مقالات/مراسلات

امام خمینیؒ حق کے داعی...

حکیم عبدالرشید

قوموں کے عروج وزال کا انحصار جہاں افراد کے طرز حیات پر ہوتا ہے ۔ وہیں قومی قیادت بھی اسکی ذمہ د ار ہوتی ہے کہ وہ قوم کی فکری اور عملی رہنمائی کن خطوط پہ کرتی ہے۔ایران جہاں بادشاہی طرز حکومت صدیوں سے اپنی جڑیں مضبوط کرکے قوم کو پشت در پشت غلامی کے دلدل میں پھنساکرشاہی خاندان اپنے من پسندرویہ کو قائم رکھتے ہوے ایرانی قوم کی گردنوں پہ سوار تھا۔وہیں جمہوریت کے نام پر مغربی طرز زندگی اختیار کرنا شاہی حکمرانوں کی مجبوری بن چکی تھی۔جسکی وجہ سے مغربی...

امام خمینیؒ کا نظریہ سیاست...

از قلم:محمد افضل بٹ

دنیا بھر میں کشت و خون کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے تاہم اسلامی دنیا خاص کر عراق ، شام یا افغانستان ، پاکستان ، میانمار وغیرہ کے خون آشام منظر نامے کی ماضی میں نہ کوئی مثال ملتی ہے اور نہ نہ ہی دنیا کے دیگر غیر اسلامی ممالک میں ایسی خونین صورتحال ہے۔دنیا روز نت نئے مسائل و مشکلات کے اتھا ہ بھنور میں پھنس رہی ہے ۔ ہمارے مسائل روز برو ز گنجلگ اور پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتے جارہے ہیں۔ بسیار نظاموں اور ازموں کی موجودگی کے باوجود دنیا تباہی کے دہانے پر ہے...

8 اپریل1980ءشہید باقر الصدر اور ان کی بہن بنت الہدیٰ کا یوم شہادت...

ولایت ٹائمز ڈیسک

( عراق )

8اپریل سنہ 1980کو عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے کارندوں نے عظیم فلسفی اور عالم دین آیت اللہ سید محمد باقر الصدر اور ان کی ہمشیرہ آمنہ حیدر الصدر عرف بنت الہدیٰ کو جیل میں اذیتیں دینے کے بعد شہید کردیا۔
آیت اللہ سید محمد باقر الصدر سنہ 1934 میں عراق کے شہر کاظمین میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم اپنے شہر میں ہی حاصل کی اس کے بعد وہ اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے نجف اشرف چلے گئے۔ابھی ان کی عمر بیس سال بھی نہیں ہوئی...

صیہونی لابی اور اسلامی مقاومت؟کیا شیر کو گیدڑ اور گیڈر کو شیر کہا جا سکتا ہے؟...

تحریر: ڈاکٹر محمد عز

( دبئی )

ترجمہ: الف۔ ع۔ جعفری
لبنان کے تمام قبیلوں نے گزشتہ چالیس سال کے عرصے میں دو واقعات؛ ایک داخلی خانہ جنگی اور دوسرے اسرائیل کا لبنان پر ظالمانہ قبضہ، سے بقدر کافی رنج و الم اٹھایا ہے۔ کوئی ایسا لبنانی باشندہ نظر نہیں آئے گا جو ان دو واقعات سے شیریں یادیں اپنے ذہن میں رکھتا ہو۔ ان وقائع نے لبنانیوں کے سکون کو چھینا اور ان کی زندگیوں کو قتل و غارت اور ظلم و سفاکیت کی بھینٹ چڑھایا۔
دو دہائیوں کے رنج و الم کو برداشت کرنے کے بعد جس چیز نے لبنانیوں...

جشن نوروز:کل یوم لا یعصیٰ اﷲ فھو عید :امام علی ؑ...

( مجتبیٰ علی ابن شجاعی/سرینگر )

آج کا دور انتہائی ترقی پذیر دور ہے ذرائع ابلاغ و ترسیل کی فراوانی ہے اخبارات اور کتابوں کی بھی فروانی ہیں مطالعہ کیلئے کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے لہٰذا کسی بھی صورت میں مطالعہ کو ترک نہیں کرنا چاہئیے۔کوئی مذہبی ،سماجی ،سیاسی نیز اقتصادی بات کو سُننے کے بعد اس پر مزید تحقیق کرنا چاہئے۔معاشرے کی تعمیر و ترقی اور معاشرے کا سدھار علم وادب میں ہی ہے۔چونکہ میری لاعلمی اور بہت ہی قلیل مطالعہ کی وجہ سے میرے تحریر میں بہت سی خامیاں ہوں گے۔کیونکہ...

