تاز ترین خبریں

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون سفیر کی تقرری...

( سعودی عرب )

جدہ/سعودی تاریخ میں پہلی بارخاتون کو سفیر بنا دیا گیا، شہزادی ریما بنت بندر امریکا میں سعودی سفیر تعینات کردی گئیں۔ سعودی عرب نے واشنگٹن میں سفیر کو تبدیل کرکے شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سفیر تعینات کیا ہے۔ ان سے پہلے شہزادہ خالد بن سلمان امریکا میں سعودی سفیر تھے جنہیں اب نائب وزیردفاع مقرر کردیا گیا۔ شہزادی ریما کے والد بندر بن سلطان بھی امریکا میں سعودی عرب کے سفیر رہے ہیں۔

خودساختہ ’’امام توحیدی‘‘ کی ہندوستان آمد فتنہ قائم کرنے کی سنگین سازش؛ وزیر داخلہ کے نام مجلس علمائے ہند کا خط جاری؛ تمام پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ...

( ہندوستان )

نئی دہلی/ نام نہاد شیعہ اسکالر اور عالم ’توحیدی‘ کی ہندوستان آمد پر مجلس علماء ہند نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر سخت اعتراض کا اظہار کرتےہوئے ایسے اشخاص کو بلانے پر زی ٹی وی نیٹ ورک کے ذمہ داران کی انداز میں مذمت کی ہے۔ مجلس علماء ہند کے مرکزی دفتر نے لکھنؤ اور دہلی کے شعبے نے تمام علماء سے مشورہ کے بعد ’توحیدی ‘ کی ہندوستان آمد پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے انکے پروگراموں پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ...

عصر حاضر میں امام خامنہ ای کی شخصیت عالم اسلام کے لیے بہترین نمونہ عمل؛نئی دہلی میں آیت اللہ خامنہ کی زندگی، آثار اور افکار پر دو روزہ قومی سیمنار منعقد...

( ہندوستان )

نئی دہلی/ولایت ٹائمزاسپیشل/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حیات ،آثار و افکار پر ہندوستان کی دارلحکومت میں منعقدہ دو روزہ قومی سیمنار میں ایران،کویت ،کنیڈا اور ہندوستان کیطبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر حضرات ،دانشوران،اسکالرز اور علمائے کرام کے علاوہ طلباو طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے دوران مقررین نے آیت اللہ خامنہ ای کی شخصیت کو عالم اسلام کے لیے بہترین نمونہ عمل اور مسلمانوں کیلئے نعمت قرار دیا 
’’ولایت...

کشمیر میں تفرقہ پھیلانے والے عناصر کا پنپنا ایک گہری سازش، عوام بیدار رہیں ، میرواعظ کی شیعہ علماء وفد سے ملاقات...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین اورمتحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں وکشمیر میں ملی وحدت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو قائم رکھنے اور مسلمانوں کے سبھی فرقوں کے درمیان کلمہ وحدت کی بنیاد پر اتحاد و اتفاق کو وقت اور حالات کا ناگزیر تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں جبکہ یہ قوم اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے جاری جدوجہد میں ایک انتہائی نازک اور فیصلے کُن مرحلے سے گزر رہی ہے ایسے میں...

تاریخی جامع مسجدسرینگر میں داعش پرچم کشائی اور توہین کا واقعہ شرانگیز، سوشل میڈیا پر شیعوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کی سرزنش کی جائے:آغا سید حسن...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے پرچم لہرانے اور توہین منبر کے معملے کو وادی میں اتحاد ملی کے لئے ضرر رسان قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سالار عجم حضرت امیر کبیرؒ کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوئی کشمیری قوم داعش کے تکفیری فکر و نظریات سے ہم آہنگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے سرزمین کشمیر پر داعشی جھنڈے کی رونمائی ان داعیان اسلام اور اولیاے کرام...

تاریخی جامع مسجد میں منبر کی بے حرمتی نا قابل برداشت، نام نہاد واعظین کی جانب سے کفر کے فتویٰ لگانا انتہائی افسوسناک: مولانا عباس انصاری...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں شر پسندانہ حرکت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیا ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘ ‘ کو موصولہ بیان کے مطابق تنظیم کے سربراہ و سینئرحریت رہنما مولانا عباس انصاری نے جامع مسجد کے تقدس کی بے حرمتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مذموم کاروائیوں کے پیچھے ایک گہری سازش ہے جس کو بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا عباس انصاری نے کہا کہ خانہ خدا...

امرتسر پنجاب میں جموں کشمیر بینک کے برانچ کی نئی عمارت کا کیا چیئر مین نے افتتاح، زرعی تاجروں کیلئے فائنانس سکیم کا آغاز...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور سرپرست اعلیٰ پرویز نے امرتسرپنجاب میں زرعی پیداوار سے منسلک تاجروں اور بیوپاریوں کیلئے ایک خاص جے کے بینک منڈی فائنانس سکیم چالو کی۔ اس موقع پر ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو اور آر کے چھبر، پریزیڈنٹ راکیش گنڈوترا، زونل ہیڈ انوک سنگھ، امرتسر کے مشہور تاجر، کاروباری حلقے کے ممبران، بینک کے متعدد گاہکوں کے علاوہ بینک سٹاف بھی موجود تھے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کے مطابق اس سے پہلے چیئر مین نے امرتسر میں جے کے بینک...

مشترکات کو بڑھاوا دینے کی ضرورت، نوجوانوں کو بیدار رہنے کی سفارش،ایران میں عالمی میلاد النبیؐ اور ہفتہ وحدت کانفرنس منعقد ، وسیم رضا کشمیری کی شرکت اور کئی شخصیات سے...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/اسلامی جمہوری ایران کے دارلحکومت تہران میں ولادت باسعادت خاتم النبین حضرت محمد مصطفی(ص) و امامت کی چھٹی کڑی حضرت امام جعفر صادق(ع) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے 32ویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے350 معروف مذہبی و سیاسی شخصیات بشمول 10 وزراء اور 40 مفتیان کرام نے شرکت کی۔ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے سہ روزہ وحدت کانفرنس کے افتتاحی تقریب میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں امت...

جوانان آئندہ سال کانفرنس کے لیے منصوبہ بندی کریں:آیت اللہ محسن آراکی...

( ایران )

تہران/مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کی وفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے مہامانوں کا استقبال کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے آغاز میں ولی فقیہ حضرت امام خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مقام معظم رہبری کی تائید اور حمایت سے یہ تحریک روز بروز قوتر اور موثر ثابت ہورہی ہے۔ مجمع جہانی تقریب مذاہب کے سربراہ نے کانفرنس کے دوران...

وحدت دشمن کو شکست دینے کا بہترین ہتھیار:استاد الازھر شیخ عبدالسلام...

( مصر )

قاہرہ/مصر کی معروف دانشگاہ الازہر کے استاد شیخ عبدالسلام محمد عبداللہ نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلاکر جہان اسلام پر تسلط جمانا چاہتا ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے آپسی وحدت کو بڑوا دینے کی سخت ضرورت ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ ۳۲ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مصر کی دانشگاہ الازھر کے استاد ” شیخ عبدالسلام محمد عبداللہ” نے ’’تقریب نیوز‘‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت کے داعی...