کشمیر نیوز

اندرونی خودمختاری ہمارا حق،بھارت نے کبھی بھی ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا/فاروق عبداللہ...

( جموں وکشمیر )

سرینگر /بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، ہمارے ساتھ دھوکہ کیا، ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا ،ہمارے آئینی و جمہوری حقوق پر شب خون مارا اور اُس محبت و خلوص کو نہ سمجھا جس کے تحت مہاراجہ نے ریاست کا یونین آف انڈیا کیساتھ مشروط الحاق کیا،یہی حالات و واقعات کشمیر کی موجودہ بحرانی کیفیت کی بنیادی وجہ ہے۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج یوتھ نیشنل کانفرنس، ضلع صدور اور اقلیتی سیل کے...

مسلمان ممالک میں انتشار پھیلاکر اپنی بالادستی اور تاناشاہی برقرار رکھنا شیطانی قوتوں کا اصل ہدف :مولانا سبط شبیر قمی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر نے ہزارہ برادری پر ہوئے دہشتگرد انہ حملے کی شدید مذمت کی ہے تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے جمہوری اسلامی ایران سے اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
مولانا قمی کہا ہے کہ شیطانی طاقتیں مسلمان ممالک میں انتشار پھیلا کر ایک نہ ایک بہانے سے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اور اپنی چنگیزیت اور تاناشاہی برقرار رکھنے کے لئے اسلام کے نام پر...

کشمیر میں چوٹی کاٹنے کی لہرسے خوف کا ماحول پیداِمذہبی،سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا اور ملوثین کو بے نقاب و سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/نمائندہ ولایت ٹائمز /’’چوٹیاں کاٹنے کی لامتناعی سرگرمیوں نے کشمیر میں دہشت اور اضطرابی صورتحال پیدا کر لی ہے جس کے نتیجے میں عوام میں سخت خوف و ناراضگی پائی جاتی ہے۔شمالی اور مغربی بھارت میں نامعلوم افراد کے ذریعہ خواتین کو بیہوش کرکے ان کی چوٹیاں کاٹنے کی سنسنی خیز لہر کشمیر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ جموں صوبے میں 100اور کشمیر میں سرینگر سمیت کئی اضلاع میں اب تک 60سے زائد ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ان واقعات سے شہروں اور قصبوں...

روہنگیائی مسلمانوں کی قتل و غارتگری کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے:مولانا سبط شبیر قمی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر / پیروان ولایت جموں کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کی قتل و غارتگری ایک تشویشناک عمل ہے جس پر تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان عالم کے لئے ذلت اور افسوس کی بات ہے کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کی کشت و خون روکنے میں کوئی پہل نہیں کرہورہی ہے اور عالمی ایوانوں میں اس قتل و غارتگری کے خلاف آواز نہیں اٹھانے والا کوئی نہیں۔
’’ولایت ٹائمز‘‘کو موصولہ بیان کے مطابق مولاناسطب...

دین مبین اسلام کے سایہ میں سماجی مشکلات کا حل نکالنے کی ضرورت:کاروانِ اسلامی کی جانب سے مختلف مسلک کی مذہبی جماعتوں کا اجلاس منعقد...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/طلاق ثلاثہ سے متعلق حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے رد عمل میں سرینگر میں مختلف مکاتب فکر کے ذمہ داران اور نمائندوں کا ایک غیر معمولی اجلاس مرکزی دفتر کاروانِ اسلامی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں طلاق ثلاثہ اور ریاست کی سا لمیت کے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے سربراہان اورنمائندوں نے اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے زور دیا کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے مسلک کے مطابق قرآن و سنت کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش...

کشمیری عالم اور کالم نویس الطاف حسین ندوی کو قتل کی دھمکی ،پولس سے رجوع...

( جموں وکشمیر )

سرینگر // وادی کے نوجوان عالم دین، مصنف اور کالم نویس مولانا الطاف حسین ندوی کو کسی نا معلوم شخص نے قتل کی دھمکی دی ہے۔ ندوی اور اْنکے دوست احباب اس دھمکی کو لیکر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ اْنہوں نے اس سلسلے میں پولس میں معاملہ درج کروالیا ہے۔مولانا ندوی کو اپنے آپ کو ابنِ تیمیہ الکشمیری کہلانے والے کسی شخص نے فیس بْک کے ذریعہ قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نامعلوم شخص نے مولانا ندوی کی تصویر والا ایک پوسٹر بنایا ہے جسکے ساتھ لکھا گیا ہے ’’فساد...

مصائب و آلام سے نجات کا واحد حل اللہ و رسول ﷺکی پیروی میں مضمر،ریاست سے شراب و منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ونے کی سخت ضرورت:مولانا غلام رسول حامی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/ریاست میں جاری شراب و منشیات مخالف مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے بلا لحاظ مسلک و مذہب اور رنگ و نسل تما م ترمکاتب فکر کو آگے آنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ سرزمین اولیاء کو ہر طرح کے بدعات و خرافات سے پاک و صاف کیا جائے ۔ان باتوں کا اظہار امیر کاروانِ اسلامی مولانا غلام رسول حامی نے حیات النبی ﷺ کانفرنس تارتپورہ کپوارہ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل رسول اللہ ﷺ کی سچی اور مضبوب پیروی میں ہی مضمر ہے۔امیر کاروان نے کہا ظالم اور جابر...

امریکا کی مداخلت سے کشمیر شام ،افغانستان اور عراق جیسا تبدیل ہوگا:وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مسئلہ کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی کے کردار کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی مسئلہ شملہ سمجھوتہ اور لاہو ر اعلامیہ کے تحت حل ہوسکتا ہے جبکہ سیاسی مسئلے کے حل کیلئے اٹل بہاری واجپائی اور اندرا گاندھی نے ایک نقشِ راہ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی مداخلت کے بعد آج شام ،افغانستان اور عراق کے حالات سب کے سامنے عیاں ہے ،کیا ڈاکٹر فاروق عبداللہ کشمیر میں شام جیسے حالات کے متمنی ہیں ؟۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے...

امام خامنہ ای کا کشمیری مظلوموں کی حمایت پر سید علی گیلانی اور میرواعظ کا شکریہ و خیرمقدم...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/بزرگ آزادی پسند رہنما وچیرمین حریت کانفرنس (گ) سید علی شاہ گیلانی نے ولی امر مسلمین جہان واسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ جناب آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای کے کشمیریوں کی حمایت کئے جانے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور دنیا کے تمام انصاف پسند ممالک، اداروں اور بااثر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی مظلوم کشمیری قوم کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں اور اس ریاست میں جاری قتل وغارت گری اور جبروزیادتیوں پر...

کشمیر میں مادہ پرستی اور بے حیائی کا ماحول انتہائی پریشان کُن ہے: قاسم فکتو...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/جموں و کشمیر محاذ آزادی کے سربراہ محمد قاسم فکتو نے کہا کہ کشمیر میں مادہ پرستی اور بے حیائی کا ماحول انتہائی پریشان کُن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بداعمالیاں ہمیشہ گمراہ نظریات کی وجہ سے پھیلتی ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ معاشرے میں پھیلی بداعمالیوں کے لئے ذمہ دار نظریات کی تشخیص کرکے ان کی عقلی اور نقلی دلائل کی بنیاد پر موثر طریقے پر تردید کی جائے۔ جموں کے جیل سے جاری اپنے ایک بیان میں محبوبس آزادی پسند لیڈر قاسم فکتو نے کہا کہ جب تک جموں کشمیر...