تاز ترین خبریں
آل سعود دین محمدی ؐ کو بدنام کر رہے ہیں:آیت اللہ نوری ہمدانی...
تہران/عالم اسلام کے مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے سعودی عرب میں آیت اللہ نمر باقر النمر کو قتل کئے جانے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اہل سنت اور شیعہ مسلمان اس اندوہناک واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کریں گے۔ بہت سارے ممالک نے سعودی عرب سے اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت نہ دی جائے ۔آیت اللہ نوری ہمدانی نے سعودی حکومت کو منحرف مذہب کا پیروکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بوکوحرام، داعش اور دوسرے تکفیری اور...
آل سعود کے حامی جان لیں کہ وہ ایک خونخوار جانور کی حمایت کر رہے ہیں:آقائی اختری...
تہران/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ شیخ حسن اختری نے کہا کہ سعودی عرب کے حامی؛ امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور مغربی ممالک یہ جان لیں کہ وہ کس جانور کی حمایت کر رہے ہیں۔ آل سعود کی حمایت کرنے والے جان لیں کہ وہ کس خونخوار کی پشت پناہی کر رہے ہیں؟’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا نیوز ایجنسی‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ شیخ حسن اختری نے آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر...
شیخ باقر النمر اُمت کے مظلوم ترین شہید:آیت اللہ سیستانی...
بغداد/عالم اسلام کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے سعودی عرب میں دینی رہنما شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ المسلہ ‘‘کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے رہنما شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس سے...
دنیا بھر میں آل سعود کے ہاتھوں شیخ نمر سمیت46شیعہ و سنی مسلمانوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کے خلاف مظاہرے...
نئی دہلی/دنیا بھر میں آل سعود کے ہاتھوں ممتاز حجازی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں ۔سعودی عرب،ایران،عراق، شام، لبنان، بحرین، نائجیریا،لندن،امریکہ، پاکستان اور ہندوستان میں عوام کی بڑی تعداد نے آل سعود کے ہاتھوں مرد مجاہد آیت اللہ شیخ باقر النمر سمیت47شیعہ و سنی مسلمانوں کو پھانسی دئے جانے کیخلاف غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے مظاہرے کئیں۔ مظاہرین نے آل سعود کے مجرمانہ اور بہیمانہ اقدام...
شیخ نمر کااپنی شہادت سے پہلے ماں کے نام خط؟...
قطیف/مادر عزیز! جان لیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے جان لیں کہ وہ انسان کے ذرہ ذرہ کاموں سے بھی آگاہ ہے اور انسان کے ارادے اس کی گرفت سے باہر نہیں ہیں۔ ہمارے لیے کافی ہے کہ ہم جان لیں کہ اگر کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو وہ مشیت الہی کی بنیاد پر رونما ہوتا ہے نہ کسی اور چیز کی وجہ سے۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق سرزمین حجاز(سعودی عرب) کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کے کچھ دیر بعد ان کی ویب سائٹ نے اس خط کو شائع کیا جو شہید نے شہادت...
شیخ باقر النمرولادت سے شہادت تک۔۔۔...
سعودی عرب کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر جنہیں آل سعود کی ظالم حکومت نے عوام کے حقوق اور ان کے برحق مطالبات کی حمایت کی پاداش میں2جنوری2016بمطابق 21ربیع الاول1437ھ( سنیچر) کی صبح پھانسی دے کے شہید کر دیا۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ نے خبر دی ہے کہ ’’ابنا‘‘کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نمر باقر نمر تیرہ سو اناسی ہجری قمری میں مشرقی سعودی عرب کے صوبے قطیف کے شہر العوامیہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد علی بن ناصر آل نمر بھی اپنے علاقے کے معروف عالم اور...
آل سعود ناحق خون بہانے کی وجہ سے تباہی و نابودی کے قریب پہنچ گئے ہیں:سید حسن نصر اللہ...
بیروت/حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب، شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد کا خواہاں نہیں وہ شیعہ اور سنیوں کے درمیان امریکہ کے اشارے پر اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سنی علماء با شعور علماء ہیں شیعہ علماء بھی اہل بصیرت ہیں اور شیعہ اور سنی علماء جانتے ہیں کہ آل سعود کا جزیرہ العرب (عربستان) پر غاصبانہ قبضہ ہے اور وہ امریکہ و اسرائیل کا نوکر ہے۔آل سعود یمن، شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں شیخ نمر جیسے پاک انسانوں...
شیخ باقر النمر کے خلاف مقدمہ کی سماعت ث غیر منصفانہ تھی:ہیومن رائٹس واچ...
جینوا/انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اقدام کو غیر انسانی قرار دیا ۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی مشرق وسطی کی ڈائریکٹر سارا لی وٹسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ نمر باقر نمر کے خلاف مقدمہ کی سماعت غیر منصفانہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقر نمر کی سزائے موت سے خطے میں فرقہ وارانہ کشید گی کو ہوا ملنے...
آل سعود مغرب کا حمایت یافتہ گروہ جو اُمت پر تسلط ہوا:نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ مہدوی پورہ...
نئی دہلی/نمائندہ ولی فقیہ برائے ہندوستان آیت اللہ ڈاکٹر مہدی مہدوپور نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کی سفاک و ظالم آل سعود کی حکومت کے ہاتھوں واقع ہوئی مظلومانہ شہادت کی خبر انتہائی تکلیف اور رنج کا سبب بنی۔ انگریزوں کی سازش سے تخت حکومت تک پہونچنے والے آل سعود شروع سے ہی اپنے ایک منحوس طویل المیعاد منصوبہ پر کاربند ہیں جسکا مقصد اسلام کا بتدریج خاتمہ، مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور خون ریزی کا بازار گرم کرنا، صحیح...
سعودی حکام جاہل اورامریکہ کے نوکر :ایرانی اہلسنت علماء...
تہران/ایران کے اہلسنت علماء نے سعودی عرب کی طرف سے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کرنے پر سعودی عرب کے حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام اور بادشاہ جاہل و نادان ہیں اور وہ خطے میں امریکہ کی نوکری کررہے ہیں۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’مہر خبررساں ایجنسی ‘‘خبر دی ہے کہ سیستان اور بلوچستان کے اہلسنت علماء نے سعودی عرب کے مماتاز عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کرنے پر سعودی عرب کے حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...