تاز ترین خبریں
عید خالق الٰہی سے اپنا فردی و اجتماعی ارتباط مضبوط کرنے کا دن ہے:مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ نوجوان دینی مبلغ اور محقق و عالمی شہرت یافتہ جامعہ المصطفی(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری نے عید الفطر کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا جس کا متن پیش خدمت ہے: عید فطر آمده، ای نشسته صف اول! به عدالت برخیز عید فطر آمادہ ، مانده بر شانهی تو بار امانت برخیز عید الفطر کے پُر مسرت موقعہ پر عالم اسلام اور جموں و کشمیر کے تمام فرزندان توحید کی خدمت میں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد...

شراب ومنشیات کا مکمل خاتمہ مضبوط معاشرے کیلئے لازمی:علامہ ڈاکٹر حامی...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی الوداعی تقریب کی مناسبت سے جہاں ریاست میں بڑی تقریبات منعقد ہوئیں، وہیں آثار شریف مکہامہ میں جمعۃ الوداع کے حوالے سے ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔اس موقع پر حسب روایت اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں سے امیر کاروان اسلامی انٹرنیشنل علامہ ڈاکٹر غلام رسول حامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مساوات،محبت اور امن کا مذہب ہے۔رمضان الکریم کے سمیت...

سرینگر میں شش روزہ قرآن و ہنر اسلامی کی خطاطی سے متعلق نمائشگاہ کا اہتمام...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/شہر سرینگر میں واقع علاقہ سعدہ کدل میں تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شش روزہ قرآن و ہنر اسلامی خطاطی کی نمائشگاہ کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی بھر کے معروف دینی، علمی، صحافتی ، سماجی اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ شخصیات کے علاوہ طلباء و طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی اوراس کوشش کی سراہنا کی۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نےشہر سرینگر کے علاقہ...

بیت المقدس کی آزادی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا:آغا سید حسن الموسوی الصفوی...
( جموں و کشمیر )
بڈگام/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و ارض میں جمعۃالوداع کے اجتماعات منعقد ہوئے اور درجنوں مقامات پر یوم قدس کے مناسبت سے جلوس برآمد کئے گئے۔ اس موقعہ پر فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگیں گئی اور ائمہ جمعہ نے جمعۃالوداع کی فضیلت و عظمت،یوم قدس کی اہمیت اور فلسطین کی موجودہ صورتحال سے عوام الناس کو آگاہ کیا۔جمعۃ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہواجہاں ہزاروں...

انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ؛جموں میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد؛ علمائے کرام اور دانشوروں نے کیا اجتماع سے خطاب...
( جموں و کشمیر )
جموں/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ جموں کشمیر اور لداخ کی مختلف دینی و سماجی تنظیموں نے مشترکہ طور اسلامی انقلاب ایران کی ۴۶ویں سالگرہ کے موقعہ پر جموں میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا حس میں علمائے کرام، دانشور حضرات، طلاب ، شعراء کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز نیوز سرویس کو ملی اطلاعات کے مطابق شیعہ فیڈریشن جموں، انجمن حسینی بٹھنڈیٰ، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمن صاحب الزمان کرگل، انجمن امامیہ لیہ اور رحمت للعالمین...

معراج النبیﷺ کی اختتامی تقریب:سکمز صورہ کی جانب سے درگاہ حضرتبل میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتما...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/وادی کے بڑے طبعی ادارے شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (SKIMS) نے شبِ معراج کی تقریبات کے سلسلے میں 27اور 28 جنوری 2025 کو درگاہ حضرت بل سری نگر میں ایک ہائی ٹیک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ آثار شریف درگاہ حضرتبل میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کی طبی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے کیمپ کو مزید ایک ہفتہ یعنی اگلے جمعہ تک بڑھا دیا گیا۔ ڈائریکٹر سکمز پروفیسر محمد اشرف گنای اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق احمد ...

عوامی تاثرات اور حکومتی اقدامات کو ابھارنے میں محکمہ اطلاعات کا رول انتہائی اہم ہے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ...
( جموں و کشمیر )
جموں/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزارت روڈ پر واقع اَپنی سرکاری رہائش گاہ پر جموں کی سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں کی سول سوسائٹی کے ساتھ یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔اِسی طرح کی بات چیت 30؍ اکتوبر کو کشمیر میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ بھی ہوئی تھی۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ، وزرأ محترمہ سکینہ اِیتو ، جاوید احمد رانا ، ستیش شرما ، وزیر اعلی کے مشیرناصر...

لداخ کے تین بزرگ شخصیات کو خراج:نئی دہلی میں “تذکرہ” کے عنوان سے کانفرنس منعقد...
( جموں و کشمیر )
نئی دہلی/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/آل کرگل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے “تذکرہ” کے عنوان سے ایک شاندار اور یادگار کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں خطہ لداخ کی معروف شخصیات مرحوم لاما لبزنگ، مرحوم عبدالغنی شیخ اور مرحوم عبدالحمید تنویرکی زندگی، خدمات، اور کارناموں کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں خطے کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات، اساتذہ، پروفیسر حضرات اور ذی عزت شخصیات نے شرکت کی۔ ولایت ٹائمز کو موصولہ اطلاعات کے...

شام میں تکفیری ٹولے کے اہداف...
( شام )
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کا ہمسایہ ملک ترکی اس تکفیری فتنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ترکی نے 2011ء کے تکفیری فتنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور تکفیری دہشت گردوں کو بھرپور فوجی، مالی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی تھی۔ اب بھی ترکی نے اپنی سرحدیں تکفیری دہشت گردوں کے لیے کھول رکھی ہیں اور ازبک اور ترکستانی تکفیری دہشت گرد ترکی کے راستے ہی شام میں داخل ہو رہے ہیں۔ اگرچہ تکفیری دہشت گرد عناصر اور ان کی حامی قوتوں نے موجودہ یلغار کا مقصد...

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی معاشی جدوجہد:ایک قومی سرمایہ کے ضیاع کی کہانی...
عابد حسین راتھر:
( جموں و کشمیر )
گزشہ چند مہینوں میں ہماری وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی پی ایچ ڈی اسکالرز کی کہانیاں منظرِ عام پر آئیں، جنہیں خشک میوہ جات، جوس اور دیگر اشیاء ریڑھیوں پر بیچتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کہانیوں نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خاصی توجہ حاصل کی۔ از قلم:عابد حسین راتھر گزشہ چند مہینوں میں ہماری وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی پی ایچ ڈی اسکالرز کی کہانیاں منظرِ عام پر آئیں، جنہیں خشک میوہ جات، جوس اور دیگر اشیاء ریڑھیوں پر...
