مقالات/مراسلات

امام خمینیؒ اتحاد بین المسلمین کا عظیم داعی,تحریر:سید ماجد رضوی...

سید ماجد رضوی ،کشمیر

( جموں و کشمیر )

اند ھیرا تھا اوراندھوںکی حکمرانی،استکباری طاقتیںاوراستعاری قوتیںبزعم خود اسلام جیسے جامع نظام حیات کو مسجدوں اورمدرسوںکی چار دیوار ی میںمحصورکرنے میںکامیاب ہوگئںتھیں عالم اسلام کے ہر طرف اسلامی تحریکوںاوراسلام پسندوں کاقافیہ حیات تنگ کردیا گیا تھا ناامیدی اور مایوسی کی گٹھا ٹوپ فضا میں مستضعفین اورمحروموںکادم گھٹ رہاتھاکہ اتنے میں فاطمہ الزہراؑکی پاکیزہ نسل کے ایک بت شکن نے اپنی روحانی اورالٰہی طاقت کے سہارے شیطانی طاقتوں کے خلاف ہمہ...

فضیلتِ ماہِ رمضان المبارک:ملک ظہور مہدی...

ملک ظہور مہدی

( جموں و کشمیر )

اس مقدس و مبارک مہینہ میں بہشت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور شیاطین کو اس مہینہ میں قید کر دیا جاتا ہے کہیں تمہارے اعمال ایسے نہ ہو کہ بہشت کے دروازے بند ہو اورجہنم کے دروازے تمہارے لئے کُھل جائیں اور ساتھ ہی شیاطین تم پر مسلط ہو جائیں۔ بِسْمَ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۰
تحریر و ترتیب : ملک ظہور مہدی،کشمیر شَھْرُ رَمضَانَ الَّذِیْ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰن ُھُدًی لِّنِّاسِ وَ بَیّنٰتِ مّنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ ۰ ماہِ رمضان المبارک...

عالمگیر وباء اور امریکہ کی بے بسی...

( جموں و کشمیر )

دنیا کا امن و امان تہس و نہس کر دیا ہے، لاکھوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، بستیوں کی بستیاں ویران اور قید خانے آباد کر دیئے ہیں۔ عالمی اداروں کو بے وقعت بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ عالمی قوانین کی کھلے عام دھجیاں اڑا دیں۔ افغانستان، عراق، شام، لبنان اور بحرین جیسے دسیوں ممالک میں اپنی ہڑبونگ قائم کر دی۔ مختلف گروہوں کی صورت میں مختلف حلیے اپنا کر کرہ ارض پر خونخوار دہشتگردوں کو وجود بخشا۔ تحریر:مجتبیٰ ابن شجاعی
گذشتہ برس...

عقیلۂ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی زندگی پر ایک نظر...

تحریر:سید آثار حیدر نقوی

( آزاد کشمیر )

بار خدایا! اس چھوٹی قربانی اور اپنی راہ کے مقتول کو ہم آل رسول(ص) سے قبول فرما۔ ایک محقق کا کہنا ہے کہ: زینب(س) کے القاب میں سے ایک “الراضية بالقدر والقضاء” ہے اور اس مخدَّرہ” نے شدائد اور دشواریوں کے سامنے اس طرح سے استقامت کرکے دکھائی کہ اگر ان کا تھوڑا سا حصہ مستحکم پہاڑوں پر وارد ہوتا تو وہ تہس نہس ہوجاتے، لیکن یہ مظلومہ بےکسی، تنہائی اور غریب الوطنی میں “كالجبل الراسخ۔۔۔” (مضبوط پہاڑ کی مانند) تمام مصائب کے سامنے استقامت کی۔ تحریر:سید...

کشمیر میں میری عید تنہائی کیسے گزری...

( جموں کشمیر )

میں اپنی حالت پر خود شرمندہ ہوجاتی ہوں۔ ہر مصیبت میں عوام کا سہارا بنی ہوں مگر آج پہلی بار میں خود کو کمزور اور کم تر محسوس کر رہی ہوں۔ پڑوسی کا پوتا میرے صحن میں کھلے پھولوں پر منڈلانے والی تتلیوں کے پیچھے بھاگنے لگتا ہے اور اس کی ماں مجھے کہہ رہی ہے کہ 4 اگست کے بعد وہ خود اپنی ماں کی حالت سے بےخبر ہے جو صورہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس کے چہرے پر تشویش چھائی ہوئی ہے۔ بار بار آہیں بھر رہی ہے، آنکھیں نم ہو رہی ہیں۔ گِلا کر کے کہتی ہے کہ ’اللہ کسی...

