تاز ترین خبریں

یمنی قوم کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گی:تحریک انصار اللہ...

( یمن )

صناء/یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ ہماری قوم کسی بھی ملک کو یمن کے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔
محمد عبدالسلام نے ہفتے کے دن کہا کہ یمن کے عوام آل سعود کے تمام تر دباؤ اور جنگ پسندی کے باوجود اپنی خود مختاری تک رسائی کے لئے اپنا جہاد اور جانفشانی جاری رکھیں گے۔
انصاراللہ کے ترجمان نے عدن شہر میں اولڈ ایج کیئر ہوم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جنوبی یمن میں ہونے والے اس طرح کے مظالم و جرائم کا ذمے دار...

اسرائیل سعودی عرب کے ذریعہ مسلمان ممالک میں فتنے کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے/سید حسن نصراللہ...

( لبنان )

یروت/حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ لبنان میں بحران پیدا کرنے کے لیے اس ملک پر سیاسی حملے کر رہا ہے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے منگل کی رات اپنے ایک خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے لبنانی فوج کی مالی مدد ختم کئے جانے کے بعد ہم نے دیکھا کہ لبنان اور علاقے پر چاہے وہ سعودیوں کی جانب سے ہوں یا خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کی جانب سے، وسیع پیمانے...

خلیج فارس کونسل کا حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا اسرائیل کو خوش کرنا ہے...

( روس )

ماسکو/روس،جرمنی،شام،تیونس ،عراق، ایران، لبنان اور یمن نے خلیج فارس تعاون کونسل(سعودی عرب، عمان، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات )کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں شامل کرنےکے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے لبنان کی سالمیت کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جس سے لبنان کی کشیدہ صورتحال میں شدت پیدا ہوتی ہے۔بعض عرب ممالک اسرائیل کو بچانے کیلئے مسلمان ممالک میں کشیدگی...

حزب اللہ عالم اسلام کیلئے مایہ ناز تنظیم:تیونسی رہنما راشدالغنوش...

( تیونس )

تیونس/تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ راشد الغنوشی نے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے دلیرانہ اور شجاعانہ مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان عالم عرب اور عالم اسلام کے لئے مایہ نازاسلامی تنظیم ہے جسے کسی صورت میں دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا۔ دہشت گرد گروہ اپنی حکومتوں اور اپنے عوام کے خلاف لڑے رہے ہیں جبکہ حزب اللہ اپنی حکومت اور لبنانی عوام کی محافظ تنظیم ہے جس نے پورے لبنان کو اسرائیل کے جارحانہ حملوں سے بچا رکھا ہے اور جس نے لبنان...

شام میں ایک ہزار دو سو مسلح مخالفین نے خود سپردگی کر دی:گورنر محمد خالد...

( شام )

دمشق/شام کے جنوبی صوبے درعا کے گورنر محمد خالد الھانوس نے کہا ہے کہ1200 سے زیادہ مسلح مخالفین نے خود سپردگی کردی ہے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘نے ’’ ابنا‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ شام کے جنوبی صوبے درعا کے گورنر محمد خالد الھانوس نے کہا ہے کہ ایک ہزار دوسو سے زیادہ مسلح مخالفین نے خود سپردگی کردی ہے۔
محمد خالد الھانوس نے دمشق کی طرف سے جنگ بندی کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار دوسو سے زیادہ حکومت مخالف مسلح عناصر نے صوبہ درعا میں ہتھیار...

4بیٹوں اور2بھانجوں کے جنازوں کو کاندھا دینے والا لسہ خان وفات پا گئے...

( کشمیر )

سرینگر/’4بیٹوں اور2بھانجوںکے جنازوں کوکاندھادینے والے لسہ خان کوخراج‘پیش کرتے ہوئے حریت قائدین نے کہاکہ مرحوم کشمیر المیے اور کشمیریوں پر ڈھائے جارہے مظالم کی ایک علامت تھے۔انہوں نے لسہ خان اور انکے خانوادے کی قربانیوں کورواں جدوجہد کاانمول سرمایہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ایک ایسی تاریخ رقم کی جو سنہری حروف سے لکھی جائیگی۔
”ولایت ٹائمز“ کوموصولہ بیان کے مطابق حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے 4جواں سال بیٹوں اور 2بھانجوں کے جنازوں...

گاندربل کی آبی پناہ گاہ میں پرندوں کے غیر قانون شکار کا انکشاف...

( کشمیر )

سرینگر/رکھ شالہ بگ گاندربل کی آبی پناہ گاہ میں مہاجر پرندوںکے غیر قانونی شکار کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک لاتعداد پرندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے اس صورتحال پر محکمہ وائلڈ لائف کی پر اسرار خاموشی پر طرح طرح کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
وادی میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی مختلف ممالک سے مختلف قسم کے پرندے وارد کشمیر ہونا شروع ہوتے ہیں اور اس سلسلے میں اب تک لاکھوں کی تعداد میں مہاجر پرندوں نے وادی کے مختلف علاقوں میں اپنا...

اننت ناگ میں جے کے بنک زونل آفس کا افتتاح...

( کشمیر )

سرینگر/مالیاتی اداروں کی ترقی ایک مسلسل توسیعی فروغ اور بنیادی ڈھانچے کا استحکام لازمی قرار پاتا ہے ۔ہماری بحیثیت بنک ترقی اور فروغ کا مجموعی عمل ہماری مشن ’خدمت سے خودداری‘‘ برائے ریاستی عوام جڑا ہوا ہے۔ان باتوں کااظہار چیر مین و سی ای او جے کے بنک مشتاق احمد نے کے پی روڈ اننت ناگ میں جنوبی کشمیر (ii) زونل آفس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد صارفین کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔
افتتاحی تقریب میں ڈی سی اننت ناگ منیر الاسلام اور بنک ایگزیکٹیو...

حزب اللہ کی نظر میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل...

شیخ نعیم قاسم

( لبنان )

اسلامی مقاومت حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حال ہی میں لبنان کے روزنامے “السفیر” میں ایک مقالہ شائع کیا ہےجس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ راہ حل کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ اپنے قارئین کیلئے اس کا اردو ترجمہ پیش کر رہا ہے۔
تحریر: شیخ نعیم قاسم اتحاد بین المسلمین اور وحدت اسلامی ایک وسیع منصوبہ ہے، جس کے تحقق کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عالم اسلام میں اتحاد کو فروغ دینے...

نمائندہ ولی فقیہ کا مولانا میرزامحمد اطہر کے انتقال پر تعزیت و تسلیت...

( بھارتت )

نئی دہلی/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی ڈاکٹر مہدی مہدوی پور نے اس کے بھارت کے معروف خطیب مولانا میرزا محمد اطہر کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ نے خطیب اکبر، مبلغ توانا اور ذاکر اہل بیت علیھم السلام مرحوم میرزا محمد اطہر ؒ کی رحلت پر امام عصر (عج)، ہندوستان کے تمام علماء، حوزہ ہائے علمیہ، ذاکرین اور مبلغین حضرات مخصوصا مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت...