تاز ترین خبریں

روہنگیائی مسلمانوں کی قتل و غارتگری کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے:مولانا سبط شبیر قمی...

( جموں وکشمیر )

سرینگر / پیروان ولایت جموں کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کی قتل و غارتگری ایک تشویشناک عمل ہے جس پر تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان عالم کے لئے ذلت اور افسوس کی بات ہے کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کی کشت و خون روکنے میں کوئی پہل نہیں کرہورہی ہے اور عالمی ایوانوں میں اس قتل و غارتگری کے خلاف آواز نہیں اٹھانے والا کوئی نہیں۔
’’ولایت ٹائمز‘‘کو موصولہ بیان کے مطابق مولاناسطب...

دین مبین اسلام کے سایہ میں سماجی مشکلات کا حل نکالنے کی ضرورت:کاروانِ اسلامی کی جانب سے مختلف مسلک کی مذہبی جماعتوں کا اجلاس منعقد...

( جموں وکشمیر )

سرینگر/طلاق ثلاثہ سے متعلق حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے رد عمل میں سرینگر میں مختلف مکاتب فکر کے ذمہ داران اور نمائندوں کا ایک غیر معمولی اجلاس مرکزی دفتر کاروانِ اسلامی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں طلاق ثلاثہ اور ریاست کی سا لمیت کے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے سربراہان اورنمائندوں نے اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے زور دیا کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے مسلک کے مطابق قرآن و سنت کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش...

اصل تعلیم کے معنی و مطلب اور ہم کہاں؟...

محمد افضل بٹ

( جموں وکشمیر )

تعلیم ایک انسان کو ظلمت کدے سے نکال کر روشنی کی دنیا میں لاتی ہے، تعلیم غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدارو اطوار کیلئے مثل نشتر ہے ، تعلیم درندگی ، جہالت ، بد اخلاقی اور بد کرداری کی بیخ کنی کا بہترین ہتھیار ہے ۔ تعلیم ایک انسان کو معراج انسانی کراتی ہے ۔ اور ایک انسان کو انسانی خصائل سے آراستہ وپیراستہ کراتی ہے ، غرض کہ تعلیم انسان کو ایک ایسا انسان بناتی ہے کہ جس کو اشرف المخلوقات کے خطاب سے نوازاگیا ہے ۔ محمد افضل بٹ
تعلیم کی اہمیت و افادیت...

عظیم خاتون۔۔۔ شہید محسن حججی کی ہمسر کا نصیحت آموز و غمناک والا پیغام...

( ایران )

شہید محسن آج سے دو سال قبل پہلی مرتبہ شام میں رسول اللہ ؐ کی نواسی حضرت زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کے حرم کی دفاع کیلئے جنگ پرجانا چاہتے تھے ۔ان کی شدید خواہش تھی اسلئے میرے ساتھ مشورہ کیااور میں نے کربلا کے شہید وہب کلبی کی ہمسر کو یاد کیا و قبول کرلیا۔ جانے سے دو ہفتے پہلے آپ نے روزے رکھے اور ہر روز مجلس پر جاتے کہ سفرپر جانے کیلئے کسی قسم کی مشکلات کا پیش نہ آئیں۔ انہوں نے جنگ پر جانے کیلئے منت مانگی ہوئی تھی کہ اپنے ماں باپ کے پاؤں کا بوسہ لیں...

کشمیری عالم اور کالم نویس الطاف حسین ندوی کو قتل کی دھمکی ،پولس سے رجوع...

( جموں وکشمیر )

سرینگر // وادی کے نوجوان عالم دین، مصنف اور کالم نویس مولانا الطاف حسین ندوی کو کسی نا معلوم شخص نے قتل کی دھمکی دی ہے۔ ندوی اور اْنکے دوست احباب اس دھمکی کو لیکر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ اْنہوں نے اس سلسلے میں پولس میں معاملہ درج کروالیا ہے۔مولانا ندوی کو اپنے آپ کو ابنِ تیمیہ الکشمیری کہلانے والے کسی شخص نے فیس بْک کے ذریعہ قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نامعلوم شخص نے مولانا ندوی کی تصویر والا ایک پوسٹر بنایا ہے جسکے ساتھ لکھا گیا ہے ’’فساد...

شھید محسن کا عظیم کارنامہ کہ سب کے دل جیت لئے...

