بین الا قوامی خبریں

ہماری کامیابی کا راز اتحاد میں مضمر ہے:نمائندہ ولی فقیہ افریقہ حاج شیخ مہدی مہدوی پور کا ہندوستانی علماء اور مومنین کو پیغام...

( ایران )

قم/ ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ہندوستان میں رہبر معظم کے سابق نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے ہندوستان میں رہبر معظم کے نئے نمائندے حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی کی معرفی اور اپنی خدمات کے اعتراف کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کی 12 روزہ جنگ کے بعد سے ہندوستان میں رہبر معظم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے ایک خاص محبت اور عقیدت پروان چڑھی ہے جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ولایت...

ہندوستان کی دینی و علمی تاریخ نہایت ہی درخشاں رہی ہے:قم المقدسہ میں مقیم ہندوستانی علماء اور طلاب سے نمائندہ ولی فقیہ ہند حاج آقای حکیم الٰہی کا خطاب...

( ایران )

قم/ ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے قم المقدسہ میں ہندوستانی طلاب کے ساتھ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی سرزمین بزرگ علما اور مجتہدین کا گہوارہ ہے۔ ولایت ٹائمز نے حوزہ نیوز سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے قم المقدسہ میں سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ اعرافی، ہندوستان میں رہبر معظم کے...

قم المقدسہ ایران میں عظیم الشان فکر ی تقریب منعقد؛ آیت اللہ اعرافی کا خصوصی خطاب ؛ملک ہندوستان مختلف ادیان و مذاہب کا بہترین مسکن...

( ایران )

قم/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ہندوستان کیلئے سابق خصوصی نمائند ہ حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ مہدی مہدوی پور اور نومنتخب خصوصی نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین حاج ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف دینی رہنما اور حوزات علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علیرضا اعرافی کے علاوہ ہندوستان کے علمائے کرام،...

ہندوستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں:نمائندہ ولی فقیہ ہند حاج آقای ڈاکٹر حکیم الٰہی غمگین؛ تعزیتی اور ہمدردی کا پیغام جاری...

( ایران )

نئی دہلی/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ہندوستان میں مقیم انقلاب اسلامی ایران کے رہبر اعلیٰ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ کے خصوصی نمائندہ آیت اللہ حاج عبدالمجید حکیم‌الهی نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور یونین ٹریٹریز میں شدید اور تباہ کن سیلاب کی زد میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر اپنے گہرے رنج کا افسوس کرتے ہوئے حکومت ہندوستان اور یہاں کے عوام کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سخت موڑ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور کی...

قم میں امام خمینیؒ کی نایاب تصویر، ایرانی فنکار کا شاہکار؛ ٹیلی ویژن پر نشر نے عوام کی توجہ حاصل کر لی...

( ایران )

قم/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینیؒ کی ۳۶ویں برسی کے موقع پر معروف مصور اور شاعرہ خانم مریم فردی نے قم المقدسہ میں واقع بیت امام خمینیؒ میں ایک نایاب اور پرکشش پورٹریٹ بنائی جس نے شائقینِ فن اور زائرین کی توجہ اور عوامی و علمی حلقوں میں زبردست پذیرائی حاصل کر لی۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مریم فردی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس فن پارے کی تخلیق کے دوران اپنے جذباتی و روحانی تجربے کا اظہار کرتے ہوئے...

قم المقدس میں حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) کی شان میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد...

( ایران )

قم/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدس میں حضرت جعفر بن ابیطالب علیہ السلام کی یاد میں پہلی نوعیت کی بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے زمانہ رسالت مآب میں جناب جعفر طیار کی عظیم خدمات اور قربا نیوں کو شاندار خراج پیش کرتے ہوئے ان کی ایمانی، جہادی اور ولایت مداری کو مثالی نمونہ قرار دیا۔7 نومبر 2024ء کو مدرسہ امام خمینی(رح) کے قدس آڈیٹوریم ہال میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے تحت مجتمع آموزش عالی...

حزب اللہ لبنان کے سید ہاشم صفی الدین جام شہادت نوش کر گئے...

( لبنان )

بیروت/ولایت تائمز نیوز سرویس/حزب اللہ نے اپنے بیان میں باضابطہ طور پر اپنی ایگزیکٹو کونسل  کے سربراہ علامہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے: ہم اپنی شہید پرور اور مجاہد قوم، فتح و مقاومت کی امت کو عظیم الشان کمانڈر اور عظیم القدر شہید علامہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔ سید ہاشم صفی الدین اپنے بہترین مجاہد بھائیوں کے ساتھ صہیونیوں کے مجرمانہ فضائی حملے میں لقاء اللہ پر فائز...

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ شہید، دنیا بھر میں احتجاج...

( لبنان )

بیروت/ولایت ٹائمز نیوس سرویس/حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ بیروت حملے میں  شہید ہوگئے ہیں۔ سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے اور اسی وقت سے یعنی 32 سال سے استقامتی محاذ کے پرچم تلے غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف بر سر پیکار تھے اور آخری دم تک قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں لڑتے رہے اور اپنی...

انسانی وقار، انصاف اور سلامتی خطے میں پائیدار ترقی کے مشترکہ اسلامی اہداف ہیں: ڈاکٹر حمید شہریاری...

( ایران )

تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ولادت باسعادت پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر 38ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے تمام مہمانوں اور حاضرین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا۔ میں خیر مقدم کرتا ہوں اپنے ان تمام مہمانوں کا کہ جنہوں نے تہران اور ملک سے باہر...

اقوام متحدہ کا غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار ، فوری جنگ بندی اور امدادی اشیاء کی غزہ منتقلی پر تاکید...

( جینوا )

جینوا/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/ فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے والے ادارے کے سربراہ نے غزہ کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیتے ہوئے امدادی اشیاء کی غزہ منتقلی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے والے ادارے کے سربراہ فلیپ لازارینی نے غزہ کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیتے ہوئے کہا: یہ دیکھ کر انسان کا دل لرز اٹھتا ہے کہ فلسطینی بچے ایک ایک لقمہ روٹی اور ایک ایک گھونٹ پانی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: فلسطینی عوام...