تاز ترین خبریں

ایرانی عوام ولایت فقیہ اور اسلامی انقلاب کی امنگوں کے وفادار ہیں:حجت الاسلام کاظم صدیقی...

( ایران )

تہران:تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ولایت کی پیروی ایرانی عوام کے خون میں رچ بس گئی ہے اور عوام نے پوری آگہی اور بصیرت کے ساتھ اسلامی جمہوری نظام کا انتخاب کیا ہے ۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ ابنا‘‘ کے حوالے نقل کیا ہے کہ تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے چھبیس فروری کو ہونے والے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی شرکت کا مطلب اپنی سیاسی حیات کو دوام عطا کرنا اور اپنی تقدیر کا خود...

ایرانی عوام انتخابات میں دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے: رہبر انقلاب اسلامی سے مشرقی آذربائیجان کے شہریوں کی ملاقات...

( ایران )

تہران:رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مشرقی آذربائیجان کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے ملاقات میں اس سال گیارہ فروری کی ریلیوں میں ایران کی عظیم ملت کی بھرپور شرکت کو عوام کے عزم راسخ، استقامت اور بیداری سے تعبیر کیا ۔
آپ نے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے انتخابات کو ملت کی بیداری کا مظہر، نظام کا دفاع، استقامت اور قومی عزت قرار دیا اور فرمایا کہ انتخابات میں عوام کی ہر انداز میں اور بصیرت و دانائی کے ساتھ...

پلوامہ میں مظاہرین پر راست فائرنگ،19سالہ دانش اور22سائستہ نامی طالب علم جاں بحق...

( کشمیر )

پلوامہ/پلوامہ کے مضافاتی علاقہ کاکہ پورہ اور اسکے گرد نواح میں اُ س وقت کہرام مچ گیا جب یہاں ایک معرکہ آرائی کے دوران ہوئے شدید احتجاج میں شامل لوگوں پر فوج اور فورسز نے شدید ٹیر گیس شلنگ اور راست فائرنگ کر دی ۔ فوج اور فورسز کی اس کارروائی کے نتیجے میں ایک 19سالہ انجینئر نگ طالب علم دانش فاروق اور ماسٹرس کر رہی 22سالہ طالبہ شائستہ حمید ٹیر گیس شل اور گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر ڈیڑھ درجن مظاہرین بھی ٹیر گیس شل اور گولیوں کی زد میں آکر...

انقلابی اسلامی کی37ویں سالگرہ کی مناسبت سے جموں،کشمیر اور کرگل میں مجالس و ریلیوں کا انعقاد...

( کشمیر )

سرینگر:ولایت ٹائمز ڈیسک :دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں انقلاب اسلامی کی37 ویں سالگرہ کے مو قع جشن انقلاب کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی خاصی تعداد اور علمائے دین و دانشوں نے شرکت کی۔14فروری کو جوانان رکھ شالنہ ٹینگن نے بعد از نماز مغربین توحید ایجوکیشنل انسٹیچیوٹ رکهشالنه میںایک جشن انقلاب ایران مجلس کا انعقاد کیا جس میں علمائے کرام،دانشور،شعرانے اپنے کلام سےعوام کوآگاہ کیا۔جن شخصیات نے تقریب سے خطاب...

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تصوف پر سہ روزہ عالمی کانفرنسن منعقد...

( بھارت )

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ولایت فائونڈیشن نئی دہلی کے اشتراک سے تصوف کے موضوع پر ایک سہ روزہ عالمی سیمینار (علامہ ابو الحسن حافظیان کے خصوصی حوالے سے)13 تا15فروری جامعہ ملیہ اسلامیہ میںشروع ہوا جس میں کثیر تعداد میں ہندوبیرون ہند کے مشاہیر اصحا ب علم وقلم اور مفکرین نے شرکت کر رہے ہیں ۔تین روزہ سیمینار میں تصوف کے مختلف اہم موضوعات پر75 سے زائد مقالات پڑھے جارہے ہیں اور ان پر بحث و مباحثہ بھی جاری ہے۔ سیمینار کی...

اسلامی جمہوریہ ایران مظلوم فلسطینیوں کا واحد ہمدرد ملک :حماس...

( فلسطین )

زہ:: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراه نے کہا هے که اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو مظلوم فلسطینیوں کا واحد حامی ہے ۔فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراه’’ ابو مر ذوق ‘‘ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مظلوم فلسطینی عوام کا واحد ہمدرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران وہ واحد ملک ہے جس نے فلسطینیوں پر ہو رہے ظلم کے خلاف ہمیشہ آ واز بلند کی ہے ۔ انہوں نے کہا دنیا کے دیگر...

ایران کے دو ٹوک موقف نے امت مسلمہ کا ہمیشہ سر فخر سے بلند رکھا:پاکستانی سنی عالم...

( پاکستان )

کراچی:جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید معصوم نقوی نے کہا ہے کہ ایران نے اتحاد امت کو ہمیشہ فروغ دیا اور کبھی کسی فرقے کی دل آزاری نہیں کی۔ جے یو پی کے وفد کے حالیہ دورہ ایران کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے ایسے تعلیمی ادارے اور مدارس بھی تشکیل دے دیئے ہیں جہاں تمام مکاتب فکر کے طلبا کو ان کی فقہ کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے اور گارنٹی دی جاتی ہے کہ وہ جس فقہ سے تعلق رکھتے ہوں گے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی ویسے ہی اپنے...

داعش کا اصلی بانی کون:یواین میں شامی نمائندے کا سوال؟...

( شام )

جینوا:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے اصلی بانی اور سرپرست ہیں ۔ سعودی عرب پہلے یمن جنگ میں کامیابی حاصل کرلے پھر شام پرفوجی حملے کے بارے میں فکر کرے ۔ سعودی عرب امریکی شیطانی اور یزیدی اتحاد کا حصہ ہے سعودی حکام کی رفتارصہیونیوں جیسی ہے سعودی اور یہودی دونوں بھائی ہیں۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار...

داعش کا مقصدفلسطینیوں و کشمیریوں کی تحریک کو کمزور کرنا ہے:مفتی اعظم فلسطین...

( فلسطین )

غزہ:فلسطین کے مفتی ڈاکٹرمحمد احمد حسین نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ایسے وہابی گروہوں اور جماعتوں سے دور رہنا چاہیے جو بے گناہ انسانوں کو قتل کرتے ہوں کیوں کہ بچوں، عورتوں اوربوڑھوں کو قتل کرنے والے اسلامی تعلیمات کے پیروکار نہیں بلکہ دہشت و وحشت پھیلانے والی سامراجی طاقتوں کے آلہ کار ہیں۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی مفتی ڈاکٹرمحمد احمد حسین...

ہماری قوم اسلام،انقلاب و اتحاد کے محافظ ہیں:ایرانی سنی عالم دین...

( ایران )

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نےاسلامی انقلاب کی 37 ویں سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی بھاری شرکت کی سراہنا کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ واقعہ ایران میں سبھی مسالک وفرقوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کا عظیم مظاہرہ ہے ۔ ایران کےشہر سنندج کے خطیب جمعہ ممتاز اہلسنت عالم دین ’’ماموستا عبدالرحمان خدائی‘‘نے اپنے خطبےمیں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں شرکت پر ایرانی عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئےکہاکہ ایرانی عوام اتحادویکجہتی...