بین الا قوامی خبریں
صہیونیت دنیا کی تمام مشکلات کی جڑ،اسرائیل کی نابودی لازمی:صہیونیزم مخالف یہودی اتحاد کے ترجمان...
( فلسطین )
اینٹی صہیونیزم یہودی اتحاد کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم یہودی صہیونی رجیم کے تمام انتہا پسندانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں کہا ہے کہ یہودی عقائد کی بنا پر اسرائیل صہیونی حکومت کا دار الحکومت نہیں ہو سکتا۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا‘‘ سے نقل کیا ہے کہ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اینٹی صہیونیزم یہودی اتحاد کے ترجمان نے مشہد میں منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس ’’افق نو‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم اس بات کے گواہ ہیں کہ...
قدس یہودیت کا مرکز ویہودیوں کیلئے مقدس ہے:سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلیٰ...
( سعودی عرب )
ریاض/سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرق وسطی کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلیٰ نے امریکی چینل کے ساتھ ایک انٹریو میں ٹرنپ کے یروشلم اعلان کی تائید کرتے ہوئے قدس کو یہودیت کا مرکز قرار دیا۔‘‘ولایت ٹائمز‘‘ نے خبر رساں ادارہ ’’وطن سرب‘‘کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرق وسطیٰ کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلی عبدالحمید حکیم نے ایک امریکی ٹی وی چینل ’’الحرۃ‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں دعوی کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم...
مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے:شیخ الازہر...
( مصر )
قاہرہ/مصری یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے سعودی عرب کی بیت المقدس پر عدم توجہ اس کے ایمان کی کمزوری اور عدم ایمان کی علامت ہے۔ مصری یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے سعودی عرب کی بیت المقدس پر عدم توجہ اس کے ایمان کی کمزوری اور عدم ایمان کی علامت ہے۔احمد الطیب نے کہا کہ بیت المقدس کا ایک پتھر بھی ایسا...
امریکی اعلان اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا:سید حسن نصر اللہ...
( لبنان )
بیروت/حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے امریکی صدر کے بیت المقدس کے حوالے سے حالیہ فیصلے کو اسرائیل کی نابودی اور فلسطینیوں کی وطن واپسی کا پیش خیمہ قرار دیا اور کہا کہ عرب ممالک سمیت عالم اسلام کو اس حساس وقت میں فلسطینیوں کا بھرپور دفاع کرنا ناگزیر ہے۔
’’ولایت ٹائم‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے امریکی سفارتخانہ کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر کے فیصلہ کو اسرائیل کی نابودی اور فلسطینیوں کی...
قاسم سلیمانی نے امام خامنہ ای کے نام پیغام میں داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا...
( ایران )
تہران/بندہ ناچیز، اس میدان میں آپ جناب (امام خامنہ ) کی طرف سے مامور سپاہی کی حیثیت سے داعش کے آخری قلعے ’’ابوکمال‘‘ شہر کی آزادی کے لئے ہونے والی کاروائی کے اختتام اس شجرہ خبیثہ ملعونہ کے تسلط کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں۔جو چیز خدائے سبحان کے لطف و کرم اور رسول اللہ الاعظم صلی اللہ علیہ و آلہ اور آپ(ص) کے اہل بیت کرام علیہم السلام کی عنایات خاصہ کے بعد، اس سیاہ اور خطرناک سازش کی شکست کا باعث ہوئی حضرت مستطاب عالی و مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ...
نائیجیریا میں مسجد پر خودکش حملہ، 50 افراد جانبحق...
( نائجیریا )
نائیجیریا کے مشرقی صوبے آڈا ماوا کی ایک مسجد پر خود کش حملے میں کم از کم 50 افراد جانبحق ہو گئے۔نائجیریا میں ایک خود کش حملہ آور نے مسجد میں دھماکہ کرکے 50 نمازیوں کی جانیں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق مسجد کو اس وقت نشانہ بنایا جب نمازیوں کی ایک بڑی تعداد مسجد میں داخل ہورہی تھی۔نائیجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ خود حملہ صوبہ ادموا کے شمال میں واقع ایک مسجد پر کیا گیا ہے۔نائجیریا کے پولیس ترجمان عثمان ابوبکر کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے خود کو نماز گزار...
عظیم خاتون۔۔۔ شہید محسن حججی کی ہمسر کا نصیحت آموز و غمناک والا پیغام...
( ایران )
شہید محسن آج سے دو سال قبل پہلی مرتبہ شام میں رسول اللہ ؐ کی نواسی حضرت زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کے حرم کی دفاع کیلئے جنگ پرجانا چاہتے تھے ۔ان کی شدید خواہش تھی اسلئے میرے ساتھ مشورہ کیااور میں نے کربلا کے شہید وہب کلبی کی ہمسر کو یاد کیا و قبول کرلیا۔ جانے سے دو ہفتے پہلے آپ نے روزے رکھے اور ہر روز مجلس پر جاتے کہ سفرپر جانے کیلئے کسی قسم کی مشکلات کا پیش نہ آئیں۔ انہوں نے جنگ پر جانے کیلئے منت مانگی ہوئی تھی کہ اپنے ماں باپ کے پاؤں کا بوسہ لیں...
شھید محسن کا عظیم کارنامہ کہ سب کے دل جیت لئے...
ولایت ٹائمز ڈیسک رپورٹ
( ایران )
تہران/جوان شہید کوامامحسین علیہ السلام کی طرح تکفیری دہشتگردوں نے ذبح کر دیا گیا۔شہید محسن حججی کی عمر25 سال تھی اور وہ شہر اصفہان کے رہنے والے تھے۔ پیغمبر اسلام(ص) کی نواسی حضرت زینب بنت علی (س)کے دفاع اور تکفیریت کے خلاف شام میں جاری جنگ میں حصہ لینے کی خاطر انہوں نے شام کا سفر کیا۔چند روز قبل وہ عراق اور شام کی سرحد کے قریب میدان جنگ میں داعشی دہشتگردوں کے ہاتھوں اسیر بنا لئے گئے اور اسیرہونے کے بعد جلاد صفت تکفیری دہشتگردوں نے ان کا سر تن سے...
اسرائیلی وزیر کی بن سلمان سے ملاقات...
( سعودی عرب )
روزنامہ المنار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کے ایک وفد نے سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کے وزراء کے اعلیٰ وفد نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ روزنامہ المنار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ اسرائیلی وفد کی ملاقات سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی خفیہ ایجنسی کے اسرائیل کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔ ملاقات...
امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کیلئے عالمی سازشیں تیز ہو چکی ہیں: شاہ اویس نورانی...
( پاکستان )
اسلام آباد/جے یو پی پنجاب کے صدر نور احمد سیال اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر کی قیادت میں لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانا امریکہ کا ایجنڈا ہے، بھارت نے کشمیریوں اور اسرائیل نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، دنیا بھر مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہہ رہا ہے، دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید...