بین الا قوامی خبریں
گیارہ ستمبر کا واقعہ اسامہ بن لادن کا کام نہیں: سابق افغان صدر حامد کرزئی...
کابل/افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کا واقعہ اسامہ بن لادن کا کام نہیں تھا۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی کی تردید کی اور کہا کہ گیارہ ستمبر کے حملے اسامہ بن لادن کے گروہ القاعدہ کا کام نہیں تھا لیکن ایک دہشت گرد گروہ نے ان حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ حامد کرزئی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس واقعے میں القاعدہ...
ولایت فقیہ غدیر کا احیاء ہے:شیخ کاظم صدیقی...
تہران/ سلامی جمہوریہ ایران کےممتاز عالم دین و تہران کے امام جمعہ ’’حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی‘‘ نےغدیر بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں اسلامی انقلاب اورولایت فقیہ کوغدیرکا احیاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بشریت کی نجات کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو مختارپیدا کیا ہے تاکہ وہ خیراورشرکے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرے اوراللہ تعالیٰ نے ہمارے وجود کے اندرولایت کورکھ دیا ہوا ہے لہذا ایسا نہیں ہوسکتا...
مسجد اقصیٰ عالم اسلام کا ملی دینی اثاثہ:خالد مشعل...
غزہ/اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے پرجوش عوامی انقلابی تحریک شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہاہےکہ بیت المقدس کے عوام قبلہ اول کے دفاع کو یقینی بنانے اور مقدس مقام کی تقسیم کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے موثر تحریک کا آغاز کریں۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے مرکزی اطلاعات فلسطین کے حوالے سے نقل کیاہے کہ حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے دوحہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سیاسی...