تاز ترین خبریں

امن وامان، ملک کا سب سے اہم موضوع / دشمن معاشرے میں اختلافات پھیلانا چاہتا ہے/ سب ہوشیار رہیں...

( ایران )

تہران:رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس کے اعلی عہدیداروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں امن وامان کو سب سے اہم موضوع قرار دیا اور پولیس کے اعلی عہدیداروں کو اس ادارے کے کارکنان کی فکر اور عمل کے سالم ہونے کی نظارت کرنے اور سماجی اور اخلاقی امن وامان کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنی منصوبہ بندی کو عقل و منطق، عزم و اقتدار اور قانون پرستی اور محبت و عطوفت پر استوار کریں تاکہ ایران کی قدر شناس عوام کے ذہن میں ناجا یعنی ایران کے قانون نافذ کرنے والے...

شمالی امریکہ 2015 میں امریکی فوج میں جنسی حملوں کے 6000 واقعات رونما...

( امریکہ )

واشنگٹن/امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج میں سن 2015 میں جنسی حملوں کے چھ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔
 امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج میں سن 2015 میں جنسی حملوں کے چھ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سن 2012 سے سن 2014 تک امریکی فوج میں جنسی حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس پر امریکی وزارت دفاع نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین کا دفاع اسلام کا دفاع ہے/ صیہونی، حزب اللہ سے پہلے سے کہیں زیادہ دہشت زدہ ہیں:ہبر انقلاب اسلامی سے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات...

( ایران )

تہران:رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکرٹری رمضان عبداللہ اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تجزئیہ کرتے ہوئے موجودہ تبدیلیوں کی حقیقت کو مغربی محاذ کی جانب سے امریکہ کی سرکردگی میں اسلامی محاذ کے ساتھ وسیع پیمانے پر جنگ کے زریعے اس خطے پر تسلط حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ آج خطے میں جو وسیع پیمانے پر جنگ چھیڑی گئی ہے، یہ اسی جنگ کا تسلسل...

ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زبان درازی...

( امریکہ )

واشنگٹن/اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زبان درازی کرنے میں مشہور زمانہ امریکی بزنس مین ڈونلڈ ٹرمپ نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک بار پھر اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔کہتے ہیں میری خارجہ پالیسی کا سب سے بڑا ہدف اسلام کو روکنا ہوگا۔
واشنگٹن میں بین الاقوامی امور پر اپنی پہلی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر باراک اوباما کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی اور باراک اوباما کی خارجہ پالیسی کو مکمل تباہ کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی خارجہ پالیسی...

اہل بیت (ع)وحدت کے استحکام کے لیے شیعہ اورسنی کے درمیان مشترکہ نقطہ ہے: مولوی نذیراحمد سلامی...

( ایران )

تہران/مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے اس مطلب کہ سیستان وبلوچستان کے اہل سنت حضرت علی علیہ السلام سےخاص عقیدت رکھتےہیں،کی وضاحت کرتےہوئے کہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام وحدت کے استحکام کے لیے شیعہ اورسنی کے درمیان مشترکہ نقطہ ہیں۔  مجلس خبرگان رہبری میں سیستان وبلوچستان کےعوامی نمائندے مولوی نذیراحمد سلامی نے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اس صوبے کے لوگوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ حضرت...

آیت اللہ وحید خراسانی:غیر شیعہ مسلمان کی جان، مال، عزت و آبرو ایک شیعہ مرجع تقلید کے مانند ہے...

( ایران )

تہران/عالم تشیع کے مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک اہل سنت شخص کی جان، مال، عزت و آبرو ایک شیعہ مرجع تقلید کی جان، مال، عزت و آبرو کے برابر ہے۔ جس طرح ایک شیعہ مرجع تقلید کی جان، مال اور آبرو کا تحفظ کیا جانا چاہیے اسی طرح اس کا بھی تحفظ کیا جانا چاہیے۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے ’’عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی‘‘ کے سکریٹری جنرل آیت اللہ اراکی کے ساتھ ہوئی ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے...

حربی اور روحانی صلاحیتوں کو مسلسل پروان چڑھایا جائے/ مسلح افواج عوام کے امن و ام:رہبر انقلاب اسلامی...

( ایران )

تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے سپریم لیڈر نے مسلح افواج کے اعلی افسران سے عید نوروز کے سلسلے میں ہونے والی ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی اجتماعی شناخت کو حربی اور فوجی توانائی، ارادے  و روحانی اور معنویت کی جانب رجحان سے تعبیر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ میں مسلح افواج کی اصلی ذمہ داری ملکی امن و امان اور سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، بنا بر ایں ہمیں چاہئے کہ مسلح افواج کی حربی توانائی اور روحانیت کے جذبے کو مسلسل...

8 اپریل1980ءشہید باقر الصدر اور ان کی بہن بنت الہدیٰ کا یوم شہادت...

ولایت ٹائمز ڈیسک

( عراق )

8اپریل سنہ 1980کو عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے کارندوں نے عظیم فلسفی اور عالم دین آیت اللہ سید محمد باقر الصدر اور ان کی ہمشیرہ آمنہ حیدر الصدر عرف بنت الہدیٰ کو جیل میں اذیتیں دینے کے بعد شہید کردیا۔
آیت اللہ سید محمد باقر الصدر سنہ 1934 میں عراق کے شہر کاظمین میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم اپنے شہر میں ہی حاصل کی اس کے بعد وہ اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے نجف اشرف چلے گئے۔ابھی ان کی عمر بیس سال بھی نہیں ہوئی...

بحرین میں شہید کے جلوس جنازہ پر آل خلیفہ افواج کا حملہ...

( بحرین )

منامہ/بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پولیس تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوان کے جلوس جنازہ پر حملہ کر دیا۔ پولیس کی حراست کے دوران تشدد اور ایذا رسانی کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوان کے جلوس جناز میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور کرزکان شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ جلوس جنازہ میں شریک لوگ شاہی حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے شہید ہونے والے نوجوان کے قاتل پولیس اہلکاروں کے خلاف قصاص کا مطالبہ بھی...

امریکہ اور مغربی ملکوں پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا:رہبر انقلاب اسلامی...

( ایران )

تہران/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ اور مغربی ملکوں کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے ملکی معیشت کو طاقتور بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ اور مغربی ملکوں کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے ملکی معیشت کو طاقتور بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ملک کے اعلی سول اور فوجی عہدیداروں سے عید نوروز کے بعد پہلی ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی...