بین الا قوامی خبریں

قرآن اسلامی آئین کا پہلا منبع ہے...

بیروت/ لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبد اللطیف نے قرآن کریم کو اسلامی آئین کا پہلا منبع قرار دیا۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’رسا ‘‘نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مفتی اعظم شیخ عبد اللطیف نے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں حافظ قرآن کریم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کو اسلامی آئین کا پہلا منبع قرار دیاہے۔
لبنان میں کثیر قرآنی مراکز کی موجود گی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ لبنان میں قاریان قرآن کی کثرت نے لبنان کی اہمیت بڑھا دی...

دہشتگرد ٹولوں کا مقصد اسلامی انقلاب کے افکار کا مقابلہ کرناہے...

استنبول/ابنا/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے پیغمبر اکرم (ص) اور ائمہ طاہرین(ع) کے روضوں کی زیارت کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگان کے روضوں کی زیارت ان عوامل میں سے ایک ہے جنہوں نے تشیع کو آج تک زندہ رکھا ہے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں اربعین حسینی(ع) کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنر ل آیت اللہ شیخ حسن اختری نے پیغمبر...

اکیسویں صدی کے آخر تک اسلام دنیاکاسب سے بڑامذہب بن جائیگا...

واشنگٹن/امریکہ کے ایک تحقیقی ادارے ’’پیوریسرچ سینٹر‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی دنیابھرمیں جس تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے اسکی بنا پر مذہب اسلام اکیسویں صدی کے آ خر تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جا ئے گا۔
رپورٹ کے مطا بق اکیسویں صدی کے آخرمیں مسیحیت کے پیرو کاروں کی تعداد پہلے سے کم ہوکر دوسرے نمبر پرچلی جائیگی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ امریکہ کے بالغ شہریوں میں مسلمانوں کی تعداداس وقت ایک فیصدہے جو 2050ء تک بڑھ کردواعشاریہ...

ایرانی اتحاد کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں...

تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہاہے کہ ایرانی اتحاد کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اورشہرپاوہ کے امام جمعہ ’’ماموستا ملا قدرقادری ‘‘نے ایرانی عوام کے درمیان یکجہتی ،بھائی چارے اوراتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اتحاد ویکجہتی کا ایک ایسا مظہر ہے جسکی مثال دنیا میں کہیں اورنہیں ملتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں شیعہ وسنی اوردوسرے مذاہب کے پیروکاروں...

اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور صیہونیت کا فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں...

کولالمپور/10دسمبر2015/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب، ناجائز اور قابض ریاست ہے جس کا سرزمین فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ ’’خالد شعل‘‘ نے کولالمپور میں ایک تقریب سے خطاب میں یہودی...

چہلم کے موقعہ پر27ملین زائرین کی روضہ حسین ؑ پر حاضری...

بغداد/3دسمبر2015/اس سال اربعین کے موقع پر کربلا میں 27 ملین زائرین نے عظیم اجتماع قائم کر کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماع کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔عراقی حکام کے مطابق زائرین کے 27 ملین کے عظیم اجتماع میں 60 فیصد خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال تین ملین ایرانی جبکہ 4 ملین دنیا کے 60 ممالک سے زائرین کربلا آئے ہیں۔ نیز 65 ہزار ماتمی دستے کربلا میں موجود تھے جبکہ 17 ہزار انجمنیں اور موکب پیدل چلنے والے زائرین کو خدمات فراہم کر رہے تھے۔زائرین میں...

داعش عصرحاضر کے خوارجی:پاکستانی سنی تحریک علماء بورڈک...

کراچی/پاکستانی سنی تحریک علماء بورڈکے100سے زائد مفتیوں نے بدنام زمانہ تکفیردی دہشتگردگروہ داعش کو عصر حاضر کے خوراجی قراردیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے’’عالمی ’’نیوزنور‘‘ کے حوالے نقل کیا ہے کہ سنی مفتیوں نے اعلامیہ میں کہاہے کہ اس تکفیری دہشتگرد گروہ کادین مبین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خونخوار اوروحشی دہشتگرد گروہ داعش اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہ عوام کے قتل وغارت میں مصروف ہے جوکہ اسلامی اصولوں اورقوانین کے خلاف ہے۔انہوں...

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے کئی فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی عائد...

غزہ/غاصب صیہونی حکومت نے بعض فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی فلسطینی مساجد خاص طور سے الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔اس دورا ن فلسطین کی دینی امور و اوقاف کی وزارت نے مساجد میں اذان پر پابندی لگانے کا صیہونیوں کا اقدام تمام آسمانی مذاہب کے اصولوں...

ایران کا امن و استحکام دیگر ممالک کے استحکام کا سبب ہے...

تہران/جہان تشیع کے عالی مرجع تقلیدآیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے فرمایا کہ ایران میں اسلامی نظام اور عوام کا دینی رجحان اس ملک میں استحکام کا سبب بنا ہے اور یہی چیز اسلامی حکومت کے دوام کی ضامن ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے اہل بیتؑ نیوز ایجنسی کے حوالے نقل کیا ہے کہ تہران کے میئر’ محمد باقر قالیباف‘جو ایام اربعین میں زائرین کربلا کو رفاہی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے عراق دورے پرتھے نے گزشتہ روز آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔جہان تشیع...

پاکستان کو ایک صالح قیادت کی ضرورت ہے...

کراچی/ یکم دسمبر2015/تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کو ایک صالح قیادت کی ضرورت ہے تاہم لیڈر ایک سوچ اور ویڑن کا نام ہے جبکہ لیڈر بننے کیلئے نظریہ اور جدوجہد ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں ساوتھ ایشیا لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی ماں اور نانا کی تصویر لگا کر لیڈر نہیں بن سکتا ہے۔