تاز ترین خبریں
وادی کشمیر سے19نئے کورونا کیس مشخص،تعداد585ہوگئی...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں ایک خاتون کی کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی جس کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔ولایت ٹائمز نے نقل کیا ہے کہ ساوتھ ایشین و ائر کے مطابق سرینگر کے رینا واری علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تاہم منگل ان کی موت واقع ہوئی ۔
حکومت نے منگل کے روز کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںاوراِن سبھی...
سعودی عرب یمن جنگ پر اب تک ۲۳۳ ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے...
( یمن )
صناء/سعودی حکمرانوں نے کبھی یہ ظاہر بھی نہیں کیا کہ یہ اتنی عظیم رقم اور سرمایہ کس چیز میں اور کیوں خرچ ہوا جبکہ سیاسی مبصرین کا یہ ماننا ہے کہ یہ سب کا سب اور اتنا عظیم سرمایہ، سعودی عرب نے یمن کے ساتھ جنگ میں ضائع کردیا ہے۔
“ولایت ٹائمز” نے نقل کیا ہے کہ عربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی جس میں یہ خلاصہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے موجودہ حکمراں سلمان بن عبد العزیز کے دور حکومت میں اب...
تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور اندرونی خلفشار کے ساتھ ہی سعودی شاہی نظام لرزنے لگا...
( سعودی عرب )
ریاض/تیل کی عالمی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کے سبب، سعودی حکومت کا سب سے محکم ستون اس وقت متزلزل ہوچکا ہے۔ تیل کے علاوہ، سعودی عرب کے سیاسی نظام کے دو دیگر ستون بھی ہیں، جن میں ایک خود آل سعود کا وسیع و عریض خاندان اور دوسرے مذہبی مراکز ۔ اور گذشتہ ان چند برسوں میں یہ دونوں ستون بھی لرزہ بر اندام نظر آتے ہیں۔
“ولایت ٹائمز “نے “ولایت ڈاٹ کام “سے نقل کیا ہےکہ رپورٹ کے مطابق ابھی محمد بن سلمان سعودی عرب کے تخت پر نہیں بیٹھے ہیں لیکن سیاسی...
فضیلتِ ماہِ رمضان المبارک:ملک ظہور مہدی...
ملک ظہور مہدی
( جموں و کشمیر )
اس مقدس و مبارک مہینہ میں بہشت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور شیاطین کو اس مہینہ میں قید کر دیا جاتا ہے کہیں تمہارے اعمال ایسے نہ ہو کہ بہشت کے دروازے بند ہو اورجہنم کے دروازے تمہارے لئے کُھل جائیں اور ساتھ ہی شیاطین تم پر مسلط ہو جائیں۔
بِسْمَ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۰
تحریر و ترتیب : ملک ظہور مہدی،کشمیر
شَھْرُ رَمضَانَ الَّذِیْ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰن ُھُدًی لِّنِّاسِ وَ بَیّنٰتِ مّنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ ۰
ماہِ رمضان المبارک...
عالمگیر وباء اور امریکہ کی بے بسی...
( جموں و کشمیر )
دنیا کا امن و امان تہس و نہس کر دیا ہے، لاکھوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، بستیوں کی بستیاں ویران اور قید خانے آباد کر دیئے ہیں۔ عالمی اداروں کو بے وقعت بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ عالمی قوانین کی کھلے عام دھجیاں اڑا دیں۔ افغانستان، عراق، شام، لبنان اور بحرین جیسے دسیوں ممالک میں اپنی ہڑبونگ قائم کر دی۔ مختلف گروہوں کی صورت میں مختلف حلیے اپنا کر کرہ ارض پر خونخوار دہشتگردوں کو وجود بخشا۔
تحریر:مجتبیٰ ابن شجاعی
گذشتہ برس...
کشمیر میں شب برات اور نیمہ شعبان پرتمام مذہبی اجتماعات معطل ، عبادات گاہیں چراغاں ، لوگوں نے گھروں میں اعمال انجام دئے...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/دنیا بھر سمیت جموں کشمیر میں جاری کورونا خطرے کے پیش نظر شب برات اور نیمہ شعبان کی مناسبت پر تمام مذہبی اجتماعات معطل اور چھوٹے بڑے عبادتگاہیں سنسان نظر آئے تاہم لوگوں نے اس پربرکت شب سے متعلق اعمال کو اپنے گھروں میں ہی انجام دئے ۔ حکام اور مذہبی تنظیموں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس موقع پر اجتماعی عبادات سے گریز کریں۔ولایت ٹائمز کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ، سری نگر ، شاہد اقبال چودھری نے شہر میں شب برات پر تمام مذہبی اجتماعات اور عوامی...
بھائی چارے کی بہترین مثال:بانڈی پورہ میں مسلمانوں نے کشمیر پنڈٹ خاتون کی آخری رسومات انجام دئے...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ کشمیروادی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی رواں داری بھائی چارے کی ایک اورمثال اس وقت دکھائی دی جب شمالی کشمیرکے آجربانڈی پورہ میں کشمیری پنڈت خاتون کے انتقال کے بعداقلیتی طبقہ سے وابستہ لوگوں نے کشمیری پنڈت خاتون کے آخری رسومات اداکرنے کیلئے اپنی خدمات انجام دی اور شمشان گھاٹ میں برف ہٹانے کی کارروائی انجام دی ۔دہلی ،جموںسے آئے ہوئے کشمیری پنڈتوں نے اکثریتی طبقے کے لوگوں کے جانب سے ان کے دکھ میں شریک ہونے پراطمنان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ...
قم ایران میں وسیم رضا کشمیری کی مادربزرگ کی یاد میں مجلس ترحیم کا اہتمام...
( جموں و کشمیر )
سرینگر/ہلال حسین//اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم جموں وکشمیر کے جواں سال مذہبی اسکالراور ولایٹ ٹائمز کے بانی و مدیر اعلیٰ وسیم رضا کشمیری صاحب کی مادر بزرگ کے انتقال پُر ملال پرجمعرات کو شہر مقدم قم میں ایک پرنور مجلس ترحیم منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا اور پسماندگان مخصوصاً وسیم رضا سے تسلیت اور ہمدلی کا اظہار کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق اسلامیہ جمہوریہ ایران کے مذہبی اور علمی شہرقم میںجموں کشمیر کے پولیٹکل ایکٹویست وسیم...
امریکا ایران کشیدگی: امریکی ایجنسی کی اہم ویب سائٹ ہیک ہوگئی...
( امریکا )
ایرانی ہیکرز نے امریکی ایجنسی کی اہم ویب سائٹ ہیکر کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کر نے کے بعدویب سائٹ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصور اور پرچم لگادیا۔ہیکرز نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔ہیکرز نے مزید لکھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے...
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام...
( ایران )
تهران/رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ملت عزیز ایران اسلام کے عظیم، باعث فخر اور مایۂ ناز کمانڈر عالم ملکوت کی جانب...