تاز ترین خبریں

:امام خامنہ ای یہ زمانہ تمام چیزوں کا زمانہ ہے، مذاکرات کا بھی اور میزائیل کا بھی...

( ایران )

تہران:رہبر انقلاب اسلامی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے موقع پر مدح خوانوں اور ذاکرین اہلیبیت سے ملاقات میں اہل بیت علیہم السلام کی عملی زندگی کے مطالعے کو منقبتوں اور مدحتوں کے موثر ہونے کا سبب قرار دیا اور ملت ایران اور اسلامی نظام کے خلاف دشمن کی جانب سے تمام تر آپشنز کے مسلسل استعمال کے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ پیچیدہ حالات میں آج اور آئندہ ہمیں چاہئے کہ ایران کے مقام کو مظبوط بنانے کے لئے سیاسی، معیشتی،...

باراک اوباما دہشتگردی کا اصل ماسٹر مائنڈ/امریکی سیاسی تجزیہ نگار ارک ڈریسٹر...

( امریکہ )

واشنگٹن/نیوزنور/ امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار ’’ارک ڈریسٹر‘‘ نے کہا کہ امریکہ کے سابق صدور کی طرح باراک اوباما بھی دہشتگردی کے اصلی حامی اور سرغنہ ہے۔انہوں نے باراک اوباما کے دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کے حالیہ دعویٰ کو من گھڑت، جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن دنیا بھر میں پھیلی دہشتگردی کو فروغ دینے میں پیش پیش رہا ہے۔تجزیہ کار کے مطابق امریکہ کے دنیا بھر میں پھیلے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ خفیہ روابط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا...

ہم سب ایک ہی رب کی مخلوق :پوپ نے مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے پاؤں دھوئے اور بوسہ لیا...

( اٹلی )

روم/کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جمعرات کو اٹلی کے دارالحکومت میں مسلمان، ہندو اور عیسائی پناہ گزینوں کے پیر دھوئے، انھیں چوما اور سب کو’ایک ہی رب کی مخلوق ‘ قرار دیا۔پوپ نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب برسلز میں ہونے والے تباہ کن حملوں کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف جذبات ابھر رہے ہیں۔ پوپ نے ہر قسم کے دہشتگردانہ حملوں کو ’جنگی اقدام‘ قراردیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ ان کے ذمہ دار خون کے پیاسے وہ لوگ ہیں اسلحہ ساز کارخانوں...

آلسعود کی یمن میں جارحیت :عالم اسلام کی خاموشی افسوس ناک:تحریک انصار اللہ...

( یمن )

صناء/تحریک انصار اللہ یمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، برطانیہ اور اسرائیلی حکومت کی حمایت سے اپنے جنوبی ہمسائے یمن پر حملہ کر کے بےشمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔انہوں نےکہا کہ دنیا کے سب سے بڑے مجرموں نے یمن پر جارحیت کا نقشہ تیار کیا۔ سعودی عرب کو علاقے کے امن میں خلل ڈالنے والا ملک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاض نے رہائشی علاقوں، بنیادی تنصیبات، صحت اور تعلیم کے مراکز پر بمباری اور عام شہریوں کو شہید کر کے یمن کے عوام کے ساتھ...

دہشت گرد ترکی سے شام میں داخل ہو رہے ہیں:روسی وزیر خارجہ...

( روس )

ماسکو/روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر ترکی کے راستے شام میں داخل ہوتے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایسی تازہ ترین اطلاعات انہیں موصول ہوئی ہیں کہ ترکی کے راستے بڑی تعداد میں دہشت گرد عناصر مسلسل شام میں داخل ہو رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے بحران کے سیاسی حل کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کا مطلب دہشت...

غاصب صیہونی افواج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید...

( فلسطینی )

غزہ/غاصب صیہونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا۔غاصب صیہونی فوجیوں نے زمین پر پڑے زخمی فلسطینی کے سر میں بہت قریب سے گولیاں ماریں۔ اپنی شہادت سے قبل مذکورہ فلسطینی نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر صیہونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اس کا ساتھی شہید اور وہ خود زخمی ہو گیا تھا، تاہم صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ پر جانے اور زخمی فلسطنی کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں...

مسلمان لڑکی کے سخت سوالات، آنگ سان سوچی برہم...

( برما )

برما/برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام کی میزبان مسلمان لڑکی کی جانب سے میانمار کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی سے سخت سوالات پوچھنے پر وہ خاصی برہم ہوئیں ۔ آنگ سان سوچی برطانیہ کے ایک معروف نشریاتی ادارے کے پروگرام میں شریک تھیں۔ جسکی میزبان مشعال حسین نے آن سانگ سوچی پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور انھیں آڑے ہاتھوں لیا۔اس موقع پرچراغ پا آنگ سان سوچی نےانتظامیہ سے پوچھا کہ انھیں بتایا کیوں نہیں گیا کہ ان کا انٹرویو...

شراب اور منشیات مخالف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا ہم سب کا دینی فریضہ:مولانا غلام رسول حامی...

( کشمیر )

سرینگر/ کاروانِ اسلامی جموں وکشمیر نے جس حساس مسئلے کی اور قوم توجہ مبذول کرائی تھی کہ منشیات ، شراب اور نشہ آور چیزوں کا استعمال عروج پکڑتا جا رہا ہے اور اگر اس کا سدِ باب نہیں کیا گیا تو حالات انتہائی سنگین رُخ اختیار کر سکتے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ شراب منشیات مخالف پروگرام کو ہنگامی بنیادوں پر چلایا گیا اگرچہ چند لوگوں نے اس وقت اپنے خدشات ظاہرکئے تھے تاہم United Nation کی تازہ سروے رپورٹ نے ہمارے خدشات کو صحیح ثابت کردیا کیوںکہ رپورٹ کے مطابق 70%...

امریکہ کیوبا پر ناجائز اقتصادی محاصرہ ختم کریں:امریکی تجزیہ نگار نوم چومسکی...

( امریکہ )

واشنگٹن/نیوزنور/ عالمی شہرت یافتہ امریکی سیاسی تجزیہ نگار وماہرلسانیات ’’نوم چومسکی ‘‘نے واشنگٹن سے کیوبا کی سرزمین پر گانتانومو کا فوجی قبضہ اوراقتصادی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔اوبامہ کے نام ایک خط کہ جس پر دیگر نامور شخصیات وتنظیم نے دستخط کئے ہیں میں کیوباپر امریکی اقتصادی محاصرے کی تنقید کرتے ہوئےکہاکہ اس محاصرے سے کیوبا کی عوام کو 1960 ءسے2014 ءتک 117 ارب ڈالر کا نقصان ہواہے ۔نوم چومسکی نےلکھاہےکہ کیوباپر محاصرے سے نہ صرف اس ملک...

بحرین:انسانی حقوق رکن شیر خوار بچے سمیت گرفتار...

( بحرین )

منامہ/بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن زینب الخواجہ کو ان کے شیر خوار بچے کے ساتھ ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق زینب الخواجہ کو شیر خوار بچے کے ساتھ پیر کے روز ان کے گھر سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔انہیں اس سے پہلے بھی کئی بار گرفتار کیا جا چکا ہے اور بحرین کی نمائشی عدالتوں نے انہیں قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔زینب الخواجہ کو سن دو ہزار چودہ...