خلیجی ممالک کی اسرائیل نوازی؟...

تحرير: ڈاكٹر سيد شفقت حسين شيرازی

( پاکستان )

ہر باضمير اور غيرت مند خواه وه مسلم ہو يا غير مسلم، عرب ہو يا عجم تحریک مقاومت اسلامی حزب الله اور مقاومت كو قدر كی نگاه سے ديكھتا ہے، كيونكہ قومی انحطاط، مذہبی انتشار اور دينی اقدار سے دوری كے اس دور ميں جب استكباری اور صہيونی قوتيں انسانيت كی تذليل اور آزاد و خود مختار ممالک كی تضحیک كر رہی ہیں، ايسے نازک دور ميں ايک مختصر سی جماعت “حزب الله لبنان” جو تمام تر مذاہب و اديان، رنگ و نسل كی قيود سے بالا تر ہو كر ظالم و مظلوم، مستكبر و مستضعف،ناجائز...

باغ فدک آج کہاں واقع ہے:ایک تاریخی پس منظر؟...

ترجمہ و تحقیق: افتخار علی جعفری

( مدینہ )

جون2008ء میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے سعودی عرب کے دس روزہ دورے کے دوران اُس تاریخی علاقے کا قریب سے مشاہدہ کیا اور کچھ ایسے حقائق سے پردہ ہٹایا جو آج تک عام لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہیں۔
دختر رسول خدا ﷺ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام ہیں۔ حضرت زہرا(س) کا اسم گرامی ذہن میں آتے ہیں ان پر پڑے مصائب بھی انسان کے ذہن میں آ جاتے ہیں اور جب مصائب کا تذکرہ آتا ہے باغ فدک کا آپ سے چھینا جانا اور حضرت زہرا(س) کا اپنا حق مانگنے...

حزب اللہ کی نظر میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل...

شیخ نعیم قاسم

( لبنان )

اسلامی مقاومت حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حال ہی میں لبنان کے روزنامے “السفیر” میں ایک مقالہ شائع کیا ہےجس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ راہ حل کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘‘ اپنے قارئین کیلئے اس کا اردو ترجمہ پیش کر رہا ہے۔
تحریر: شیخ نعیم قاسم اتحاد بین المسلمین اور وحدت اسلامی ایک وسیع منصوبہ ہے، جس کے تحقق کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عالم اسلام میں اتحاد کو فروغ دینے...

کب تک بےقصوروں کو قربانی کا بکرا بنا دیا جائےگا؟...

الطاف حسین ندوی

( کشمیر )

الطاف حسین ندوی
بھارت کا’’ نادراجتماعی ضمیر ‘‘کیا کبھی مطمئن ہوگا؟یا وہ’’ بھولی بھٹکی روح‘‘ کی طرح ہزاروں انسانوں کا خون پی لینے کے بعد بھی پیاسی رہے گی ؟یہ وہ سوال ہے جس کا جواب اگربھارت نے ’’محمد مقبول بٹ‘‘کی پھانسی کے وقت تلا ش کیا ہوتا تو شاید محمد افضل گورو کی باری ہی نہ آتی۔مگر یہ بھارت ہے جس میں ہر قتل کے بعد نئے قتل تک سوچ و بچار کے دروازے بند کئے جاتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ یہ نہیں ہے کہ یہ لوگ عقل نہیں رکھتے ہیں نہیں نہیں ایسا...

سیرت خاتون محشر سلام اللہ علیہا...

از:جی ایچ راتھر(بڈگام ) کشمیر

( کشمیر )

بسمہ تعالیٰ
خاتون محشر حضرت فاطمۃزہرا،سیدۃ نساٗءالعالمین (س)ؑ ہر اعتبار سے سیرت طیبہ کی ایک اعلیٰ اور مثالی نمونہ تھی،اٹھاہ سال کی مختصر مدت حیات میں آپ (س)نے سیرت پاک کے جو نقوش چھوڑے ،خواتین اسلام کیلئے ان کے اتباع اور انقیاد میں ان کی دنیوی و اُخروی زندگی میں سر خروی کی ضمانت ہے۔آپ (س) کی ذات مقدسہ جلال و جمال ،اخلاص و ایثار،صبر و رضا، علم و عمل اور زہد و تقویٰ کی آئینہ دار تھی،تمام انسانی قدریں اور اخلاقی میں محاسن اپنی پوری تابندگیوں...