بین الا قوامی خبریں

نمائندہ ولی فقیہ ہند حاج مہدی مہدو ی پورکا داماد اور نواسی سڑک حادثے میں جاں بحق،بیٹی زخمی، عوام سے دعاؤں کی اپیل...

( ایران )

تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/27اکتوبر/یہ خبر نہایت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ایران کے شہر مقدس مشہد کے راستے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں نمائندہ ولی فقیہ ہند حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای مہدی مہدوی پوری کے داما د اور ننھی نواسی جان بحق اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ ولایت ٹائمز کو ملی اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر مشہد کے راستے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے کے دوران نمائندہ ولی فقیہ ہند حضرت حجت الاسلام والمسلمین...

مصر کی السیسی حکومت نے اخوان المسلمین کے 13 کارکنوں کو پھانسی دے دی...

( مصر )

قاہرہ/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/مصر میں عبد الفتاح السیسی حکومت کی جانب سے اخوان المسلمین کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مصر کی عبد الفتاح السیسی حکومت نے اخوان المسلمین کے خلاف اپنی معاندانہ اور جارحانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسکے 13 کارکنوں اور حمایتیوں کو پھانسی دے دی ہے۔ مصری ٹی وی کے مطابق اخوان المسلمین کے 13 کارکنوں کی پھانسی کی سزا پرعمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مصر کی عدالت نے...

ابوظہبی میں پہلا اسرائیلی ریسٹورینٹ کھل گیا...

( متحدہ عرب امارات )

ابوظہبی/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/صہیونی ریاست کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات معمول پر آنے کے بعد ابوظہبی میں پہلا اسرائیلی ریسٹورینٹ کھول دیا گیا ہے۔
ولایت ٹاءمز نے نقل کیا کہ “ابنا” کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے اس ریسٹورینٹ کی تصویریں شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابوظہبی میں یہ ریسٹورینٹ یہودی خاخام (ربی) کی رسمی اجازت کے بعد کھولا گیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ، صہیونی ریاست اور عرب امارات نے جمعرات ۲۳ اگست کو ایک مشترکہ...

قم میں بنیاد اختر تابان کی جانب سے دعوت افطارکا اہتمام، معروف علمائے کرام کی شرکت، علامہ رضویؒ کو خراج عقیدت پیش...

( ایران )

قم/ہندوستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی ؒ کے تبلیغی خدمات اور آپ کے آثار و کتب کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں ایران کے شہر مقدس قم پرمنعقدہ تین روزہ افطار پارٹی میں 70 سے زائد معروف علمائے کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔
ولایت ٹائمز کو موصولہ بیان کے مطابق دعوت افطار کا اہتمام علامہ رضویؒ کے خلف صالح یعنی ان کے پوتے اور ادارہ بنیاد اختر تابان کے مدیر و سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید کاظم رضوی نے...

سامراج اور صہیونیزم مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے کے درپے: امام خامنہ‌ای...

( ایران )

تہران/رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  بروز جمعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے عوام سے ٹی وی کے ذریعے  راہ راست خطاب کیا جس کا متن ولایت ٹائمز کے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ بسم الله الرحمن الرحیم و الحمد لله ربّ العالمین و صلی الله علی محمد و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین و من تبعهم باحسان الی یوم الدین ساری دنیا کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں پر درود و سلام بھیجتا ہوں، اللہ تعالی سے مبارک مہینے رمضان میں ان کی...

سعودی عرب یمن جنگ پر اب تک ۲۳۳ ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے...

( یمن )

صناء/سعودی حکمرانوں نے کبھی یہ ظاہر بھی نہیں کیا کہ یہ اتنی عظیم رقم اور سرمایہ کس چیز میں اور کیوں خرچ ہوا جبکہ سیاسی مبصرین کا یہ ماننا ہے کہ یہ سب کا سب اور اتنا عظیم سرمایہ، سعودی عرب نے یمن کے ساتھ جنگ میں ضائع کردیا ہے۔
“ولایت ٹائمز” نے نقل کیا ہے کہ عربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی جس میں یہ خلاصہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے موجودہ حکمراں سلمان بن عبد العزیز کے دور حکومت میں اب...

تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور اندرونی خلفشار کے ساتھ ہی سعودی شاہی نظام لرزنے لگا...

( سعودی عرب )

ریاض/تیل کی عالمی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کے سبب، سعودی حکومت کا سب سے محکم ستون اس وقت متزلزل ہوچکا ہے۔ تیل کے علاوہ، سعودی عرب کے سیاسی نظام کے دو دیگر ستون بھی ہیں، جن میں ایک خود آل سعود کا وسیع و عریض خاندان اور دوسرے مذہبی مراکز ۔ اور گذشتہ ان چند برسوں میں یہ دونوں ستون بھی لرزہ بر اندام نظر آتے ہیں۔
“ولایت ٹائمز “نے “ولایت ڈاٹ کام “سے نقل کیا ہےکہ رپورٹ کے مطابق ابھی محمد بن سلمان سعودی عرب کے تخت پر نہیں بیٹھے ہیں لیکن سیاسی...

امریکا ایران کشیدگی: امریکی ایجنسی کی اہم ویب سائٹ ہیک ہوگئی...

( امریکا )

ایرانی ہیکرز نے امریکی ایجنسی کی اہم ویب سائٹ ہیکر کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کر نے کے بعدویب سائٹ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصور اور پرچم لگادیا۔ہیکرز نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔ہیکرز نے مزید لکھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے...

جنرل قاسم سلیمانی کے خون کے ایک ایک قطرے کا قصاص لیا جائےگا: سید حسن نصراللہ...

( لبنان )

بیروت/حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا صحیح طریقے سے قصاص اور بدلہ لیا .جائے گا جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مجاہدین راہ خدا کے قاتلوں سے منصفانہ انتقام لینا حزب اللہ کے مشن میں شامل ہے۔ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اس عظیم جرم کا ارتکاب کرنے والے امریکی قاتل، اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکیں گے، لیکن جنرل ...

سعودی عرب کے ولیعہد نے جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرلیا...

( سعودی عرب )

ریاض/ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبولمیں سعودی عرب کے قونصلخانہ ميں خاشقجی کوان کی نگرانی میں قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبولمیں سعودی عرب کے قونصلخانہ ميں خاشقجی کوان کی نگرانی میں قتل کیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کے...