اناپرستی سے ہے بربادئ قوم یقینی...

خدا وند عالم نے بشریت کے لئے وقتاً فوقتاً پیغمبر بھیجے تاکہ بنی آدم کی ہدایت کا چارہ جوئی کر سکیں ظاہر سی بات ہے کہ پیغمبروں کوان تمام صفات و کمالات سے مزین کیا گیا کہ جو انسان کی رشد و ہدایت کے لئے نہایت ہی لازمی ہوا کرتی ہیں۔ان پیامبران الٰہی کی بعثت کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ وہ اانسانی نفوس کی پاکیزگی اور تزکیہ نفس کے ذریعے ایک صالح انسانی معاشرے کو تشکیل دیں۔ ازقلم : سید ماجد رضوی ،ماگام خدا وند عالم نے بشریت کے لئے وقتاً فوقتاً...

عہد تمیمی: فلسطینی نسل نو کا عظیم شاہکار...

( فلسطین )

عہد تمیمی کا نام گذشتہ کئی ماہ سے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر گردش کرتا رہا، آخر یہ عہد تمیمی کون تھی؟ عہد تمیمی کا تعلق مقبوضہ فلسطین سے ہے کہ جہاں اس نے آنکھیں کھولیں تو ہر طرف اس کو صیہونی درندگی کا سامنا کرنا پڑا، ایک ایسی سرزمین کہ جہاں روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کو بدترین پامالیوں سے روند ڈالا جاتا ہے، مقبوضہ فلسطین ایک ایسی سرزمین کہ جہاں پر بچوں کو بھی جیل خانوں میں قید کیا جاتا ہے اور کئی کئی ماہ تک ان بچوں کو ان کے گھر والوں سے ملاقات...

شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروقؒ کی دینی،سیاسی اور سماجی خدمات کو سلام...

از قلم:وسیم رضا

( جموں وکشمیر )

شہید ملت تمام مسالک اسلامی کے مابین ہمدلی کے حامی تھے ۔انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کے انتقال پر جامع مسجدسرینگر میں ایک عظیم تعزیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی بھر کے علمائے دین و سیاسی قائدین کے علاوہ بھاری عوامی تعداد نے شرکت کی۔موجودہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای جب ہندوستان و کشمیر کے دورے پر گئے تو مرحوم میرواعظ نے ان کا استقبال جامع مسجد میں کیا اور امام خامنہ ای نے مرکزی جامع مسجد کا معائنہ...

جوہری معاہدہ سے امریکی فرار عالمی بحران کا پیش خیمہ ...

عادل فراز

( ہندوستان )

عالم اسلام اچھی طرح واقف ہے کہ استعمار ایران کے جوہری پروگرام سے خوفزدہ نہیں ہے ،کیونکہ ایران پہلا ملک نہیں ہے جو نیوکلیائی طاقت کا حامل بنا ہے۔امریکہ کو یہ ڈر ستا رہاہے کہ جو ملک بغیر جوہری طاقت کے ہماری گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرا وہ جوہری طاقت حاصل کرنے کے بعد ہماری دھمکیوں سے کیا ڈرے گا۔چلئے مان لیتے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن نہیں ہے ،تو امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے جوہری طاقت کے حصول کے بعد دنیا کے لئے کونسا امن و آشتی کا فارمولہ پیش...

آصفہ عصمت دری:منٹوخاموش کیوں ہو؟...

( جموں وکشمیر )

منٹو ! تم نے ایسے وحشی درندے نہیں دیکھے ہونگے جن کے چہروں پر ’’وطن پرستی ‘‘ اور قومی پرچموں‘‘کانقاب پڑا ہو۔تم نے صرف وحشیانہ ماحول دیکھا تھا مگر زعفرانی غنڈوں کی خونی ہولی نہیں دیکھی۔قاتلوں کی سیاسی پزیرائی کا ڈرامہ نہیں دیکھا۔تم نے کبھی کسی واقعہ کو مذہب اور فرقہ کی عینک لگاکر نہیں دیکھا کیونکہ تم تخلیق کار تھے۔ادب تمہاری رگوں میں لہو بن کر دوڑ رہا تھا۔تم ایک سچے فنکار تھے مگر اب تو ہر معاملہ کو مذہب اور فرقہ پرستی کی عینک لگاکر دیکھا جاتا...