تاز ترین خبریں

حزب اللہ کو دہشتگرد قرار دینا عرب ممالک کے دامن پر سیاہ دبہ:سعودی عالم دین...

( سعودی عرب )

جدہ/سعودی عرب کے مبلغ محمد العنزی نے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر مبنی خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام کو آل سعود اور خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک کے دامن پر ایک بدنما داغ قرار دیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ لبنان کی ’’العہد ‘‘ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مبلغ اور ریاض میں واقع مسجد ابی یوسف کے سابق امام جماعت محمد العنزی نے کہا کہ حزب اللہ ایک ایسی اصولی استقامت ہے جس نے قابض صیہونی دشمن کو ذلیل و خوار کیا ہے۔
محمد...

جنت بے نظیر کے تحفظ کیلئے شجر کاری لازمی/اصغر سامعون...

( کشمیر )

سرینگر/شمالی کشمیر میں شجر کاری کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے سنجیدگی اور فرض شناسی سے اپنی خدمات انجا دیں ۔ سیلاب سے متاثرہ کنبوں کو امداد فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ باز آباد کاری کے اقدامات اٹھانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔
بارہمولہ ڈگری کالج میں شجر کاری کا افتتاح کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر اصغر حسن سامون نے کہا کہ ریاست...

وادی میں 70ہزار نوجوان منشیات کے عادی...

( کشمیر )

سرینگر/وادی کشمیر میں منشیات کے زہر کے گراف میںاضافے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تقریباً70ہزار نوجوان اس لت میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں22ہزار خواتین بھی شامل ہے۔ادھر اس بات کا بھی سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ26فیصد طالبات بھی اس زہر کا شکار ہوگئی ہے جبکہ70فیصد منشیات کے عادی لوگ18اور35 سال عمر کے بیچ میں ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمیر میں منشیات کے زہر کا قلع قمع کرنے کرنے کیلئے ریاستی پولیس کی طرف سے شروع کی گئی مہم کے بیچ اس بات کا انکشاف ہوا...

امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل اور اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت/جماعت اسلامی کا کشمیر حل پر زور...

( کشمیر )

سرینگر/جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یا سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے،کالے قوانین کی واپسی،انسانی حقوق کی پامالیوں پر روک لگانے اورقیدیوں کی غیر مشروط رہائی پر زور دینے کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اندرونی انتشار اور مسلکی رسہ کشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جماعت اسلامی جموںوکشمیر کی مرکزی شوریٰ کا ایک اہم اجلاس سنیچر کو زیر صدارت امیر جماعت اسلامی غلام محمد...

عوام انتخابات میں حقیقت میں جلوہ نما ہوئے، اب حکومتی عہدیداروں کی باری ہے:ولی فقیہ کی مجلس خبرگان رہبری کے نمائندوں سے ملاقات...

( ایران )

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مجلس خبرگان رہبری کے چوتھے دور کے سربراہ اور نمائندوں سے ملاقات میں اپنی اہم گفتگو کے دوران چھبیس فروری کے انتخابات میں با معنی اور با شکوہ شرکت کرنے اور اسلامی نظام سے اپنی وفاداری کا صراحت سے اعلان کئے جانے پر عوام کی قدردانی کرتے ہوئے ان انتخابات کی خصوصیات بیان فرمائی اور مجلس خبرگان اور پارلیمنٹ کی اس نئے دور میں اہم ترین وظائف اور اولویت کا ذکر کیا اور موجودہ دور میں ملک کے لئے تین اصلی اور اہم...

باغ فدک آج کہاں واقع ہے:ایک تاریخی پس منظر؟...

ترجمہ و تحقیق: افتخار علی جعفری

( مدینہ )

جون2008ء میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے سعودی عرب کے دس روزہ دورے کے دوران اُس تاریخی علاقے کا قریب سے مشاہدہ کیا اور کچھ ایسے حقائق سے پردہ ہٹایا جو آج تک عام لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہیں۔
دختر رسول خدا ﷺ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام ہیں۔ حضرت زہرا(س) کا اسم گرامی ذہن میں آتے ہیں ان پر پڑے مصائب بھی انسان کے ذہن میں آ جاتے ہیں اور جب مصائب کا تذکرہ آتا ہے باغ فدک کا آپ سے چھینا جانا اور حضرت زہرا(س) کا اپنا حق مانگنے...

کشمیرپنڈتوں کی وادی واپسی کیلئے10رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی مرکز کی تجویز...

( کشمیر )

سرینگر/مرکزی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کیلئے10رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے جبکہوزارت داخلہ کی طرف سے جموں کشمیراور دہلی سرکارکو بھی یہ تجویز روانہ کی گئیاور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مہاجر کشمیری پنڈتوں کے نمائندوں سے مشاورت کر کے تفصیلات فرہم کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ کمیٹی کووزارت داخلہ کے افسران اور کئی پنڈت انجمنوں کے نمائندوں کے درمیان امسال جنوری یا فروری میں سلسلہ وار میٹنگوں کے بعد ترتیب دیا گیا ہے ۔ یہ تجویز...

دمشق جنگ بندی کی مکمل پابندی کرے گا/ شامی صدر...

( شام )

دمشق/شام کے صدر نے ملک میں جاری جنگ بندی کو امید کی کرن قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ بندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داری پرعمل کریں گے تاکہ یہ نتیجہ خیز ثابت ہوسکے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر بشار الاسدکا کہنا ہے کہ ہم پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام نہ لگایا جائے اور دمشق جنگ بندی کی مکمل پابندی کرے گا۔انہوںنے کہا کہ ہم جنگ بندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں پرعمل کریں گے تاکہ یہ نتیجہ خیز ثابت ہوسکے۔ہم نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے...

شہیدممتاز نے ناموس رسالت ﷺ پر قربان ہو کر ملک کے مستقبل کا تعین کر دیا:سراج الحق...

( پاکستان )

کراچی /امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ غازی ممتاز حسین قادری شہید کی شہادت اور جنازہ کے نسبت سے قوم ہر سال یکم مارچ کو ’’یوم تحفظ ناموس رسالت ‘‘کے طور پر منائے گی اور ملک میں تحفظ ناموس رسالت (ص) کیلئے آئینی و قانونی جدوجہد کی جائے گی۔
’’ولایت ٹائمز‘‘نے ’’اسلام ٹائمز‘‘کے حوالے خبر دی ہے کہ غازی ممتاز حسین قادری کی یاد میں شہید کے گھر میں دعائے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ شہید نے ناموس...

یمنی قوم کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گی:تحریک انصار اللہ...

( یمن )

صناء/یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ ہماری قوم کسی بھی ملک کو یمن کے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔
محمد عبدالسلام نے ہفتے کے دن کہا کہ یمن کے عوام آل سعود کے تمام تر دباؤ اور جنگ پسندی کے باوجود اپنی خود مختاری تک رسائی کے لئے اپنا جہاد اور جانفشانی جاری رکھیں گے۔
انصاراللہ کے ترجمان نے عدن شہر میں اولڈ ایج کیئر ہوم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جنوبی یمن میں ہونے والے اس طرح کے مظالم و جرائم کا ذمے دار...