ولایت ٹائمز ڈیسک رپورٹ

( ایران )

تہران/جوان شہید کوامامحسین علیہ السلام کی طرح تکفیری دہشتگردوں نے ذبح کر دیا گیا۔شہید محسن حججی کی عمر25 سال تھی اور وہ شہر اصفہان کے رہنے والے تھے۔ پیغمبر اسلام(ص) کی نواسی حضرت زینب بنت علی (س)کے دفاع اور تکفیریت کے خلاف شام میں جاری جنگ میں حصہ لینے کی خاطر انہوں نے شام کا سفر کیا۔چند روز قبل وہ عراق اور شام کی سرحد کے قریب میدان جنگ میں داعشی دہشتگردوں کے ہاتھوں اسیر بنا لئے گئے اور اسیرہونے کے بعد جلاد صفت تکفیری دہشتگردوں نے ان کا سر تن سے...

خون کا عطیہ دیکر زندگی بچانا عبادت ہے,کشمیر کے شبیر حسین خان نے 1980ء سے اب تک خون کے 155پوائنٹ عطیہ کئے...

( جموں وکشمیر )

’’میں خون کا عطیہ لوگوں کی جان بچانے اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کرتا ہوں۔اسلام ہمیں کچھ اعمال کی تشہیر کرنے کی تاکید کرتا ہے تاکہ دوسرے متاثر ہوکربھی انجام دیں ۔خون کے عطیہ کے وقت صرف ’’ریفرشمنٹ‘‘بطور غذا ملتی ہے مگر اسکے باؤجود بھی خون عطیہ کرنے میں ایک الگ ہی لطف و روح کو سکون میسر ہوتا ہے۔ایام عزاء کے دورا ن جوافراد اب بھی خونی ماتم انجام دیتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنا قیمتی خون کسی بیمار کو عطیہ دیں کیونکہ ولی فقیہ حضرت امام خامنہ ای...

قرآنی فرہنگ کی ترویج میں ترقی کا رازپوشیدہ:جمہوریہ اسلامی سے بہترین نمونہ اور کیا ہو سکتا ہے؟...

جاوید حسن دلنوی بارہ مولا کشمیر

( جموں وکشمیر )

جمہوری اسلامی ایران کا خاصا ہے کہ یہاں پر ولایت فقیہ کا نظام آفتاب کی طرح درخشان ہے یہی وجہ ہے کہ بہت سی وہ چیزیں یہاں پر اس نظام کی برکت سے آسان ہو گئی ہیں جس کو لاگو کرنے میں باقی ماندہ اسلامی دنیا زمین آسمان ایک کر کے بھی ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ یعنی وہ قرآنی اوراسلامی افکار و فرہنگ جس کے اجرا کرنے میں رسول ؐ اور ان کے اہلبیتؑ نے کا فی مشقتیں کیں ہیں ۔ جاوید حسن دلنوی بارہ مولا کشمیر جمہوری اسلامی ایران کا خاصا ہے کہ یہاں پر ولایت فقیہ...

آرٹیکل 35-Aکے معاملے پردلی کی خاموشی کوپُراسرار:سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ...

( جموں وکشمیر )

جموں/سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے’’آرٹیکل 35-Aکے معاملے پردلی کی خاموشی کوپُراسرار‘‘قراردیتے ہوئے سوال کیاکہ اگرمودی نے محبوبہ مفتی کویقین دہانی کرائی توپھرعدالت عظمیٰ میں مرکزنے آجتک حلف نامہ دائرکیوں نہیں کیا۔انہوں نے ’’مزاحمتی لیڈروں کوآرٹیکل35-Aمیں ٹانگ نہ اڑانے کامشورہ‘‘دیتے ہوئے سوالیہ اندازمیں کہاکہ حریت والے آئین ہندکونہیں مانتے توپھرکسی دفعہ کیساتھ اُنکاکیالینادیناہے۔عمرعبداللہ نے جموں واسیوں کودفعہ 35اے کوبچانے کیلئے...

اسرائیلی وزیر کی بن سلمان سے ملاقات...

( سعودی عرب )

روزنامہ المنار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کے ایک وفد نے سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کے وزراء کے اعلیٰ وفد نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ روزنامہ المنار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ اسرائیلی وفد کی ملاقات سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی خفیہ ایجنسی کے اسرائیل کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔ ملاقات...