بین الا قوامی خبریں

شیخ باقر النمرولادت سے شہادت تک۔۔۔...

سعودی عرب کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر جنہیں آل سعود کی ظالم حکومت نے عوام کے حقوق اور ان کے برحق مطالبات کی حمایت کی پاداش میں2جنوری2016بمطابق 21ربیع الاول1437ھ( سنیچر) کی صبح پھانسی دے کے شہید کر دیا۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ نے خبر دی ہے کہ ’’ابنا‘‘کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نمر باقر نمر تیرہ سو اناسی ہجری قمری میں مشرقی سعودی عرب کے صوبے قطیف کے شہر العوامیہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد علی بن ناصر آل نمر بھی اپنے علاقے کے معروف عالم اور...

آل سعود ناحق خون بہانے کی وجہ سے تباہی و نابودی کے قریب پہنچ گئے ہیں:سید حسن نصر اللہ...

بیروت/حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب، شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد کا خواہاں نہیں وہ شیعہ اور سنیوں کے درمیان امریکہ کے اشارے پر اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سنی علماء با شعور علماء ہیں شیعہ علماء بھی اہل بصیرت ہیں اور شیعہ اور سنی علماء جانتے ہیں کہ آل سعود کا جزیرہ العرب (عربستان) پر غاصبانہ قبضہ ہے اور وہ امریکہ و اسرائیل کا نوکر ہے۔آل سعود یمن، شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں شیخ نمر جیسے پاک انسانوں...

شیخ باقر النمر کے خلاف مقدمہ کی سماعت ث غیر منصفانہ تھی:ہیومن رائٹس واچ...

جینوا/انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اقدام کو غیر انسانی قرار دیا ۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی مشرق وسطی کی ڈائریکٹر سارا لی وٹسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ نمر باقر نمر کے خلاف مقدمہ کی سماعت غیر منصفانہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقر نمر کی سزائے موت سے خطے میں فرقہ وارانہ کشید گی کو ہوا ملنے...

سعودی حکام جاہل اورامریکہ کے نوکر :ایرانی اہلسنت علماء...

تہران/ایران کے اہلسنت علماء نے سعودی عرب کی طرف سے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کرنے پر سعودی عرب کے حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام اور بادشاہ جاہل و نادان ہیں اور وہ خطے میں امریکہ کی نوکری کررہے ہیں۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’مہر خبررساں ایجنسی ‘‘خبر دی ہے کہ سیستان اور بلوچستان کے اہلسنت علماء نے سعودی عرب کے مماتاز عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کرنے پر سعودی عرب کے حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...

مرد مجاہد شیخ ابراہیم زکزاکی کون ہیں؟...

ولایت ٹائمز ڈیسک رپورٹ
نائیجیریا ایک افریقی ملک ہے جس کی کل آبادی 17 کروڑ ہے۔ جس میں 60 فیصد مسلمان اور ان میں سے 7 فیصد شیعہ اثنا عشری ہیں۔حالیہ چند سالوں میں تشیع میں روز بروز اضافے کی وجہ سے اسرائیل اور وہابیت نائیجرین عوام کے جانی دشمن بن گئے ہیں۔ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی بھرپور سعی کررہا ہے۔
5مئی1953کو زاریا افریقہ میں ابراہیم یعقوب الزکزکی نامی مرد مجاہد ایک سادہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔شیخ ابراہیم زکزاکی ملت جعفریہ نائیجیریا...

مسلمان ملکوں کی مشکلات کی وجہ عدم اتحاد...

تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں کی مشکلات اورغیرملکی طاقتوں کی مداخلت کی بنیادی وجہ مسلمان ملکوں کے درمیان عدم اتحاد ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا‘‘ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیر نے الجزائر کے دورے کے دوران سینیٹ کے چیئرمین عبدالقادر بن صالح سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں الجزائر کے ساتھ دو...

حکومت نائجیریا استکباری قوتوں کے احکام پر عمل پیراہے...

تہران/اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اہلسنت علماء نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہیکہ نائجیریائی حکومت استکباری طاقتوں کے احکام پر عمل پیراہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے اہلسنت علماء نے نایجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نائجیریائی حکومت اورفوج کے ان وحشیانہ اقدامات سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حکومت نائجیریا استکباری قوتوں کے احکام پر عمل پیراہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’نیو ز نور‘‘ کے...

نائیجیریا: ممتاز دینی رہنما شیخ ابراہیم الزکزکے گھر پر فوج کا حملہ،بیوی...

زاریا /ولایت ٹائمز/13دسمبر2015//نائیجیریا کے صوبہ کادونا کے شہر زاریا میں فوج نے نائیجیریا کے ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کے گھر پر حملہ کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔ فوج نے شیخ الزکزکی کے گھر کو آگ بھی لگائی اور گھر کے کئی حصوں کو مارٹر گولوں سے تباہ کردیا۔ اس حملے میں نائیجیریا کی فوج نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 12افرادشہید اور 40سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ معتبر ذرائع کے مطابق 100سے زائد افراد شہید ہو گئے...

پاکستا ن کا غزہ۔۔۔پارا چنار ایک بار پھر لہولہو...

کراچی/12دسمبر2015/پاراچنا ر پاکستان میں اہلسنت عیدگاہ کے قریب کباڑ کے عارضی بازار میں مبینہ طور پر صدہ سے آئے ایک کرولا گاڑی میں تین افراد نے کباڑی کا روپ دہار کر جوتوں کا سٹال لگایا تھا۔ کم ریٹ پر نیلام کی بولی لگا کر لوگوں کا جب ہجوم لگ گیا تو ایک زور دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 23 افراد شہید جبکہ 65 تک زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد مشتعل ہجوم نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں عیدگاہ مارکیٹ میں دھماکے سے 23 افراد...

فلسطین ایرانیوں کے دلوں میں بستا ہے...

غزہ/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نے ملت ایران کو فلسطینیوں کا مہربان دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ملت فلسطین کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو کتنی محبت ہے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی قربانیوں سے آزادی کی منزل بہت قریب آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے آزادی کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتااور فلسطینی شہداء کا لہو بھی جلد رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی...