قوم خبر یں
لکھنو میں آیت اللہ غفران مآب کی حیات و خدمات پر بین الاقوامی سیمینار منعقد، مقررین کا قدیم علماء کے آثار کو تحفظ اور بڑھاوا دینے پر زور...
( ہندوستان )
نئی دہلی/مجددالشریعۃ آیت اللہ العظمیٰ سید دلدار علی غفران مآب علیہ الرحمہ کی حیات اور خدمات پرمدرسۃ الواعظین لکھنؤ میں ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں بیرون ہندوستان اور ملک بھر کے معروف مذہبی و علمی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے موصوف کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے ہندوستان کے قدیم علماء کے تحفظ اور بڑھاوا دینے پر زود یا۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سیمینار بعنوان ’’ مکتب کلامی و فقہی لکھنؤ اور مجددالشریعۃ آیت...

کشمیر میں دفعہ ۳۵ اے کو نہیں جنگجوؤں کو نشانہ بناو؛ کشمیری عوام کو ہراساں کرنا قابل افسوس:نتیش کمار...
( ہندوستان )
سرینگر/جنتا دل (یونائیٹڈ) لیڈر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ دفعہ 35Aپر وار کرنے کے بجائے وادی میں جنگجوؤں کا قلع قمع کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں رہ رہے مسلمان بھی غیر مسلم برادری کی طرح پلوامہ حملے سے کافی رنجیدہ ہے اس لیے یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ کشمیر کا بائیکاٹ کیوں کیا جارہا ہے؟ ’’ولایت تائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ ’’کے این ایس‘‘ کے مطابق بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ...

ابو ظہبی میں بھارت اور پاکستان کے وزرا خارجہ کی ملاقات متوقع...
( ہندوستان )
نئی دہلی/بھارت اور پاکستان کے وزرا خارجہ کی یکم مارچ کو ابو ظہبی میں ملاقات ہوسکتی ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے وزرا خارجہ کی یکم مارچ کو ابو ظہبی میں ملاقات ہوسکتی ہے۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی) نے غیر متوقع اقدام کرتے ہوئے دہلی کو بھی اپنے وزرا خارجہ کے اجلاس کے لیے مدعو کیا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجی امور کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج کو او آئی سی کے 46 ویں سیشن کے لیے مدعو کیا جانا خوش آئند...

خودساختہ ’’امام توحیدی‘‘ کی ہندوستان آمد فتنہ قائم کرنے کی سنگین سازش؛ وزیر داخلہ کے نام مجلس علمائے ہند کا خط جاری؛ تمام پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ...
( ہندوستان )
نئی دہلی/ نام نہاد شیعہ اسکالر اور عالم ’توحیدی‘ کی ہندوستان آمد پر مجلس علماء ہند نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر سخت اعتراض کا اظہار کرتےہوئے ایسے اشخاص کو بلانے پر زی ٹی وی نیٹ ورک کے ذمہ داران کی انداز میں مذمت کی ہے۔ مجلس علماء ہند کے مرکزی دفتر نے لکھنؤ اور دہلی کے شعبے نے تمام علماء سے مشورہ کے بعد ’توحیدی ‘ کی ہندوستان آمد پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے انکے پروگراموں پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ...

عصر حاضر میں امام خامنہ ای کی شخصیت عالم اسلام کے لیے بہترین نمونہ عمل؛نئی دہلی میں آیت اللہ خامنہ کی زندگی، آثار اور افکار پر دو روزہ قومی سیمنار منعقد...
( ہندوستان )
نئی دہلی/ولایت ٹائمزاسپیشل/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حیات ،آثار و افکار پر ہندوستان کی دارلحکومت میں منعقدہ دو روزہ قومی سیمنار میں ایران،کویت ،کنیڈا اور ہندوستان کیطبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر حضرات ،دانشوران،اسکالرز اور علمائے کرام کے علاوہ طلباو طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے دوران مقررین نے آیت اللہ خامنہ ای کی شخصیت کو عالم اسلام کے لیے بہترین نمونہ عمل اور مسلمانوں کیلئے نعمت قرار دیا
’’ولایت...

امرتسر پنجاب میں جموں کشمیر بینک کے برانچ کی نئی عمارت کا کیا چیئر مین نے افتتاح، زرعی تاجروں کیلئے فائنانس سکیم کا آغاز...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور سرپرست اعلیٰ پرویز نے امرتسرپنجاب میں زرعی پیداوار سے منسلک تاجروں اور بیوپاریوں کیلئے ایک خاص جے کے بینک منڈی فائنانس سکیم چالو کی۔ اس موقع پر ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو اور آر کے چھبر، پریزیڈنٹ راکیش گنڈوترا، زونل ہیڈ انوک سنگھ، امرتسر کے مشہور تاجر، کاروباری حلقے کے ممبران، بینک کے متعدد گاہکوں کے علاوہ بینک سٹاف بھی موجود تھے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کے مطابق اس سے پہلے چیئر مین نے امرتسر میں جے کے بینک...

وسیم رضوی آر ایس ایس کا آلہ کار اور شیعہ وقف بورڈ ہند پر قابض ہوکر تفرقہ پھیلا رہا ہے:مولانا شبیر قمی...
( ہندوستان )
سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر نے نام نہاد خود ساختہ شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کی منحوسیت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علمائے ہند سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نام نہاد مْلا کے چہرے سے آر ایس ایس کا نقاب سر عام اْتاریں۔’’ولایت تائمز‘‘ کو موصولہ بیان کے مطابق پیروان کے سر پرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے وسیم رضوی کی منحوسیت پرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص مسلمانوں کے بیس میں مسلمانوں کا دشمن ہے جو اپنے ناپاک حرکات و سکنات کے ذریعے...

نمائندہ ولی فقیہ:سید احسان حیدر جوادی انقلاب، ولایت اور مرجعیت کے مدافع و خدمتگذار تھے...
( ہندوستان )
نئی دہلی/ہندوستان کیلئے نمایندہ ولی فقیہ نے مدافع انقلاب عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید احسان حیدر جوادی کی وفات پر تعزیت و افسوس کا اظہار ہے۔
ولایت ٹائمز کے مطابق ہندوستان کیلئے انقلاب اسلامی ایران کے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای (مدظللہ) کے نمایندہ حجت الاسلام والمسلمین آقای مہدی میدوی پور نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں بھارت کے جلیل القدر عالم دین حجت الاسلام والمسلین مولانا سید احسان حیدر جوادی کے اچانک انتقال پر افسوس اور...

نظام ولایت فقیہ کو ختم اور کمزور کرنے کیلئے دشمن کا ناپاک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا;ہندوستان کے شہر لکھنؤ کے چھوٹے امام باڑہ میں عظیم الشان کانفرنس منعقد، علمائے کرام ...
( ہندوستان )
لکھنو/ولایت ٹائمز ڈیسک/ہندوستان کی مختلف دینی تنظیموں اور اداروں جانب سے’’ رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مدظلہ العالی کی شخصیت اور کارنامے ‘‘کے عنوان سے چھوٹے امام باڑہ لکھنو میں منعقد ہ عظیم الشان جلسہ میں علمائے کرام نے یکجا ہوکر نظام ولایت فقیہ اور مرجعیت کو اسلام کی طاقت قرار دیا۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کو موصولہ بیان کے مطابق ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں واقعہ مشہور چھوٹا امام باڑہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام اور علمائے کرام و دانشوروں...

تمام مسائل کا حل مسلمانوں کے بھائی چارہ اور اسلام ناب کی تشہر میں مضمر:حیدرآباد میں ایرانی صدر کا خطاب...
( ھندوستان )
نئدہلی/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے حیدر آباد کی تاریخی مکہ مسجد میں نمازیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان آپس میں متحد ہوتے تو امریکا میں یہ ہمت نہ ہوتی کہ وہ بیت المقدس کو غاصب اسرائیلی حکومت کا درالحکومت اعلان کرتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے جنوبی شہر حیدر آباد کی تاریخی مکہ مسجد میں نمازجمعہ میں شرکت کے بعد نمازیوں کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کہاکہ عالم اسلام...
