بین الا قوامی خبریں
ایران کا امن و استحکام دیگر ممالک کے استحکام کا سبب ہے...
تہران/جہان تشیع کے عالی مرجع تقلیدآیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے فرمایا کہ ایران میں اسلامی نظام اور عوام کا دینی رجحان اس ملک میں استحکام کا سبب بنا ہے اور یہی چیز اسلامی حکومت کے دوام کی ضامن ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے اہل بیتؑ نیوز ایجنسی کے حوالے نقل کیا ہے کہ تہران کے میئر’ محمد باقر قالیباف‘جو ایام اربعین میں زائرین کربلا کو رفاہی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے عراق دورے پرتھے نے گزشتہ روز آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔جہان تشیع...
پاکستان کو ایک صالح قیادت کی ضرورت ہے...
کراچی/ یکم دسمبر2015/تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کو ایک صالح قیادت کی ضرورت ہے تاہم لیڈر ایک سوچ اور ویڑن کا نام ہے جبکہ لیڈر بننے کیلئے نظریہ اور جدوجہد ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں ساوتھ ایشیا لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی ماں اور نانا کی تصویر لگا کر لیڈر نہیں بن سکتا ہے۔
پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار...
اسلام آباد/ 3دسمبر2015/پاکستان ائر فورس فلائٹ آفیسر مریم مختیار طیارہ کریش ہونے کے نتیجے میں شہید ہوگئیں۔ہر طرف سوگ کی کیفیت طاری ہوگی، ہر طرف پاکستان کی اس بہادر بیٹی کے چرچے ہونے لگے۔پاکستان کی پہلی خاتون شہید پائلٹ مریم مختیار 1992ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ والد کرنل (ر) مختیار احمد شیخ کو دیکھ کر مریم کے دل میں بھی پاک افواج میں جانے کا شوق پیدا ہوا، ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی اور سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں پاکستان ائیر فورس...
اہل مغرب اور وہابیوں کو حضرت آیۃ اللہ ناصر مکارم شیرازی کی نصیحتیں...
تہران/4دسمبر2015/میں حجاز اور وہابی علماء کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ تم اس وقت اپنے افکار اور نظریات کا نتیجہ دیکھ رہے ہو ، تمہاری فکروں کا نتیجہ سروں کو کاٹنا، جرائم انجام دینا، لوگوں کو زندہ جلانا اور نیست ونابود کرنا ہے ، لہذا تم مسلمانوں کی صفوں میں داخل ہوجاؤ اور ان غلط افکار کو ترک کردو۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ کے مطابق تشیع جہاں کے عالی مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ ناصر مکارم شیرازی نے قم کی مسجد اعظم میں فقہ کے درس خارج کے دوران تکفیرکی جڑوں...
داعش اسلام کے نام پر اُمت مسلمہ کو تباہ کرنےمیں مصروف...
جدہ/سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے خطبۂ حج میں دشمنان اسلام کی اس دین کو نقصان پہنچانے کے لیے سازشوں کی مذمت کی ہے۔انھوں نے امت مسلمہ پر زوردیا کہ وہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ یوم عرفہ کو میدانِ عرفات میں مسجد نمرہ سے حج کے رکنِ اعظم ’’وقوف عرفہ ‘‘لاکھوں فرزندان توحید سے خطاب کر تے ہوئے سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل شیخ نے عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ...
کافر کہنے، قتل پر اکسانے اور تفرقہ پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی:پاکستانی وزیر داخلہ...
اسلام آباد/پاکستان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ ایک دوسرے کو کافر کہنے، قتل پر اکسانے اور نفرت انگیز تقاریر پر حکومت کارروائی کرے گی۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے پاکستانی ذرائع کے حوالے خبر دی ہے کہ پاکستان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی جبکہ حکومت نے پہلے ڈائیلاگ پھر ملٹری ایکشن کا فیصلہ کیااور ہم نے دہشت گردی کے خلاف...
داعش ناجائزگروہ :الظواہری...
دوحہ/القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے دولت اسلامیہ العراق وشام (داعش)اور اس کے رہنما ابو بکر البغدادی کو ناجائز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ داعش کی خلافت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔حالیہ آڈیو پیغام میں القاعدہ کے رہنما ایم الظواہری نے مزید کہا کہ اگر ممکن ہوا تو ان کے حامی عراق اور شام میں مغربی اتحاد کے خلاف لڑنے کے لئے داعش کے ساتھ اتحاد کرلیں گے۔
اتحاد کو فروغ دینا امت مسلمہ کا دینی فریضہ ہےـ:ایرانی اہلسنت عالم دین...
تہران/نیوزنور/ایران کے ممتاز اہلسنت عالم دین نے مسلمانوں سے اتحاد و مفاہمت کو فروغ دینےکی تاکید کرتے ہوئےکہاہےکہ اتحاد کو فروغ دینا امت مسلمہ کا دینی فریضہ ہے۔ایران کے ممتاز سنی عالم دین ’’حاج کافوراخون یزدی ‘‘نے مختلف اسلامی مسالک و فرقوں سے وابستہ لوگوں سے دینی فرایض و ذمہ داریوں کی پاسداری کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینا مسلمانوں کادینی فریضہ ہے ۔انہوں نےکہاکہ موجودہ دور میں جب دشمن اسلام ومسلمانوں کے خلاف...
گیارہ ستمبر کا واقعہ اسامہ بن لادن کا کام نہیں: سابق افغان صدر حامد کرزئی...
کابل/افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کا واقعہ اسامہ بن لادن کا کام نہیں تھا۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی کی تردید کی اور کہا کہ گیارہ ستمبر کے حملے اسامہ بن لادن کے گروہ القاعدہ کا کام نہیں تھا لیکن ایک دہشت گرد گروہ نے ان حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ حامد کرزئی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس واقعے میں القاعدہ...
ولایت فقیہ غدیر کا احیاء ہے:شیخ کاظم صدیقی...
تہران/ سلامی جمہوریہ ایران کےممتاز عالم دین و تہران کے امام جمعہ ’’حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی‘‘ نےغدیر بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں اسلامی انقلاب اورولایت فقیہ کوغدیرکا احیاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بشریت کی نجات کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو مختارپیدا کیا ہے تاکہ وہ خیراورشرکے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرے اوراللہ تعالیٰ نے ہمارے وجود کے اندرولایت کورکھ دیا ہوا ہے لہذا ایسا نہیں ہوسکتا...