کشمیر نیوز
فرزند رسولؐ امام موسیٰ کاظم ؑ کی سیرت طیبہ عالم انسانیت بالخصوص مزاحمتی قائدین کے لئے نمونہ عمل: مولانامسرور عباس انصاری...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/یوم شہادت فرزند رسولؐ حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کے سلسلے میں اتحاد المسلمین جموں و کشمیر کے اہتمام سے دیور پریہاس پورہ میں سوگواری کی ایک عظیم الشان مجلس برپا ہوئی جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کرکے آفتاب امامت کے ساتویں تابناک اختر حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کو خراج عقیدت پیش کیا۔عزادری کی اس عظیم الشان مجلس کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد وقفہ نماز کو چھوڑ کردن بھر ذاکرین نے روایتی مرثیہ خوانی کے...

رسول اللہؐ کے ساتویں وصی امام موسیٰ کاظمؑ نے اپنے دور میں دین محمدی کا دفاع اور امت کو متحد ہونے کی تلقین کی:آغا سید ہادی الموسوی الصفوی...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/ رسول اللہ(ص) کے ساتویں وصی حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت مظلومانہ کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیرکے اہتمام سے وادی کے مختلف مقامات پر مجالس و اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی اور تاریخی مجلس مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ یوسفؒ شارع فضلؒ اللہ بمنہ میں منعقد ہوئى جس میں وادی بھر سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے امامؑ مظلوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ’’ولایت تائمز‘‘ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق...

جماعت اسلامی پر پابندی، چہ معنی دارد...
( جموں وکشمیر )
مرکزی حکومت نے سال رواں کے ماہ فروری کی اٹھائیس تاریخ کو جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پانچ سالہ پابندی عائد کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی جموں کشمیر زیر زمین مسلح گروپوں کے رابطے میں ہے اور لوگوں کو پُر تشدد کارروائیوں کے لئے یہ جماعت اکساتی ہے۔
جماعت پر پابندی عائد ہونے کے باقاعدہ اعلان سے قبل ہی وادی کے طول وعرض میں جماعت اسلامی جموں کشمیر کے امیرجماعت ڈاکٹر عبدلحامد فیاض سمیت درجنوں سرگرم کارکنوں...

پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، قیام امن کی سنجیدہ کوشش؛جماعت اسلامی پر قدغن افسوسناک:آغا سید حسن...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/بھارت اور پاکستان کے درمیان تشویشناک کشیدگی اور سرحدوں پر گن گرج کے بیچوں بیچ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی سپردگی کو خیرسگالی کے قابل تحسین اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ پاکستان نے اس نازک مرحلے پر سیاسی تدبر اور مفاہمانہ رویہ کا مظاہرہ کرکے جنوب ایشائی خطے میں پائیدار امن و استحکام کی پُرخلوص خواہش کا اظہار...

جماعت اسلامی پر پابندی استعماری حربہ؛ دفعہ 35Aکا تحفظ ریاستی عوام کے لیے ’’کرو یا مرو‘‘ والا معاملہ:مشترکہ مزاحمتی قیادت...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/جموں کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے جماعت اسلامی کو غیر قانونی قرار دئے جانے کو استعماری حربہ قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قائدین نے بتایا کہ جس طرح حکومت ہندوستان نے رات کے اندھیرے میں جموں وکشمیر کے آئین میں ترمیمی آرڈر پاس کیا اسی طرح رات کے اندھیرے میں ہی ریاست کے پشتنی باشندگی قانون35A، آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ کرکے ریاستی عوام کو حاصل حقوق پر شب خون مارنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ’’ولایت ٹائمز ‘‘...

ہند پاک تناؤ کو ختم کرنے کیلئے مذاکراتی عمل کا آغاز وقت کی اہم ضرورت، جماعت اسلامی پر پابندی افسوسناک:آغا سید ہادی الموسوی...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/کشمیر کے معروف مذہبی رہنما آغا سید ہادی الموسوی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور دونوں ملکوں کی جانب سے حالیہ فضائی حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگی صورتحال سے مسائل اور بگڑیں گے حل نہیں ہونگے۔ ’’ولایت تائمز‘‘ کو موصولہ بیان کے مطابق جمعہ کے روز مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ یوسفؒ بمنہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر و چیرمین آیت اللہ یوسفؒ میموریل ٹرسٹ حجت الاسلام والمسلمین...

جنگی جنون کو ہوا دینے کے بجائے برصغیر میں قیام امن کیلئے ہند پاک اقدامات اٹھائیں:میرواعظ کشمیر...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق نے بھارت کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ جنگی جنون کو ہوا دینے کے بجائے مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کیلئے اقدامات کرے کیونکہ جنگوں سے آج تک مسائل حل نہیں ہوئیکیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ جنگوں کے باوجود بھی بالآخردونوں ممالک کو میز پر آکر ہی مذاکرات کے ذریع مسائل کا حل تلاش کرنے کی راہ اختیار کرنی پڑی اور خدانخواستہ مسئلہ کشمیر کو لیکر دو جوہری مملکتوں کے درمیان...

کشمیر میں تفرقہ پھیلانے والے عناصر کا پنپنا ایک گہری سازش، عوام بیدار رہیں ، میرواعظ کی شیعہ علماء وفد سے ملاقات...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین اورمتحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں وکشمیر میں ملی وحدت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو قائم رکھنے اور مسلمانوں کے سبھی فرقوں کے درمیان کلمہ وحدت کی بنیاد پر اتحاد و اتفاق کو وقت اور حالات کا ناگزیر تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں جبکہ یہ قوم اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے جاری جدوجہد میں ایک انتہائی نازک اور فیصلے کُن مرحلے سے گزر رہی ہے ایسے میں...

تاریخی جامع مسجدسرینگر میں داعش پرچم کشائی اور توہین کا واقعہ شرانگیز، سوشل میڈیا پر شیعوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کی سرزنش کی جائے:آغا سید حسن...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے پرچم لہرانے اور توہین منبر کے معملے کو وادی میں اتحاد ملی کے لئے ضرر رسان قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سالار عجم حضرت امیر کبیرؒ کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوئی کشمیری قوم داعش کے تکفیری فکر و نظریات سے ہم آہنگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے سرزمین کشمیر پر داعشی جھنڈے کی رونمائی ان داعیان اسلام اور اولیاے کرام...

تاریخی جامع مسجد میں منبر کی بے حرمتی نا قابل برداشت، نام نہاد واعظین کی جانب سے کفر کے فتویٰ لگانا انتہائی افسوسناک: مولانا عباس انصاری...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں شر پسندانہ حرکت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیا ہے۔ ’’ولایت ٹائمز‘ ‘ کو موصولہ بیان کے مطابق تنظیم کے سربراہ و سینئرحریت رہنما مولانا عباس انصاری نے جامع مسجد کے تقدس کی بے حرمتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مذموم کاروائیوں کے پیچھے ایک گہری سازش ہے جس کو بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا عباس انصاری نے کہا کہ خانہ خدا...
