تاز ترین خبریں

فرقہ پرست قوتوں کیلئے چشم کشاء :کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات مسلمانوں نے انجام دیں...

( جموں کشمیر )

سرینگر/سرینگر شہر خاص کے شیخ محلہ مہاراج گنج کے پشتینی باشندہ معزز کشمیری پنڈت گھرانہ کے دیپک ملہوترا کا خاندان ان ہزاروں کشمیری پنڈتوں کے خاندانوں کی طرح ہیں جو گذشتہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات میں بھی رواں تحریک کے دوران کشمیر میں ہی مقیم رہیں اور اپنے ہمسایہ مسلم برادری کے دکھ سکھ میں شامل رہیں ۔
چنانچہ آج دیپک ملہوترا کی عمر رسیدہ والدہ کی وفات پر کرفیو اور نامساعد حالات کے باوجود جان جوکھم میں ڈال کر علاقہ بھر کے کشمیری مسلمانوں خاص...

بھارتی علماءکے کشمیر آنے کا مقصد تفریق پیدا کرنا ہے: مولاناسبط شبیر قمی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/پیروان ولایت جموں وکشمیر کےسربراہ مولانا سطب محمد شبیر قمی نے ملت اسلامیہ کشمیر سے دردمندانہ گزارش کی ہے کہ وہ اس نازک ترین وقت پر وحدت کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں کیونکہ ملت اسلامیہ کو مسلکی اور شعیہ و سنی ناموں پہ بانٹنے کی مکروہ عزائم لئے لوگ سرگرم ہو گئے ہیں۔
مولانا شبیر قمی نے کہا کہ جہاں وادی کے طول و ارض میں بے گناہ لوگوں کے خون سے کشمیر کو رنگین بنایا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ غیر ریاستی علماءکا ایک...

بھارتی علما ء کو دورہ سے قبل کشمیر کی متنازعہ حیثیت قبول کرنی چاہیے:مفتی اعظم جموں کشمیر...

( جموں کشمیر )

سرینگر/بھارتی علماء کے دورہ کشمیرکوبے معنیٰ قراردیتے ہوئے مفتی اعظم مفتی بشیرالدین احمدنے کہاہے کہ یہاں آنے سے پہلے ان عالموں کوبھارت سرکارسے پوچھناچاہئے کہ کشمیرمیں یہ ظلم وجبرکیوں ہے؟۔جموں وکشمیر مسلم پر سنل لاء بورڈ کے سربراہ اور ریاست جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین نے کہا ہے کہ ریاست کا دورہ کر نے والے بھارتی علماء یہاں آکر کو ن سا رول ادا کر نا چاہتے ہیں ۔ کشمیر کے دورے پر آنے والے بھارتی علماء کو پہلے کشمیر کے متنازعہ ہونے کی...

وادی میں حالات گھمبیر ،ہلاکتوں کی تعداد36پہنچ گئی،احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری...

( جموں کشمیر )

سرینگر/ مشتعل مظاہرین اور پولیس و فورسز کے درمیان دوبدو تصادم آرائیوں کے واقعات کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ کشمیروادی میں صرف 5دنوں کے دوران شہری اموا ت کی تعداد 36تک پہنچ گئی۔ سرینگر شہر خاص ، بانڈی پورہ ، کرالہ گنڈ ، کھڈونی ، کولگام ، پتو کھا ہ سوپور ،مین چوک سوپور ، اما م صاحب شوپیان ، کاکہ پورہ پلوامہ ، کرالہ پورہ ، ترہگام ، کپوارہ ، لنگیٹ اور لالپورہ کپوارہ میں بدھ کے روز مشتعل نوجوانوں اور پولیس وفورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ سنگباری کے جواب...

امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ تکفیریت اور خارجیت ہے:علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری...

