنے وزرا خارجہ کے اجلاس کے لیے مدعو کیا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجی امور کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج کو او آئی سی کے 46 ویں سیشن کے لیے مدعو کیا جانا خوش آئند...