تاز ترین خبریں
شہر سرینگر سمیت شمال و جنوب میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعدادسے ،لوگوں میں خوف ودہشت...
سرینگر/شہر سرینگر سمیت وادی کے درجنوں قصبہ جات اور دیہات میں آوارہ کتوں کی بڑتی تعداد سے لوگوں خاص کر بچوں اور بزرگوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے اور شام اور صبح کے وقت مسجدوں کی طرح جانے والے نمازیوں پر آوارہ کتوں کے جھنڈ حملہ کرتے انہیں زخمی کر دیتے ہیں ۔ اسی دوران عوامی حلقوں سے اس بات پر سخت تاراضگی کا اظہار کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی جانب سے وادی کے لوگوں کو اس مصیبت سے نجات دلانے کیلئے کسی بھی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی...
ریاست جموں کشمیر ہماری اور اس پار کشمیر پاکستان کا ہے /ریشی کپور...
( بھارت )
سرینگر /معروف اداکار رشی کپور نے آج نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اس بیان سے اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان۔اس پار کشمیر پاکستان کا ہے اور انہیں ہندوستان کے کشمیر کی آزادی کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ معروف ادا کار ریشی کپور نے ٹوئٹ کیا کہ فاروق عبداللہ جی سلام! آپ کے ساتھ بالکل متفق ہوں۔ جموں وکشمیر ہمارا ہے اور پی او کے ان کا ہے۔ یہی واحد راستہ ے جس سے ہم مسائل کا حل کرسکتے ہیں۔ اسے قبول کریں...
اندرونی خودمختاری ہمارا حق،بھارت نے کبھی بھی ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا/فاروق عبداللہ...
( جموں وکشمیر )
سرینگر /بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، ہمارے ساتھ دھوکہ کیا، ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا ،ہمارے آئینی و جمہوری حقوق پر شب خون مارا اور اُس محبت و خلوص کو نہ سمجھا جس کے تحت مہاراجہ نے ریاست کا یونین آف انڈیا کیساتھ مشروط الحاق کیا،یہی حالات و واقعات کشمیر کی موجودہ بحرانی کیفیت کی بنیادی وجہ ہے۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج یوتھ نیشنل کانفرنس، ضلع صدور اور اقلیتی سیل کے...
مسلمان ممالک میں انتشار پھیلاکر اپنی بالادستی اور تاناشاہی برقرار رکھنا شیطانی قوتوں کا اصل ہدف :مولانا سبط شبیر قمی...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/پیروان ولایت جموں و کشمیر نے ہزارہ برادری پر ہوئے دہشتگرد انہ حملے کی شدید مذمت کی ہے تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے جمہوری اسلامی ایران سے اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
مولانا قمی کہا ہے کہ شیطانی طاقتیں مسلمان ممالک میں انتشار پھیلا کر ایک نہ ایک بہانے سے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اور اپنی چنگیزیت اور تاناشاہی برقرار رکھنے کے لئے اسلام کے نام پر...
کشمیر میں چوٹی کاٹنے کی لہرسے خوف کا ماحول پیداِمذہبی،سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا اور ملوثین کو بے نقاب و سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/نمائندہ ولایت ٹائمز /’’چوٹیاں کاٹنے کی لامتناعی سرگرمیوں نے کشمیر میں دہشت اور اضطرابی صورتحال پیدا کر لی ہے جس کے نتیجے میں عوام میں سخت خوف و ناراضگی پائی جاتی ہے۔شمالی اور مغربی بھارت میں نامعلوم افراد کے ذریعہ خواتین کو بیہوش کرکے ان کی چوٹیاں کاٹنے کی سنسنی خیز لہر کشمیر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ جموں صوبے میں 100اور کشمیر میں سرینگر سمیت کئی اضلاع میں اب تک 60سے زائد ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ان واقعات سے شہروں اور قصبوں...
روہنگیائی مسلمانوں کی قتل و غارتگری کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے:مولانا سبط شبیر قمی...
