تاز ترین خبریں

ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے پیروان ولایت کے زیر اہتمام یک روزہ کارگاہ منعقد...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ولادت باسعادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور شہدائے بغداد کی برسی کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے اہتمام سے گاڈہ کھوڑ سوناواری میں یک روزہ کارگاہ منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس کارگاہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد دانشوروں اور علمائے کرام نے سیرت فاطمی اور شہید حاج قاسم سلیمانی کی مجاہدانہ زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق...

شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے جموں کشمیر کے اطراف و اکناف میں مجالس کا اہتمام...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/امت اسلامیہ کے مایہ ناز سپاہ سالار اور داعش کو نابود کرنے والے جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی اور سپاہ قدس عراق کے اعلیٰ کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس و دیگر شہدا کی تیسری برسی کے موقعہ پر دنیا بھر سمیت جموں وکشمیر کے اطراف و اکناف میں مجالس اور تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران مقررین نےانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا۔ ولایت ٹائمز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان...

راجوری میں معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملہ کھلی دہشتگردی: مولانا وسیم رضا کشمیری، متاثرہ خاندانوں سے کیا یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/3جنوری 2023/جموں کشمیر کے راجوری ضلع کے ڈھانگری گاؤں میں دو بچوں سمیت چھ معصوم شہریوں کی ایک وحشیانہ اور بھیانک حملے میں ہلاکت   کی شدیدمذمت کرتے ہوئے  وادی کے نوجوان مذہبی اسکالر مولانا وسیم رضا کشمیری  نے دہشت گردی کو کچلنے اور ان نادیدہ ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کے لئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے کشمیر کی تاریخ کو خون سے رنگا ہوا ہے۔ جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم نوجوان...

راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت کیخلاف حریت میرواعظ صدائے احتجاج...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ 3جنوری2023/کل جماعتی حریت کانفرنس جس کی قیادت غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر اگست2019 سے مسلسل نظر بند رکھے گئے حریت چیرمین جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کررہے ہیں، نے راجوری میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں چار معصوم افراد کو موقع پرجاںبحق اور نصف درجن افراد کو شدید طور پر زخمی کر دینے کے سانحہ اور بعد میں سرنگ درھماکے میں دو کمسن بچوں کی ہلاکت پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پُر زور مذمت کی ہے ۔ بیان...

نئی دہلی میں علامہ طباطبائیؒ کی شخصیت اور علمی آثار پر عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس منعقد؛ ہندوستان اور ایران کی بزرگ شخصیات سمیت اسکالرز، اساتذہ،طلباءکی شرکت،...

( ہندوستان )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ 5دسمبر/جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی آڈیٹوریم (CIT) میں جہان اسلام کے معروف مفسر، متکلم، فیلسوف، اور فقیہ علامہ  سید محمد حسین طباطبائی ؒ  کی شخصیت اور علمی آثار پرشعبۂ اسلامیات جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلیISJMI)) اورہیومینٹیز ایڈوانس اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ(HASI)کے باہمی تعاون سے۵دسمبر کو ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سرزمین ہندوستان اور ایران کی علمی اور ادبی مایۂ ناز شخصیات...

داعی اتحاد مولانا عباس انصاری کا چالیسواں، عظیم الشان مجلس منعقد، نمائندہ ولی فقیہ ہند اور علمائے کرام کی شرکت، مرحوم کی دینی، علمی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش ، م...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/5 ڈسمبر/برصغیر کے ممتاز و معروف عالم دین ، داعی اتحاد اورماہر سیاستدان حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد عباس انصاری کے چہلم کی مناسبت سے سرینگر میں عظیم الشان مجلس حسینی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ہندوستان کیلئے خصوصی نمائندہ آیت اللہ حاج مہدی مہدوی پور نے شرکت کی اور مرحوم مولانا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ادھر وادی بھر کے نامور علمائے کرام...

عالمی استعمار ایران کی استقامت اور پیشرفت سے خوفزدہ؛مہیسہ امینی کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی؛ایران کیخلاف میڈیا وار جاری؛پرامن احتجاج غصہ کا اظہار اور عوام...

( ہندوستان )

عالمی استعمار ایران کی استقامت اور پیشرفت سے خوفزدہ؛مہیسہ امینی کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ؛ ایران کیخلاف میڈیا وار جاری؛عالمی استعمار ایران کی استقامت اور پیشرفت سے خوفزدہ؛ پرامن احتجاج غصہ کا اظہار اور عوام کا جمہوری حق لیکن امریکہ اور اسرائیل نے اپنے مزدوروں کے ذریعہ حالات کو بگاڑنے کی سازش انجام دی؛ نظام اسلامی کی شبیہ کو تخریب کرنے کی سازش ناکام ثابت ہوگی ؛ اسلامی ایران کےمختلف شعبہ جات میں خواتین کی ترقی نمونہ عمل: نمائندہ...

نمائندہ ولی فقیہ ہند کا دورہ کشمیر، کتاب تاریخ شیعیان جموں وکشمیر کی رسم اجرائی، شیعہ و سنی علماء اور دانشوروں سے ملاقی، ترویج علم، کسب معرفت اور آپسی وحدت کی تلقین...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/سٹی رپورٹر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ولی امر مسلمین جہان حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ہندوستان کیلئے خصوصی نمائندہ حضرت آیت اللہ حاج آقای مہدی مہدوی پور یکم اکتوبرکوکشمیر کے دو روزہ دورے پر وادی وارد ہوئے۔ ہفتہ کو کشمیر پہنچتے ہی ایک عظیم الشان تقریب میں نمائندہ ولی فقیہ نے کتاب تاریخ شیعیان جموں وکشمیر کی رسم اجرائی انجام دی جس کے بعد مسلسل شیعہ و سنی دینی رہنماوں ، دانشوروں اور علمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ولایت ٹائمز...

اربعین سے قبل عراق کے کئی شہروں میں کرفیو نافذ، مقتدیٰ الصدر سیاست سے کنارکش، آیت اللہ سید کاظم حائری کا اہم اعلان، احتجاجی مظاہروں کے دوران 20 افراد جاں بحق...

( جموں و کشمیر )

بغداد/ولایت ٹائ٘مز نیوز سرویس/عراق کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر اُس وقت ہلچل مچ گئی، جب عراق کی ممتاز سیاسی شخصیت مقتدیٰ الصدر نے غیر متوقع طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدی الصدر نے آج پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاسی معاملات میں مزید کسی قسم کی مداخلت نہیں کروں گا، اسی لئے میں ہمیشہ کے لئے سیاست سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ الصدر پارٹی کے سربراہ نے...

مولانا شیخ غلام حسین داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کا خراج عقیدت پیش، مرحوم کے آثار کو زندہ و نسل جدید پہنچانے کی ضرورت...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز خصوصی رپورٹ/ جموں و کشمیر کے مقتدر و معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ غلام حسین نجفی 8 رمضان المبارک مطابق 10اپریل 2022 صبح موقع سحر مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ کر اس دار فانی سے رحلت کر گئے۔ اُن کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی علاقے کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ۔ مرحوم کے نماز جنازے کے فرائض نومور عالم دین اور مجلس علماء امامیہ جموں کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام مولانا غلام رسول...