( پاکستان )

کراچی/ امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ تکفیریت اور خارجیت ہے، خارجی فکر نے ہم سے امن، اعتدال پسندی چھین لی، انسانی خون بہانے کو جائز قرار دیا اور کفر کے فتوؤں کی فیکٹریوں کو عام کیا۔ 13 سو سال کی اسلامی تاریخ میں مسالک کے درمیان تما م تر اختلاف رائے کے باوجود قربتیں قائم رہیں، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مسلکی اختلاف کی بنیاد پر کسی کی جان لینے کو جائز قرار دیا گیا ہو، مگر آج فتنہ خوارج کے علمبرداروں نے قربتوں کو فاصلوں اور محبتوں کو نفرتوں میں تبدیل کر کے...

استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر دو خود کش حملوں میں41افراد ہلاک و200 زخمی...

( ترکی )

استنبول/ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے کمال اتاترک ائیرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی کے حصے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اتا ترک ایئرپورٹ پر دھماکوں کے...

داعش کو بنانے کا ہدف ایران پر حملہ تھا لیکن وہ عراق و شام میں ہی زمین گیر ہوگئے, شیخ عیسیٰ قاسم سے جارحانہ برتاؤ ناقابل قبول:مقام معظم رہبر...

( ایران )

تہران/رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے شہداء کے اہل خانہ من جملہ ہفتم تیر ۱۳۶۰ یعنی 28 جون 1981 کے شہداء اور شہدائے مدافعان حرم کے اہل خانہ سے ملاقات میں شہداء کے عظیم ایمان، جہاد، جرات و بہادری اور اعلیٰ معرفت اور شہیدوں کے اہل خانہ کے صبر و استقامت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے قدرت اور طاقت قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کی تنہا راہ انقلابی جذبے کا احیاء اور جہاد میں مضمر ہے۔
آپ نے اپنی...

جمعۃ الوداع کو یوم القدس و یوم کشمیر کے منانے کی کشمیری حریت رہنماؤں کی اپیل،شراب پر مکمل پابندی کا مطالبہ...

( جموں کشمیر )

سرینگر/آزادی پسند راہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جمعۃ الوداع کے موقعے پر نمازِ جمعہ کے تمام بڑے بڑے اجتماعات میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر عوامی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے حق میں ایک قرارداد پاس کرانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کشمیری کسی بھی مرحلے پر سینک کالونی اور پنڈتوں کے لیے الگ ٹاؤن شپ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے اور وہ ہر سطح پر اس منصوبے کی مخالفت...

ریاست جموں کشمیر میں کینسر مریضوں کی تعداد 6ہزار...

( جموں کشمیر )

سرینگر/ریاستی سرکار نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں ضلع سرینگر میں کینسر میں مبتلا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ مجموعی طور پر ریاست میں اس بیماری میں مبتلاء مریضوں کی تعداد6ہزار سے زائد ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریاست میں اس بیماری میں سال در سال اضافہ ہو رہا ہے جبکہ 2014میں جہاں ریاست میں ان مریضوں کی تعداد5ہزار568تھی وہی سال گزشتہ یہ تعداد بڑ کر6ہزار358تک پہنچ گئی۔
اعداد شمار کے مطابق ریاست میں2011کے دوران اس موذی...

کشمیر کا چپہ چپہ خونِ شہیداں سے رنگین ہے :سید صلاح الدی...

( جموں کشمیر )

سرینگر/’’کشمیر کا چپہ چپہ خونِ شہیداں سے رنگین ہے اور ہمیں یقین ہے شہداء کا یہ لہو رنگ لائے گا‘‘۔ بھیجئے گئے اپنے بیان میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے سوپور بمئی میں حزب المجاہدین کے دو سرفروشوں الطاف احمد ساکنہ براٹھ سوپور اور امیتاز احمد لون ساکنہ اُوسن کھوئی پٹن اور مژھل سیکٹر کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ساتھ ایک خونریز جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے چار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک خطاب کے دوران کیا۔
انہوں...