( جموں وکشمیر )
سرینگر / پیروان ولایت جموں کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کی قتل و غارتگری ایک تشویشناک عمل ہے جس پر تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان عالم کے لئے ذلت اور افسوس کی بات ہے کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کی کشت و خون روکنے میں کوئی پہل نہیں کرہورہی ہے اور عالمی ایوانوں میں اس قتل و غارتگری کے خلاف آواز نہیں اٹھانے والا کوئی نہیں۔
’’ولایت ٹائمز‘‘کو موصولہ بیان کے مطابق مولاناسطب...
دین مبین اسلام کے سایہ میں سماجی مشکلات کا حل نکالنے کی ضرورت:کاروانِ اسلامی کی جانب سے مختلف مسلک کی مذہبی جماعتوں کا اجلاس منعقد...
( جموں وکشمیر )
سرینگر/طلاق ثلاثہ سے متعلق حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے رد عمل میں سرینگر میں مختلف مکاتب فکر کے ذمہ داران اور نمائندوں کا ایک غیر معمولی اجلاس مرکزی دفتر کاروانِ اسلامی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں طلاق ثلاثہ اور ریاست کی سا لمیت کے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے سربراہان اورنمائندوں نے اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے زور دیا کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے مسلک کے مطابق قرآن و سنت کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش...
اصل تعلیم کے معنی و مطلب اور ہم کہاں؟...
محمد افضل بٹ
( جموں وکشمیر )
تعلیم ایک انسان کو ظلمت کدے سے نکال کر روشنی کی دنیا میں لاتی ہے، تعلیم غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدارو اطوار کیلئے مثل نشتر ہے ، تعلیم درندگی ، جہالت ، بد اخلاقی اور بد کرداری کی بیخ کنی کا بہترین ہتھیار ہے ۔ تعلیم ایک انسان کو معراج انسانی کراتی ہے ۔ اور ایک انسان کو انسانی خصائل سے آراستہ وپیراستہ کراتی ہے ، غرض کہ تعلیم انسان کو ایک ایسا انسان بناتی ہے کہ جس کو اشرف المخلوقات کے خطاب سے نوازاگیا ہے ۔
محمد افضل بٹ
تعلیم کی اہمیت و افادیت...
عظیم خاتون۔۔۔ شہید محسن حججی کی ہمسر کا نصیحت آموز و غمناک والا پیغام...
( ایران )
شہید محسن آج سے دو سال قبل پہلی مرتبہ شام میں رسول اللہ ؐ کی نواسی حضرت زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کے حرم کی دفاع کیلئے جنگ پرجانا چاہتے تھے ۔ان کی شدید خواہش تھی اسلئے میرے ساتھ مشورہ کیااور میں نے کربلا کے شہید وہب کلبی کی ہمسر کو یاد کیا و قبول کرلیا۔ جانے سے دو ہفتے پہلے آپ نے روزے رکھے اور ہر روز مجلس پر جاتے کہ سفرپر جانے کیلئے کسی قسم کی مشکلات کا پیش نہ آئیں۔ انہوں نے جنگ پر جانے کیلئے منت مانگی ہوئی تھی کہ اپنے ماں باپ کے پاؤں کا بوسہ لیں...
کشمیری عالم اور کالم نویس الطاف حسین ندوی کو قتل کی دھمکی ،پولس سے رجوع...
( جموں وکشمیر )
سرینگر // وادی کے نوجوان عالم دین، مصنف اور کالم نویس مولانا الطاف حسین ندوی کو کسی نا معلوم شخص نے قتل کی دھمکی دی ہے۔ ندوی اور اْنکے دوست احباب اس دھمکی کو لیکر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ اْنہوں نے اس سلسلے میں پولس میں معاملہ درج کروالیا ہے۔مولانا ندوی کو اپنے آپ کو ابنِ تیمیہ الکشمیری کہلانے والے کسی شخص نے فیس بْک کے ذریعہ قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نامعلوم شخص نے مولانا ندوی کی تصویر والا ایک پوسٹر بنایا ہے جسکے ساتھ لکھا گیا ہے ’’فساد...