تاز ترین خبریں

شہید ڈاکٹر مصطفیٰ چمران: سربلندی کے ساتھ زندگی گزاری اور سرفرازی کے ساتھ شہید ہوئے...

( WLAIT )

ولایت ٹائمز/ڈاکڑ مصطفی چمران کا شمار ایران کی چند معروف شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی قوم کے لئے عظیم انقلابی سرگرمیاں انجام دیں اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ آپ سن 1932 کو تہران میں پیدا ہوئے۔
آپ نیاپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز تہران میں واقع انتصاریہ سکول سے کیا اور پھر دارالفنون1 اور البرز 2 جیسے مدارس میں اپنی تعلیم کو جاری رکھا . اس کے بعد تہران یونیورسٹی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لیا اور سن 1957 میں الیکٹرومیکانیک...

کشمیر:ڈی پی ایس اسکول میں عبایا پہننے پراستانی برطرف...

( جموں کشمیر )

سرینگر / ریاست جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اتھواجن علاقہ میں قائم دہلی پبلک اسکول میں عبایا پہننے پر ایک استانی پر اعتراض کرکے اسے اسکول سے برطرف کیا گیا۔ریاست کے دینی،سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مسئلہ کو افسوسناک قرار دیا اور اسکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس دوران سنیچر وارکو قانون ساز اسمبلی میں مخلوط سرکار کے ترجمان اور وزیر تعلیم نعیم اختر نے اسے انتہائی حساس مسئلہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ’’جموں کشمیر فرانس نہیں ہے‘‘۔اسمبلی...

عراق میں داعش کو بدترین شکست کا سامنا،وزیر اعظم نے شہر فلوجہ کی آزادی کا اعلان کر دیا...

( عراق )

بغداد/عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے فلوجہ کے اسٹراٹیجک شہر کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اپنے وعدے پر عمل کردیا ہے اور ہم عنقریب موصل کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گے۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فورسز نے فلوجہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی لڑائی شہید ہونے والے عراقی فوجیوں اور قبائل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے عزیز وطن کو ملکی اور غیر ملکی...

نائیجریا میں بوکوحرام کے حملے میں 18 خواتین ہلاک...

( نیجیریہ )

ابوجہ/نائیجریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ایک گاؤں پر فائرنگ اور گھروں کو نذر آتش کرکے 18 خواتین کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں نماز جنازہ کے دوران دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور گھروں کو آگ بھی لگادی جب کہ حملے کے بعد سے اب بھی کئی خواتین لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس...

اگر مغرب نےمشترکہ جامع ایکشن پلان کو پھاڑا تو ہم اسے آگ لگا دیں گے...

( ایران )

تہران/ حضرت آیت الله خامنه ای رهبر معظم انقلاب اسلامی عصر امروز (سه شنبه) در دیدار سران سه قوه، مسئولان و کارگزاران نظام، مدیران ارشد دستگاههای مختلف و عناصر فعال سیاسی، اجتماعی و فرهنگی، افزایش توانمندیهای اساسی را موجب مصونیت و اقتدار ملت و کشور خواندند و افزودند: برنامه ریزی و اولویت بندی در حل دو مشکل اساسی رکود و بیکاری، شتاب حرکت برای تحقق اقتصاد مقاومتی را افزون تر خواهد کرد.
رهبر انقلاب اسلامی در ابتدای سخنان خود با توصیه به بهره...

وادی میں نو عمر لڑکے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا پیشہ اختیار کر رہے ہیں ؟...

( جموں کشمیر )

سرینگر/شہر سرینگر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا دعویٰ کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا ہے کیونکہ مختلف روٹوں پر چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں میں نو عمر لڑکے کنڈیکٹری کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ حکام کے سامنے سب کچھ ہو ر ہا ہے تاہم آج تک کسی بھی ٹرانسپورٹر کے خلاف نہ تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی کسی ٹرانسپورٹر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ پوری وادی میں لیبرقوانین کی دھجیاں اڑائی جار ہی ہے متعلقہ محکمہ کے بعض اہلکار بہتی...

امریکا، صہیونی ریاست کو اب تک کا سب سے بڑا فوجی پیکیج دے رہا ہے: سوزان رایس...

( امریکہ )

واشنگٹن/امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رایس نے واشنگٹن میں امریکی یہودیوں کی بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ کا نیا فوجی پیکیج تقریبا چالیس ارب ڈالر کا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی فضائیہ اور میزائیلی سسٹم کی تقویت کر سکے گا۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اپریل میں سینیٹ کے دباؤ میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے لئے امریکی فوجی امداد کی تاریخ کا سب بڑا فوجی پیکیج دے گی ۔امریکہ اور اسرائیل نے دوہزار...

دنیا مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں اور بیت المقدس کو آزاد کرائیں:عیسائی رہنما...

( فلسطین )

غزہ/فلسطین میں ارتھوڈکس عیسائیوں کے اسقف اعظم نے مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسندوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے اور غاصب صیہونی حکومت کے تسلط سے بیت المقدس کو نجات دلانے کی اپیل کی ہے۔ فلسطین کے ارتھوڈکس عسیائیوں کے اسقف اعظم ’’عطاء اللہ حنا‘‘ نے مقبوضہ قدس کو امت مسلمہ کی عزت و وقار قرار دیا اور مسلمانوں ، عیسائیوں اور دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قوم اور اسلامی مقدسات کی حمایت کے لئے ، صرف کانفرنسوں اور بیانات جاری کرنے پر...

ایٹمی معاہدے کے بعد ایران سے امریکہ کی دشمنی میں اضافہ:آیت اللہ صادق آملی لاریجانی...

( ایران )

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران سے امریکا کی دشمنی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد امریکا نے جو رویّہ اپنایا ہے اس سے ایران کے ساتھ امریکا کی انتہائی دشمنی کا اندازہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام یہ سمجھ رہے تھے کہ ایٹمی معاہدے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران ان کے سامنے جھک جائے...

حلب کو غیر ملکی حمایت یافتہ دشتگردوں کیلئے قبرستان بنائیں گے: شامی صدر...

( شام )

دمشق/شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ حلب کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا قبرستان بنا دیا جائے گا۔ شام کے صدر بشار اسد نے نومنتخب پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے پالمیرا کو آزاد کرایا ہے اسی طرح شام کی ایک ایک بالشت زمین کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائیں گے ۔
شام کے صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتح کے سوا ہمارے سامنے اور کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام کے عوام ظلم و ستم...